خرم شہزاد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس سے بری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: ممبر قومی اسمبلی خرم شہزاد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے، انسداد دہشتگردی عدالت نے خرم شہزاد کے خلاف توڑ پھوڑ کے الزامات پر فیصلہ سنایا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بریت کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے خرم شہزاد کو کیس سے بری کر دیا۔
یاد رہے کہ خرم شہزاد کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، تاہم عدالت نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا فیصلہ کیا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: توڑ پھوڑ
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پارک پر کمرشل تعمیرات روکنے کا حکم
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے ای الیون چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات روکنے اور پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
جسٹس محمد آصف نے ای الیون چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
ای الیون کے رہائشیوں نے چلڈرن پارک پر قبضے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ پٹیشنرز کی جانب سے ایڈووکیٹ کاشف علی ملک دیگر وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گرین ایریا یا پبلک پارک کو کمرشل ایریا میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مسلح افراد ہیوی مشینری کے ساتھ پارک میں داخل ہوئے اور بچوں کے جھولے اکھاڑ دیے، جس سے ای الیون کے رہائشی شدید پریشانی کا شکار ہوئے اور ان کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔
وکیل کاشف علی ملک نے عدالت کو آگاہ کیا کہ متاثرین میں لاہور ہائی کورٹ کے ایک سینئر جج بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاملہ سی ڈی اے کے علم میں لانے کے باوجود اتھارٹی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات ختم کرانے میں ناکام رہی۔
کاشف علی ملک ایڈووکیٹ نے یہ بھی بتایا کہ قابضین کو غیر قانونی تعمیرات سے روکنے پر علاقے میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔
عدالت نے غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر روکنے اور چلڈرن پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