برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی برطانوی ٹیم کی آڈٹ کیلئے کراچی آمد
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی (آئی این پی )برطانیہ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ کے سلسلے میں کراچی پہنچ گئی۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل سے اے اے نادرشفیع ڈار نے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کو خوش آمدید کہا اور ابتدائی بریفنگ دی،برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی سات رکنی ٹیم ستائیس جنوری سے چھ فروری تک پاکستان سول ایوی ایشن کے لائسنسنگ،ایئروردینیس اورفلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگرشعبہ جات کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آڈٹ میں کامیابی پرقومی ایئرلائن سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پردوہزاربیس سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم ہوجائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت کا مڈل اسکول کی طالبات کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کا اعلان
خیبر پختونخوا حکومت نے مڈل اسکول کی طالبات کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔حکومت نے 10 اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا، ابتدائی مرحلے میں ٹرانسپورٹ کی سہولت 10 پسماندہ اضلاع کی طالبات کو فراہم کی جائے گی۔پہلے مرحلے والے اضلاع میں اپر و لوئر کوہستان، کولئی پالس، تورغر، لکی مروت، ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور چارسدہ شامل ہیں۔ فیصلے کا اطلاق آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے ہو گا۔مراسلے کے مطابق حکومتی اقدام سے طالبات کو درپیش سفری مسائل کم ہوں گے.وہ طالبات جن کا اسکول گھر سے ڈیڑھ کلومیٹر یا زیادہ فاصلے پر ہے وہ مستفید ہوں گی۔