2025-02-25@13:45:18 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«جوڈیشل کمپلیکس»:

    انسداد دہشتگردی عدالت سوگادھا نے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور دیگر شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ منگل کے روز سوگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس میاںوالی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردیی ہے جبکہ ملزمان نے فرد جرم تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 9مئی واقعات میں ملوث 19 مجرمان کے لیے معافی کا اعلان بڑی پیش رفت نہیں، بیرسٹر گوہر دوسری طرف اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں افراتفری مچی ہوئی ہے،...
    سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنمائوں پر فرد جرم عائد کر دی۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا کے جج محمد نعیم شیخ نے کی سماعت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر پر فرد جرم عائد کر دی۔ اس کے علاوہ ایم این اے بلال اعجاز ، احمد چٹھہ اور دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی تاہم ملزمان نے ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر، 6 پروازیں منسوخ، 23 تاخیر کا شکار تھانہ...
    ویب ڈیسک: ممبر قومی اسمبلی خرم شہزاد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے، انسداد دہشتگردی عدالت نے خرم شہزاد کے خلاف توڑ پھوڑ کے الزامات پر فیصلہ سنایا۔  انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بریت کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے خرم شہزاد کو کیس سے بری کر دیا۔  یاد رہے کہ خرم شہزاد کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، تاہم عدالت نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا فیصلہ کیا۔  عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ
    رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے خرم شہزاد کے خلاف توڑ پھوڑ کے الزامات پر فیصلہ سنایا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بریت کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے خرم شہزاد کو کیس سے بری کر دیا۔ یاد رہے کہ خرم شہزاد کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، تاہم عدالت نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا فیصلہ کیا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممبر قومی اسمبلی خرم شہزاد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس سے بری ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں ممبرقومی اسمبلی  خرم شہزاد کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے خرم شہزاد کو کیس سے بری کردیا،اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ مزید :
    اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس و جلاو گھیراؤ میں انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان سمیت غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری اور مسلسل غیر حاضری ملزمان کے مچلکے منسوخ کر دیے۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس و جلاو گھیراؤ کی دفعات کے تحت درج مقدمات پر انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ ملزم بانی پی ٹی آئی کی غیر حاضری کے باعث آج بھی ٹرائل کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ جیل حکام نے بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش نہیں کیا جا سکتا۔ بانی پی ٹی آئی و دیگر کی جانب سے سردار...
    ننکانہ صاحب (نامہ نگار) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم  نے ننکانہ میں جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہائیکورٹ جسٹس محمد وحید خان، رجسٹرار  ہائیکورٹ عبہر گل خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال بوسال، ڈپٹی کمشنر ننکانہ  محمد تسلیم اختر راؤ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس سمیت دیگر ججز بھی موجود تھے۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے معزز چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو سلامی پیش کی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ نے بتایا گیا اسٹیٹ آف دی آرٹ جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے، 42 ایکڑ محیط رقبے پر جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے، 1624 ملین لاگت آئی ہے۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس محمد وحید خان سمیت...
    دورہ قصور کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو سیشن جج قصور نے زیر التوا کیسز سے متعلق بریفنگ دی، چیف جسٹس نے سیشن سمیت دیگر ججز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے صلح کی بنیاد پر ریپ کیسز کے ملزموں کی رہائی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کہا کہ ریپ کے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا دورہ قصور، سیشن کورٹ میں جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ سیشن کورٹ قصور پہنچنے پر سیشن جج طارق جاوید نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رجسٹرار عبہر گل بھی موجود تھیں، اس موقع پر...
۱