2025-04-15@06:03:53 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«سافٹ ویئر»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مارچ 2025ء) جرمنی کے مالیاتی اور کاروباری مرکز فرینکفرٹ سے پیر 24 مارچ کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق فرینکفرٹ اسٹاک ایکچینج میں آج ایس اے پی (SAP) کے حصص کی قیمتوں میں اتنا اضافہ دیکھنے میں آیا کہ اس سافٹ ویئر کمپنی حصص کی مجموعی کاروباری مالیت بڑھ کر 314 بلین یورو یا 341 بلین امریکی ڈالر سے بھی زیادہ ہو گئی۔ اس کے برعکس ڈنمارک کی بہت بڑی فارماسیوٹیکل کمپنی نووو نارڈسک کی مجموعی مالیت اس کے حصص کی قیمتوں کی بنیاد پر 310 بلین یورو ریکارڈ کی گئی اور یوں ایس اے پی اس ڈینش کمپنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب یورپ کی سب سے بیش قیمت کاروباری کمپنی...
    لاہور: بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، اس حوالے سے ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکو سپورٹ یونٹ نے بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔  ترجمان لیسکو نے بتایا کہ ملزم لیاقت کو گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سنگل فیز ، تھری فیز اور گرین میٹرز کو سافٹ ویئر کی مدد سے ریورس کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ریورس کرنے والا سافٹ ویئر اور دیگر آلات کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر  شاہد حیدر نے کامیاب کارروائی پر ڈسکو سپورٹ یونٹ کی کارکردگی کو سراہا۔  
    صنعتی کاروبار کو دستاویزی شکل دینے کیلئے ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔ پاکستان میں صنعتی شعبے کی پیداوار مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ویڈیو نگرانی کیلئے ڈیجیٹل آئی کے نام سے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز دوہزار چھ میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی اشیا کی پیداوار کی الیکٹرانک ویڈیو نگرانی ہوگی۔ اس کیلئے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹرول یونٹ قائم ہو گا جو ایف بی آر کو پیداوار کے بارے میں رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا۔ پیداواری ریکارڈ کا تجزیہ کرکے قانونی کاروائی کی جا سکے گی۔ ایف بی آر کے مطابق...
    مظفرآباد: ایس سی او نے آزاد جموں و کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کر دیا جو خطے میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ پارک آزاد کشمیر میں 50 آئی ٹی مراکز کے قیام کے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت ڈڈیال میں قائم ہونے والا یہ ساتواں فعال ٹیکنالوجی پارک بن گیا ہے۔ اس سے قبل یہاں 20 فری لانسنگ ہبز پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔   ڈڈیال سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں جدید ترین آئی ٹی سہولیات، تیز رفتار انٹرنیٹ اور اسٹارٹ اپس کے لیے انکیوبیشن مراکز موجود ہیں۔ یہ پارک نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی آئی...
    واشنگٹن: ٹیکنالوجی کی دنیا میں کوانٹم کمپیوٹنگ کی دوڑ مزید تیز ہوگئی ہے اور اس میدان میں مائیکروسافٹ نے ایک بڑی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنسی اور سماجی مسائل کے حل میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق مائیکروسافٹ کے سائنسدان 17 سال سے ایک نئے مٹیریل اور فریم ورک پر کام کر رہے تھے، جس کی مدد سے نیا “میجورانا 1” (Majorana 1) پروسیسر تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا کوانٹم پروسیسر ہے جو ٹوپولوجیکل کیوبٹس (Topological Qubits) پر کام کرتا ہے، جو کوانٹم کمپیوٹنگ کی بنیادی اکائیاں ہیں،کوانٹم کمپیوٹرز روایتی کمپیوٹرز کے مقابلے میں بہت زیادہ ڈیٹا بیک وقت پروسیس کرنے کی صلاحیت رکھتے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی ائر لائن پی آئی اے انتظامیہ نے ائر کرافٹ ٹیکنیشنز کو ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے میں اپرنٹس شپ مکمل کرنے والے 100 سے زاید کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیلیے انٹرویو شروع کر دیے ہیں۔ شعبہ انجینئرنگ حکام نے اپرنٹس شپ کرنے والے امیدواروں کو طلب کرلیا۔ پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ میں 100 سے زاید ٹیکنیشنز ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کرکے قلت کو پورا کرے گی۔ائر کرافٹ انجینئرز کا آخری فریش بیچ2016ء میں بھرتی کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے سے 65 ٹیکنیشنز اور 45 ائرکرافٹ انجینئرز استعفے دے کر ملکی اور غیر ملکی ائرلائنز کو جوائن کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں گزشتہ 6 ماہ...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے سافٹ ویئر کی اپگریڈیشن کے باعث راولپنڈی میں زمینوں کی رجسٹریاں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے سافٹ ویئر کی اپگریڈیشن عوام کیلئے درد سر بن گئی اور راولپنڈی میں زمینوں کی رجسٹریاں تاخیر کا شکار ہونے لگی ہیں جبکہ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ضلعیانتظامیہ کا کوئی افسر مؤقف دینے کو تیار نہیں۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے 10 جنوری سے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرکے نئی پابندی لگا رکھی ہے اور جب تک ایک رجسٹری کے تمام مراحل مکمل نہیں ہو جاتے دوسری کا آن لائن عمل شروع ہی نہیں ہوسکتا۔ زرعی زمین، پلاٹ اور مکان کی رجسٹریشن کیلئے آنے...
