2025-04-15@15:42:01 GMT
تلاش کی گنتی: 35
«سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم»:
جناح نیول بیس اورماڑہ میں پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت کے موقع پر چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل کا کہنا تھا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بحریہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز، مغربی سرحدوں میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور میری ٹائم سکیورٹی کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمولیت کی تقریب کا انعقاد جناح...
پاک بحریہ کے چوتھے آف شور پیٹرول ویسل،پی این ایس یمامہ کو بحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔اس حوالےسے پروقارتقریب جناح نیول بیس اورماڑہ میں منعقدہوئی۔تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس یمامہ رومانیہ کے دامن شپ یارڈ میں تیار کیا گیا کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے، جو جدید اسٹیلتھ خصوصیات، جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور انتہائی مؤثر ہتھیاروں و سینسرز سے لیس ہے،یہ خصوصیات اسے مختلف خطرات کے ماحول میں مؤثر انداز میں کام کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ یہ جہاز اس سیریز کا چوتھا یونٹ ہے جس کی شمولیت سے پاک بحریہ کی سمندری دفاعی صلاحیت، بحری تجارتی راستوں کے...
صوبائی سیکریٹری توانائی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا، جسے حاصل کرنے کے لیے پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں۔ صوبائی سیکریٹری توانائی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔ صوبے میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا،...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کی نسبت پی ایس ایل میں معیاری فاسٹ بولرز ہوتے ہیں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لنکا پریمیئر لیگ اور ایس اے ٹی ٹوئنٹی کھیلی ہے، پی ایس ایل پہلی بار کھیل رہا ہوں۔ کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچز بیٹنگ کے لیے اچھی ہوتی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں نچلے نمبروں پر بیٹنگ کر چکا ہوں، کسی نمبر پر بیٹنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چند سال میں سری لنکا میں پاور ہِٹنگ پر کام کیا ہے۔ واضح...
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل اسلام آباد میں چھ فرنچائز ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس دوران ایک صحافی کے سوال نے ماحول کو گرما دیا اور محفل میں سنجیدگی چھا گئی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ملتان سلطانز کے کپتان اور قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ آپ کی کپتانی سے پاکستانی ٹیم نے تو بہت کچھ سیکھا اب کیا فرنچائز کو بھی جیت کی راہ پر گامزن دیکھیں گے یہ سوال سن کر رضوان واضح طور پر ناراض ہو گئے اور انہوں نے ساتھ بیٹھے شاداب خان اور بابراعظم کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ کیا ہم...
پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں اور تاریخ میں پہلی بار یورپی یونین کی ہدایت پر یورپ کی سول ایوی ایشن ٹیم اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی دو ارکان پر مشتمل یہ ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان کے سیکیورٹی ریگولیٹرز کو ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن فراہم کرے گی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق یورپی ماہرین کی جانب سے پاکستانی ریگولیٹرز کو جدید یورپی معیار کے مطابق ای ٹی ڈی اور ای ڈی ڈی پر خصوصی تربیت دی جائے گی یہ پیش رفت پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ایوی ایشن ساکھ کو بحال...
پی این ایس اصلت نے پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت میں کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کا انعقاد صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحیرہ عرب میں کیا گیا۔ پاکستان نیوی کی قیادت میں CTF-151 خلیج عدن اور صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب بحری قزاقی کے خطرے کے پیش نظر موثر اقدامات کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پی این ایس اصلت کی کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا تھا۔ ترجما پاک فوج نے کہا کہ پی این ایس اصلت کا کاونٹر پائریسی...

صومالیہ کے مشرقی ساحل پر پی این ایس اصلت کا کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت میں کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ پیٹرول کا انعقاد
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پی این ایس اصلت کا پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت میں کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ پیٹرول کا انعقاد صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحیرۂ عرب میں کیا گیا ۔ پاکستان نیوی کی قیادت میں CTF-151 خلیج عدن اور صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب بحری قزاقی کے خطرے کے پیش نظر مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پی این ایس اصلت کی کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا تھا۔پی این ایس اصلت کا کاؤنٹر پائریسی پیٹرول خطے میں سمندری تجارت کے آزادانہ تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے...

پی این ایس اصلت کی پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت سے کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس اصلت نے پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 (CTF-151) کے تعاون سے صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحیرہ عرب میں کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ کا انعقاد کیا۔ اس پیٹرول کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سمندری سرگرمیوں کو روکنا تھا۔ پی این ایس اصلت کا یہ اقدام خطے میں بحری قزاقی کے خطرے کے پیش نظر پاک بحریہ کے عزم اور اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔ پاک بحریہ کی قیادت میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 اس وقت خلیج عدن اور صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب بحری قزاقی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ پی این ایس اصلت کا یہ پیٹرول...
