2025-01-24@09:42:36 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«بہترین اداکار»:
سال 2025ء کے لیے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا جس کا طویل عرصے سے شائقین کو انتظار تھا۔ ہسپانوی تھرلر فلم ’ایمیلیا پیریز‘ 13 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ فلم ’ویکیڈ‘بھی 10 نامزدگیوں کے ساتھ فہرست میں موجود ہے۔ آسکر 2025‘ کے لیے نامزدگی حاصل کرنے والی فلموں میں ’انوجا‘ بھی شامل ہے جس کی شوٹنگ ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں ہوئی ہے۔ یہ ایک شارٹ فلم ہے جس نے خوب تعریفیں بٹوری ہیں۔ اس کا مقابلہ ’اے لین‘، ’آئی ایم ناٹ اے روبوٹ‘، ’دی لاسٹ رینجر‘ اور ’دی مین ہو کُڈ ناٹ ریمین سائلنٹ‘ سے ہے۔ بہترین فلم ایوارڈ: بہترین فلم کے ایوارڈ کے لیے اینورا، اے کمپلیٹ ان نون، کونکلیو، ڈیون: پارٹ ٹو، آئی...
بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ زینت امان نے مداحوں کو بتایا ہے کہ گزشتہ روز وہ موت کے منہ سے واپس آئی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک واقعہ شیئر کیا جو ان کے ساتھ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دن شوٹ سے واپسی کے بعد، وہ بلڈ پریشر کی دوا لینے لگیں۔ جیسے ہی انہوں نے گولی نگلنے کی کوشش کی، وہ ان کے حلق میں پھنس گئی، جس سے انہیں سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔ View this post on Instagram A post shared by Zeenat Aman (@thezeenataman) زینت امان نے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور فنکارہ فضیلہ قاضی نے اپنے شوہر کو بڑا اداکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جب کبھی کسی پروگرام میں جاتے ہیں تو معصوم بن جاتے ہیں۔ حال ہی میں سینئر اداکارہ نے ساتھی فنکاروں ندا یاسر، یاسر نواز اور دانش نواز کے یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا۔ دورانِ انٹرویو دانش نواز اور یاسر نواز نے فضیلہ قاضی سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر و سینئر اداکار قیصر خان نے آپ کو شو میں مدعو کرنے سے قبل بہت ڈرا دیا تھا، ہمیں یوں محسوس ہوا کہ شاید کوئی اسکول ٹیچر آ رہی ہیں۔ شو کے میزبانوں کی بات پر سینئر اداکارہ نے کہا کہ نہیں قیصر نے ڈرایا نہیں...
پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے اپنے شوہر، اداکار اور پروڈیوسر سعود کی بہترین عادتیں بتائی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں معروف میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو میں اپنے شوہر کے ہمراہ شرکت کی۔ اس دوران شوہر کی بہترین عادتوں سے متعلق اداکارہ سے سوال پوچھا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکار سعود نے ہنستے ہوئے کہا کہ میری بہترین عادتوں پر آپ کو دو شو کرنے پڑ جائیں گے۔ بعد ازاں سوال کے جواب میں جویریہ سعود نے کہا کہ سعود کی بہترین کوالٹی یہ ہے کہ یہ اپنی فیملی کو فوقیت اور توجہ دینے والے انسان ہیں، اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں...
تقریب تقسیم اسناد کے مناظر پاکستان حج والنٹیئرز گروپ سعودی عرب کے زیر اہتمام حجاز ریجن کے رضاکاروں کیلئے تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں حج رضاکاروں اور کمیونٹی آکابرین نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے گروپ کے رضاکاروں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پی ایچ وی جی کے رضاکار بلا معاوضہ آللہ کے مہمانوں کی خدمت اور رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے گروپ کے رضاکاروں کو قونصلیٹ آفس کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے پاکستانی حجاج کی بہتر انداز میں رہنمائی اور خدمت کے فریضہ کو سرانجام...
بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے کے حق میں بیان دے کر مداحوں کو حیران کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی سے جڑے ہر رشتے کی اہمیت کا اندازہ ہے اور اسے اہمیت دینا بھی جانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والدین، میرا خاندان اور میری بیوی سب سے اہم ہیں اور مجھے ان کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے۔ ابھیشیک کا ایشوریہ کے حق میں کھل کر بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب دونوں کی طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ بالی ووڈ اداکار کے اس بیان کے بعد مداحوں نے جوڑی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور...