ڈھاکا (صباح نیوز) بنگلا دیش نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر کے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے اشتعال انگیز بیان پر احتجاج کیا ہے اور بھارت سے کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو بنگلا دیش کے خلاف کے اشتعال انگیز بیان بازی سے روکے۔ قبل ازیں ہزاروں مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو آگ لگا دی، یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب ان کی
بیٹی اور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے سوشل میڈیا پر اپنے حامیوں سے عبوری حکومت کیخلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی تھی۔ بنگلا دیش کے خاارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ بھارت سے تحریری طور پر کہا گیا ہے کہ وہ شیخ حسینہ کو بنگلا دیش کے خلاف ایسے بیانات دینے سے روکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حسینہ واجد بنگلا دیش

پڑھیں:

بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کا گھر نذرِ آتش

بنگلہ دیش میں بدھ کو سینکڑوں مظاہرین نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ملک کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔ شیخ مجیب کو 1975 میں اسی گھر میں قتل کر دیا گیا تھا۔ بعدازاں اُن کی صاحب زادی شیخ حسینہ نے اسے میوزیم میں تبدیل کر دیا تھا۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب بھارت میں موجود شیخ حسینہ اپنے حامیوں سے آن لائن خطاب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔ شیخ حسینہ گزشتہ برس اپنی حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاج کے بعد ملک چھوڑ کر بھارت منتقل ہوگئی تھیں اور اس کے بعد سے ان کا قیام نئی دہلی میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کا گھر نذرِ آتش
  • اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے، شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیشی نوجوانوں نے رلادیا
  •  دنیاخدا نے مجھے زندہ رکھا کیونکہ میں نے کوئی اہم کام کرنا ہے، حسینہ واجد
  • حسینہ واجد اپنے والد کا گھر جلتا ہوا دیکھ کر زار و قطار رو پڑیں
  • حسینہ واجد کے اشتعال انگیز ریمارکس نے ان کا گھر تڑوادیا، بنگلہ دیش حکومت
  • ڈھاکا: ہزاروں مشتعل مظاہرین نے شیخ حسینہ واجد کے گھر کو آگ لگا دی
  • بنگلا دیشی عوام کا شیخ مجیب کی یادگار اور رہائش گاہ پر دھاوا، توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی
  • بنگلا دیشی عوام کا شیخ مجیب کی یادگار اور رہائش گاہ پر دھاوا، توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی
  • ڈھاکا: مشتعل مظاہرین نے مفرور وزیراعظم حسینہ واجد کا آبائی گھر گرا دیا