    سیکریٹری جنرل نے خط میں کہا کہ ان عوامل کے نتیجے میں فضائی بیڑے کی حفاظت اور فضائی قابلیت کو برقرار رکھنے میں سنگین چیلنجز پیدا ہو رہے ہیں، اس رجحان کی بنیادی وجہ 2016ء سے تنخواہوں میں عدم اضافہ اور ناکافی فوائد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ)‏ کے سیکریٹری جنرل نے پی آئی اے انتظامیہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا ہے کہ پی آئی سے ہنرمند ائیرکرافٹ انجینئرز، آفیسر انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کے خیرباد کہنے کا معاملہ انتہائی خطرناک ہے، مزید مستعفی ہونے والے ہیں۔ اپنے خط میں سیپ نے کہا کہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران سینکڑوں استعفے جمع کروائے جا چکے ہیں، جبکہ مزید بہت سے ہنرمند مستعفی ہونے کا ارادہ...
    کراچی: سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ)‏ کے سیکریٹری جنرل نے پی آئی اے انتظامیہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ پی آئی سے ہنرمند ائیرکرافٹ انجینئرز، آفیسر انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کے خیرباد کہنے کا معاملہ انتہائی خطرناک ہے جبکہ مزید مستعفی ہونے والے ہیں۔ اپنے خط میں سیپ نے کہا ہے کہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران سیکڑوں استعفے جمع کروائے جاچکے ہیں جبکہ مزید بہت سے ہنرمند مستعفی ہونے کا ارادہ کرچکے ہیں، اتنی بڑی تعداد کا قومی ادارے کو چھوڑنا ہنرمند افرادی قوت کی سنگین کمی کا سبب بن سکتا ہے۔ سیکریٹری جنرل نے خط میں کہا کہ ان عوامل کے نتیجے میں فضائی بیڑے کی حفاظت اور فضائی قابلیت کو برقرار رکھنے میں...
     ویب ڈیسک: دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی آج 13 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ ارفع کریم نے محض 9 برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا، ارفع کریم کو کم عمری میں پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ ارفع کریم کو بل گیٹس نے ذاتی مہمان کی حیثیت سے مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کروایا تھا،ارفع کریم کو 22 دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا، کومے کی حالت میں 14 جنوری 2012ء کو انتقال کر گئی تھیں۔ لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا ارفع کریم سائنس اور ٹیکنالوجی کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا پلیئرز ڈرافٹ آج ہو گا، ایونٹ کی 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ آج حضوری باغ لاہور میں ہوگا، تمام 6 فرنچائززپلاٹینم، ڈائمنڈ ،گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلی منٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ڈارفٹ کے لیے دنیا بھر سے معروف کرکٹرز نے رجسٹریشن کرا رکھی ہے ۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، مارک چیپ مین ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ،میتھیو شارٹ ، شان ایبٹ جبکہ انگلینڈ کے جیسن روئے ، ایلکس ہیلز، زیک کرولی، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان...
۱