پنجاب حکومت نے پولیس میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی منظوری دیتے ہوئے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ ہر ضلع میں ایک جبکہ لاہور میں سی سی ڈی کا ایک تھانہ بنایا جائے گا، 18 سنگین مقدمات کی تفتیش سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو منتقل ہو گی۔ پنجاب حکومت نے پولیس آرڈر 2002 میں تبدیلی کر کے آرڈیننس کے زریعے بنائے گئے نئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی منظوری دیدی۔ آرڈیننس کے تحت نئے پولیس یونٹ کا سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی ہو گا۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی ہی یونٹ میں افسران کے تبادلے کر سکے گا۔ ہر ضلع میں سی سی ڈی کا ایک جبکہ لاہور میں سی سی ڈی کے تین تھانے ہوں گے۔ آرڈینینس کے مطابق...
پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی منظوری دے دی، ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کو سربراہ مقرر کردیا گیا۔پنجاب حکومت نے سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پولیس آرڈر 2002 میں تبدیلی کر کے آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی، آرڈیننس کے تحت نئے ڈیپارٹمنٹ یونٹ سی سی ڈی کا سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی ہی سی سی ڈی یونٹ میں افسران کے تبادلے کرے گا، ہر ضلع میں سی سی ڈی کا ایک تھانہ ہو گا جبکہ لاہور میں سی سی ڈی کے تین تھانے ہوں گے۔سی سی ڈی تھانوں میں ڈکیتی، قتل...
کراچی: ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن (سی اے اے) نادر شفیع ڈار نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے پاکستانی ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے لیے پرامید ہیں۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار نے کہا کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس گزشتہ روز ہوا اور کمیٹی نے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایرلائنز کی بحالی پر غور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ائیرلائنز کی بحالی سے متعلق فیصلے کے حوالے سے برطانوی ایئر سیفٹی چند روز میں پاکستان سول ایوی ایشن کو آگاہ کرے گی، پرامید ہوں پاکستانی ایرلائنز پر 5 سال سے عائد پابندی ختم ہوجائے گی۔ نادر شفیع ڈار کا کہنا تھا کہ...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے عدالتی فیصلے کے مطابق خالی اسامیوں پر مقررہ تعداد سے زیادہ پولیس افسران تعینات نہیں کیے جا سکتے، عدالت نے واضح کیا کہ پی ایس پی رولز کے تحت ایف آئی اے میں متعلقہ کیڈر میں صرف 25 اسامیوں پر پی ایس پی افسران تعینات کیے جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے میں مقررہ تعداد سے زائد پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) افسران کی تعیناتی کو رولز کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق خالی اسامیوں پر مقررہ تعداد سے زیادہ پولیس افسران تعینات نہیں کیے جا سکتے، عدالت نے واضح کیا کہ پی ایس پی رولز کے تحت ایف آئی اے میں...

نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنانے کا فیصلہ، بجلی کم نرخوں پر خریدنے کی تجویز، منصوبہ آئی ایم ایف سے شیئر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے آئی ایم ایف کے دورہ کرنے والے مشن کے ساتھ ایک منصوبہ شیئر کیا ہے جس کے تحت نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنایا جائے گا تاکہ گھروں کی چھتوں پر نصب شمسی توانائی کے نظام سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو کم نرخوں پر خریدا جا سکے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایک تجویز کے حوالے سے بتایا کہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والے یونٹس کو کم نرخ پر خریدا جائے گا، اس وقت حکومت یہ اضافی بجلی 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے خرید رہی ہے جسے کم کرکے تقریباً 10 روپے فی یونٹ پر لانے کی تجویز دی گئی ہے۔تاہم آئی ایم ایف نے ایک اور...
ناسا کے خلاباز بوچ ولمور اور سنی ولیمز جنہوں نے گزشتہ سال جون میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کا سفر کیا تھا اور وہیں پھنس گئے تھے، اب نو ماہ کے طویل قیام کے بعد زمین پر واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ آئی ایس ایس سے ایک پریس کانفرنس میں، ولمور اور ولیمز نے زمین پر واپس آنے کی اپنی توقع کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اس جگہ کو چھوڑنے کے بارے میں پرانی یادوں کا بھی اظہار کیا جس میں انہوں نے اتنا طویل عرصہ گزارا۔ یہ مشن گزشتہ موسم گرما میں اس وقت شروع ہوا جب ولمور اور ولیمز نے آئی ایس ایس کا سفر کیا۔ بدقسمتی سے، کیپسول میں خرابی پیدا ہوگئی...
