2025-03-06@19:24:11 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«روکے جانے»:
سعودی عرب نے اسرائیل کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے جس کے تحت غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل روک دی گئی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے اس اقدام کو بلیک میلنگ اور اجتماعی سزا کا ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی انسانی قانون کے اصولوں پر براہ راست حملہ ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب فلسطینی عوام شدید انسانی بحران کا شکار ہیں۔ سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی ان سنگین خلاف ورزیوں کو روکے، بین الاقوامی احتسابی نظام کو فعال کرے، اور غزہ تک امداد کی مستقل فراہمی کو یقینی بنائے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو پی آئی ڈی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، علاقائی امن و استحکام سب کے مفاد میں ہے۔تاشقند میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوگیا، سائنس و ٹیکنالوجی، سفارتی پاسپورٹ، نوجوانوں کے امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدے کیے گئے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقتصادی زون میں سرمایہ کاری ممکن بنائیں گے، ازبکستان کو کراچی اور لاہور سے منسلک کریں گے۔ازبکستان بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے مائنز اور منرلز کے شعبے میں سرمایہ کاری کی تجویز دیتے ہوئے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افغانستان میں امن و استحکام کو خطے کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔ ازبکستان میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ پاکستان اور ازبکستان کی خوشحالی اور ترقی ہمارا مشترکہ عزم ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ ہم نے ایک سال میں پاکستان کی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا ہے، شرح سود میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، جبکہ شرح نمو میں اضافہ ہورہا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ازبکستان کو کراچی...
اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے کیونکہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔ تاشقند میں ازبک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ دورہ ازبکستان پر بہترین میزبانی پر مشکور ہوں، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں جبکہ تعلقات کی طویل تاریخ بھی ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ازبکستان پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کی خوشحالی اور ترقی ہمارا مشترکہ عزم ہے۔ شہباز...
سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں اسکول ٹیچر نے 8 سال کی بچی کو چاقو کے وار سے قتل کردیا۔ افسوسناک واقعہ ڈیجیون شہر کے اسکول میں پیش آیا جہاں 40 سالہ خاتون ٹیچر نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر نے 9 دسمبر کو ڈپریشن کے باعث6 ماہ کی چھٹی مانگی تھی، ڈاکٹر کی جانب سے کام کے لیے موزوں قرار دینے پر 20 روز بعد وہ دوبارہ اسکول میں پڑھانے لگی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں غزہ پر امریکی قبضہ کے جس شرمناک منصوبے کا اعلان کیا تھا، اپنے سالانہ ناشتے کی تقریب سے خطاب کے دوران اسے ایک بار پھر دہرایا ہے اور کہا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے امریکا کے حوالے کر دی جائے گی امریکا احتیاط سے غزہ کی تعمیر شروع کرے گا اور دنیا کے بہترین ترقیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ تعمیر نو کے بعد غزہ اپنی نوعیت کی سب سے عظیم اور سب سے شاندار پیش رفت میں سے ایک ہو گی، اس کام کے لیے امریکا کو کسی فوجی کی...
ڈھاکا:بنگلا دیشی عبوری حکومت نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو جھوٹے اور بے بنیاد بیانات دینے سے روکے۔ بنگلا دیش کی وزارت خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک احتجاجی نوٹس بھیج کر اس معاملے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے حال ہی میں ایک آن لائن خطاب کے دوران بنگلا دیش کی موجودہ حکومت کے خلاف شدید بیانات دیے ہیں، جنہیں بنگلا دیش کی حکومت نے جھوٹا اور غیرمناسب قرار دیا ہے۔ وزارت نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شیخ حسینہ کو ایسے بیانات دینے سے روکے، کیونکہ وہ فی الحال بھارت میں مقیم ہیں۔ یاد رہے کہ شیخ...
ڈھاکہ: بنگلا دیش نے بھارت سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو اشتعال انگیز بیانات سے روکنے کا مطالبہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی وزارت خارجہ نے ڈھاکا میں بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ بنگلا دیشی وزارت خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ جب تک شیخ حسینہ واجد بھارت میں ہیں انہیں اشتعال انگیز بیانات جاری کرنے سے روکا جائے۔ شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ روز بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی۔ اشتعال انگیزی بیان کے خلاف بنگلا دیش کی عوام نے شدید رد عمل دیتے ہوئے حسینہ واجد کے گھر میں توڑ پھوڑ کی تھی۔
ڈھاکا (صباح نیوز) بنگلا دیش نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر کے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے اشتعال انگیز بیان پر احتجاج کیا ہے اور بھارت سے کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو بنگلا دیش کے خلاف کے اشتعال انگیز بیان بازی سے روکے۔ قبل ازیں ہزاروں مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو آگ لگا دی، یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب ان کیبیٹی اور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے سوشل میڈیا پر اپنے حامیوں سے عبوری حکومت کیخلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی تھی۔ بنگلا دیش کے خاارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ بھارت سے تحریری طور پر کہا گیا ہے کہ وہ شیخ...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کینسر کے خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے ، کینسر کی جلد تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔کینسر سے بچا ئوکے عالمی دن پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر کینسر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے، پاکستان نے کینسر کی تحقیق، علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کینسر صحتِ عامہ کا ایک بڑا چیلنج ہے، بر وقت تشخیص، موثر علاج اور باقاعدہ ورزش اس بیماری کو روکنے میں مدد دے سکتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ تمام پاکستانیوں...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ امریکا نے 90 روز کیلئے امدادی پروگرام روکے ہیں تاکہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے، امید ہے کہ امدادی پروگرام دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ امریکا کے ساتھ معاشی تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں مختلف شعبوں میں امریکی امداد کے تعاون سے کام ہو رہا ہے ، امید کرتے ہیں کہ تمام ادارے پاکستان میں اپنے منصوبوں پر جلد کام شروع کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم امداد کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں ،امریکی کاروباری شخصیات...
گورنر جامعہ ارد و کے کانووکیشن میںطالب علم کوپی ایچ ڈی کی ڈگری دے رہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کا پانچواں کانووکیشن گورنر ہائوس کراچی میں سجا ، جس میں 37 مختلف شعبہ جات کے 231 طلبامیں 97 گولڈ ، 18 سلور اور 12 برونز کے میڈلز اور اسناد تفویض کی گئیں ۔مہمان خصوصی گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کانووکیشن سے خطاب میں کہا کہ تمام فارغ التحصیل طلباء کو مبارک باد دیتا ہوں آج فخر اور خوشی کا دن ہے کہ ہم سب طلبہ کی کامیابیوں کا خیر مقدم کررہے ہیں یہ تقریب جامعہ اردوکی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ کامیاب طلباء نے آج اپنی زندگی کا اہم مرحلہ مکمل کرلیا یہ کامیابی،...