کینسر سے بچا ئوکے عالمی دن پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کینسر کے خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے ، کینسر کی جلد تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔کینسر سے بچا ئوکے عالمی دن پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر کینسر موت کی دوسری بڑی وجہ ہے، پاکستان نے کینسر کی تحقیق، علاج اور مریضوں کی دیکھ بھال میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کینسر صحتِ عامہ کا ایک بڑا چیلنج ہے، بر وقت تشخیص، موثر علاج اور باقاعدہ ورزش اس بیماری کو روکنے میں مدد دے سکتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے بر وقت طبی مشاورت اور سکریننگ کرانے کی درخواست کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کینسر کے خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔پیرکو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔(جاری ہے)
وزیرِ اعظم کوئٹہ میں گزشتہ دنوں قلات میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی تیمارداری کریں گے۔
وزیرِ اعظم کی کوئٹہ میں صوبائی قیادت سے ملاقات بھی ہوگی اور انہیں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیرِ بجلی اویس لغاری بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔\932