سندھ حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کو سستی اور قابل تجدید توانائی فراہم کرنے کے لیے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت مستحق خاندانوں کو مفت سولر پینلز فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ متبادل توانائی کے ذریعے بجلی کی ضروریات پوری کر سکیں۔ درخواست دینے کا طریقہ مفت سولر پینل حاصل کرنے کے لیے درخواست کا طریقہ کار نہایت آسان ہے۔ خواہشمند افراد سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یا قریبی مقامی حکومتی دفتر میں جا کر فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست فارم میں بنیادی معلومات، بشمول فیملی کی آمدنی اور پتہ درج کرنا ہوگا۔ درخواست جمع کرانے کے بعد حکومت کی جانب سے جانچ کی...
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی سیفٹی کمیٹی کا اجلاس 12 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ اجلاس میں پیش کرے گی۔ برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجازت دی تو پی آئی اے پر برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں بھی بحال ہوجائیں گی۔ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پر جولائی 2020 سے پابندی عائد ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کو یورپی ممالک میں بحالی کے...
٭بہادر آباد پر حملہ آور ہونے والے کارکنان پی ایس پی سے آئے ہوئے تھے جو نئی تنظیم سازی میں پی ایس پی سے آنے والے رہنما مصطفی کمال اور انیس خائم خانی کو مائنس کیے جانے پر احتجاج کر رہے تھے ٭مصطفی کمال نئی تنظیمی بندوبست سے مطمئن نہیں، گو گورنر گو اور گو ٹیسوری گو کے نعرے اس لیے لگائے گئے کہ پارٹی کا تمام تر کنٹرول خالد مقبول صدیقی اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عملی طور پر قابو کر رکھا ہے مصنوعی تنفس سے برقرار رکھنے کی بالائی کوششوں کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان میں ایک بار پھر دراڑ واضح ہوگئی۔ ایم کیو ایم بہادر آباد اور پی ایس پی میں جبری اتحاد...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کی میڈیسن مارکیٹ سے دو جعلی ادویات پکڑی گئیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دو جعلی ادویات کے ریپڈ الرٹ جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مارکیٹ میں جعلی ادویات کی نشاندہی کی ہے، جس کے بعد کراچی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے دو ادویات کے سیمپلز کو جعلی قرار دیا ہے۔ ڈریپ کے مطابق جعلی اینٹی بائیوٹک کیپسول، پین کلر ٹیبلٹ کے دو بیچ مارکیٹ میں موجود ہیں، ڈریپ نے ایووسیف کیپسول، ٹرامیکنگ ٹیبلٹ کو مضر صحت قرار دے دیا ایووسیف کیپسول، ٹرامیکنگ ٹیبلٹ کی فروخت، استعمال پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔ ڈریپ کا کہنا ہے کہ ایوسیف 250 ایم جی کیپسول کا بیچ ایچ ایف 001 اور ٹرامیکنگ 225 میگا ٹیبلٹ کا بیچ...
لاہور(نیوز ڈیسک)مفت سولر پینل اسکیم میں درخواست کی حیثیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا ، جس کے زریعے آپ جان سکیں گے کہ آپ کی درخواست منظور ہوئی یا مسترد؟ تفصیلات کے مطابق مفت سولر پینل اسکیم آغاز سے ہی عوام کی توجہ حاصل کر رہی ہے، اسکیم کا 6 دسمبر 2024 کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا، جس کا مقصد ایسے صارفین کو فائدہ پہنچانا ہے، جو ماہانہ 100 سے 200 یونٹ بجلی استعمال کررہے ہیں۔مفت سولر پینل اسکیم میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5 جنوری 2025 تھی، اگر آپ نے اس اسکیم کے لیے درخواست دی ہے تو آپ اپنی درخواست کی منظوری یا مسترد ہونے کی حیثیت حیثیت کیسے چیک...

قلات میں روڈ بلاک کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور بلوچستان کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 12 دہشتگرد جہنم واصل ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کے ایما پر قلات میں روڈ بلاک کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور بلوچستان کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 12 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے گئے ہیں۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی رات کو بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی۔دشمن اور دشمن قوتوں کے ایماء پر دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد بنیادی طور پر معصوم شہریوں...
پاک بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس یمامہ کی کراچی آمد پر جہاز کی کراچی بندرگاہ آمد پر ایک پُروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن، 8 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلِیٹ ریئرایڈمرل عبد المنیب تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر پاکستان فلِیٹ نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا۔ آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کو ڈیمن شپ یارڈ رومانیہ میں تیار اور دسمبر 2024 میں کمیشن کیا گیا۔ ’پی این ایس یمامہ‘ کثیرالمقاصد، سبک رفتار، ٹرمینل ڈیفنس سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی...
کراچی (آئی این پی )برطانیہ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ کے سلسلے میں کراچی پہنچ گئی۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل سے اے اے نادرشفیع ڈار نے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کو خوش آمدید کہا اور ابتدائی بریفنگ دی،برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی سات رکنی ٹیم ستائیس جنوری سے چھ فروری تک پاکستان سول ایوی ایشن کے لائسنسنگ،ایئروردینیس اورفلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگرشعبہ جات کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آڈٹ میں کامیابی پرقومی ایئرلائن سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پردوہزاربیس سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم ہوجائے گی۔
کراچی:ایوی ایشن سیفٹی کے معیارات کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور برطانیہ کے سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ترجمان سی اے اے برطانیہ کے محکمہ برائے ٹرانسپورٹ (DfT) اوربرطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حفاظت کے معیارات کاجائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔یہ دورہ پاکستانی ہوائی کیریئرز کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم ہے، دورہ کرنے والے وفد کی میزبانی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور ان کی ٹیم کے نے کی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان)اور برطانوی وفود کے درمیان کئی اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوں گی،جن میں ہوا بازی کے...

پی آئی ٹی بی اور پی پی آر اے کی جانب سے پنجاب کے سینئر سول ججز کیلئے ای پروکیورمنٹ بارے ٹریننگ سیشن کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے پنجاب کے تمام سینئر سول ججز کیلئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں ای پروکیورمنٹ سسٹم کے حوالے سے تعارفی اور ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔(جاری ہے) سیشن کے دوران پی پی آر اے مینیجنگ ڈائریکٹر وقار عظیم نے شرکاء کو پی پی آر اے کے قانونی فریم ورک بارے تفصیلی آگاہی فراہم کی جبکہ پی آئی ٹی بی ٹیم نے شرکاء کو ای پروکیورمنٹ سسٹم بارے تعارفی آگاہی پیش کرتے ہوئے مختلف ماڈیولز کے حوالے سے ڈیمو دیا اور شرکاء کے سوالات و خدشات کے جوابات دیئے۔ معزز ججز نے سیشن کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے...
سی ڈی اے نے سیکٹر ایف 6میں پی ایس او پٹرول پمپ کی لیز منسوخ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سی ڈی اے نے سیکٹر ایف 6میں پی ایس او اورا عوان ایسوسی ایٹس کو لیز پر دیئے گئے پیٹرول پمپ کی لیز منسوخ کردی ،لیز کی منسوخی کے بعد پیٹرول پمپ سائٹ کا قبضہ سی ڈی اے نے حاصل کر لیا،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف کی قیادت میں ٹیم نے پٹرول پمپ کا قبضہ حاصل کیا پی ایس او اور اعوان ایسوسی ایٹس 48کروڑ روپے سے زائد کی نادہندگان تھیں،مذکورہ پیٹرول پمپ کی مبینہ لیز 2005میں اختیارات سے تجاوز کرکے سٹاف ویلفیئر کمیٹی نے دی،اس پیٹرول پمپ...
کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے قرار دینے کی بھی سفارش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ججز کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ججز کی سکیورٹی بڑھانے سے متعلق قائم کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں، جس میں حساس علاقوں میں تعینات ججز کو ذاتی سکیورٹی کے علاوہ گھر اور راستے میں بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ سکیورٹی سے متعلق حساس علاقے کے تعین کی ذمہ داری سی ٹی ڈی کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے...
قومی ایئر لائن کی اسلام آباد سے پیرس کے لیے پرواز کی بحالی کے اعلان کو سراہا جا رہا ہے تاہم اس کا اشتہار سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد سے پیرس کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں جس کا اعلان ایک پوسٹ کے ساتھ کیا گیا۔ اس پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا کسی نے تعریف نے تو کسی نے ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔ پی آئی اے کی پیرس کے لیے پرواز کی پوسٹ ٹوئٹر پر دلچسپ میمز بھی بنائی گئیں۔ صارفین نے مزے مزے کے تبصرے بھی کیے۔ قومی ایئرلائن کے اس اشتہار میں پی آئی اے کے طیارے کو ایفل ٹاور...