جوڈیشل کمپلیکس حملہ؛ مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشہاری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)
انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اے ٹی سی کے جج طاہرعباس سِپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیسز پر سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما واثق قیوم عباسی اور راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی رہنما

پڑھیں:

9 مئی مقدمات، عمران خان کی تمام مقدمات کے ایک ساتھ ٹرائل کی استدعا مسترد

 

ملزمان میں 9 مئی کے مقدمات سے متعلق چالان کی نقول تقسیم، سماعت 12 اپریل تک ملتوی
جی ایچ کیو گیٹ 4 پر حملے کے کیس کا بھی چالان عدالت میں پیش ، 9مئی کے 13مقدمات کی سماعت

سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں عمران خان کی تمام کیسز کے ایک ساتھ ایک فرد کے ساتھ ٹرائل کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں سرکاری پراسیکیوٹرز اور ملزمان کے وکلا عدالت پہنچے ۔ دورانِ سماعت عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے تمام کیسز ایک فرد کے ساتھ اکٹھے ٹرائل کی استدعا مسترد کردی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سب ایک الزام،ایک جیسے کیسز ہیں، سب ایک ساتھ ٹرائل کیے جائیں۔ جس پر سرکاری پراسیکیوٹرز نے درخواست کی مخالفت کی اور بتایا کہ ہر کیس الگ تھانے کا ہے ۔عدالت نے سانحہ 9 مئی کے تمام کیسز ایک ساتھ ٹرائل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل اور 9 مئی کے دیگر 13 کیسز کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔عدالت میں سماعت کے موقع پر مقدمات کے چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کی گئیں، جن میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی شامل تھے ۔ اس موقع پر سانحہ 9 مئی کے تمام 13 مقدمات کے چالان عدالت میں بھی پیش کردیے گئے۔ علاوہ ازیں جی ایچ کیو گیٹ 4 پر حملے کے کیس کا بھی چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسی طرح میٹرو بس اسٹیشن مری روڈ نذر آتش اور صدر میں حساس ادارہ کی بلڈنگ جلانے کے علاوہ آرمی میوزیم حملہ کیس کا چالان بھی پیش کیا گیا۔بعد ازاں شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان عدالت سے روانہ ہو گئے ۔ شیخ رشید نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حالات بہتر نظر نہیں آرہے ۔ ہر طرف اندھیرا ہے ، مجھے اندھیرا ہی اندھیرا نظر آرہا ہے ۔ میرا عمرے کا سفر بہترین رہا۔

متعلقہ مضامین

  • جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب اشتہاری قرار
  • جوڈیشل کمیشن حملہ کیس میں غیرحاضری پر مراد سعید، حماد اظہر، اور فرخ حبیب اشتہاری قرار
  • جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز: مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب اشتہاری قرار
  • مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب اشتہاری قرار، دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،مراد سعید،فرخ حبیب اور حماد اظہر اشتہار ی قرار
  • عمران کی 9 مئی کیسز کے اکٹھے ٹرائل، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کیلئے درخواستیں مسترد
  • 9 مئی مقدمات، عمران خان کی تمام مقدمات کے ایک ساتھ ٹرائل کی استدعا مسترد
  • عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور یا مسترد؟ انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ آگیا
  • عمران خان کو بڑا جھٹکا! 9 مئی کیسز کے اکٹھے ٹرائل کی درخواست مسترد