جامعہ اردوکے 231کامیاب طلبہ کوتمغے اوراسناد تفویض
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
گورنر جامعہ ارد و کے کانووکیشن میںطالب علم کوپی ایچ ڈی کی ڈگری دے رہے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کا پانچواں کانووکیشن گورنر ہائوس کراچی میں سجا ، جس میں 37 مختلف شعبہ جات کے 231 طلبامیں 97 گولڈ ، 18 سلور اور 12 برونز کے میڈلز اور اسناد تفویض کی گئیں ۔مہمان خصوصی گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کانووکیشن سے خطاب میں کہا کہ تمام فارغ التحصیل طلباء کو مبارک باد دیتا ہوں آج فخر اور خوشی کا دن ہے کہ ہم سب طلبہ کی کامیابیوں کا خیر مقدم کررہے ہیں یہ تقریب جامعہ اردوکی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ کامیاب طلباء نے آج اپنی زندگی کا اہم مرحلہ مکمل کرلیا یہ کامیابی، علم حاصل کرنے کی لگن و جستجو اور استقامت کا نتیجہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب اپنی جامعہ کا نام روشن کریں گے۔ میرے علم میں ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی ا س وقت مختلف مسائل کا شکار ہے۔ مجھے یقین ہے کہ شیخ الجامعہ ضابطہ خان شنواری اور ان کی ٹیم جلد اس بحران پر قابو پا لیں گے۔ طلباء اپنی کامیابی کو اپنے خوابوں کی تکمیل کی طرف ایک قدم تصور کریں۔ طلباء کے والدین اپنے بچوں کے مستقبل سے مایوس نہ ہوں۔ طلباء کے والدین گورنرہائوس آئیں ان کے بچوں کا مستقبل بنائیں گے۔ گورنر سندھ اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین ہمارا مستقبل ہیں۔ والدین اپنی بچیوں کو معاشرہ کا کارآمد شہری بنائیں۔وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں گولڈ میڈل حاصل کرنے طلبہ اور ان کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں .
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن
اسلام ٹائمز: کانووکیشن سے خطاب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر سرحدوں کے ساتھ معاشی استحکام کے لئے کام کررہے ہیں، سعودی عرب، ترکیہ، چائنا اور دیگر ممالک کی مزید سرمایہ کاری جلد آئے گی، سرمایہ کاری کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے بھرپور کام کئے جارہے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن، گورنر کامران ٹیسوری کا خطاب

گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن، گارنر کامران ٹیسوری کا خطاب
گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن، گورنر کامران ٹیسوری کا خطاب
گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن، گورنر کامران ٹیسوری کا خطاب
گورنر ہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن، گورنر کامران ٹیسوری کا خطاب
اسلام ٹائمز۔ گورنرہاؤس سندھ میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے کانووکیشن کا انعقاد ہوا۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اراکین سینٹ، اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔ کانووکیشن سے خطاب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ تمام فارغ التحصیل طلباء کو مبارک باد دیتا ہوں، آج فخر اور خوشی کا دن ہے کہ ہم سب طلبہ کی کامیابیوں کا خیر مقدم کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر سرحدوں کے ساتھ معاشی استحکام کے لئے کام کررہے ہیں، ون ونڈو آپریشن نہیں تھا تو ایس آئی ایف سی منصوبہ تشکیل دیا، ایس آئی ایف سی منصوبہ بیرونی سرمایہ کاری کو یہاں لائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ، چائنا اور دیگر ممالک کی مزید سرمایہ کاری جلد آئے گی، سرمایہ کاری کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے بھرپور کام کئے جارہے ہیں۔