پاکستان حج والنٹیئرزگروپ سعودی عرب کے زیراہتمام تقریب تقسیم اسناد
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
تقریب تقسیم اسناد کے مناظر
پاکستان حج والنٹیئرز گروپ سعودی عرب کے زیر اہتمام حجاز ریجن کے رضاکاروں کیلئے تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں حج رضاکاروں اور کمیونٹی آکابرین نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے گروپ کے رضاکاروں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پی ایچ وی جی کے رضاکار بلا معاوضہ آللہ کے مہمانوں کی خدمت اور رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے گروپ کے رضاکاروں کو قونصلیٹ آفس کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے پاکستانی حجاج کی بہتر انداز میں رہنمائی اور خدمت کے فریضہ کو سرانجام دینے کیلئے باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ گروپ کی رضاکار بہترین انداز میں حجاج کی خدمت کا فریضہ انجام دیتے ہیں، مستقبل میں پاکستان حج مشن اور پی ایچ وی جی کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ اللہ کے مہمانوں کی بہتر سے بہتر انداز میں خدمت کی جاسکے اور ان کی مشکلات کو کم سے کم کیا جاسکے۔ تقریب میں سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جنرل مینجر برائے سماجی خدمات و رضاکاران عبداللہ الحربی نے خصوصی شرکت کی اور رضاکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان سپر لیگ، دسواں میلہ سج گیا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب، فنکاروں کے جلوے، آتش بازی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 10 کی افتتاحی تقریب کا آغاز راولپنڈی سٹیڈیم میں ہوگیا۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور فلائنگ مین نے پی ایس ایل 10 کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے اس کو سٹیج پر سجایا۔ افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض نامور پریزنٹر زینب عباس نے انجام دیئے۔ ترانے کے بعد اداکار حمزہ علی عباسی نے سٹیج پر گفتگو کی جس کے بعد معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں تقریب میں شریک لوگ ینگ اسٹنرز کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔ مشہور پاپ گلوکار علی ظفر نے شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے ملک کی ثقافتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے سندھی، پنجابی، بلوچی اور پشتو میں گانے پیش کئے۔ علاوہ ازیں علی ظفر، نتاشہ بیگ، ابرار الحق اور طلحہ انجم نے پی ایس ایل 10 کا اینتھم پیش کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ پنڈی کا آسمان رنگین روشنیوں میں نہلا گیا۔لیگ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے لاہور قلندرز کو8وکٹوں سے ہرا دیا ۔ فاتح ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ لاہور قلندرز کی ٹیم آخری اوورمیں 139رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ عبد اللہ شفیق 66رنز بناکر نمایاں رہے ۔ فخر زمان ایک ‘محمدنعیم 9‘ڈیرل مچل تیرہ ‘سیم بلنگز صفر ‘سکندر رضا 23‘جہانداد خان صفر‘ڈیوڈ ویزے صفر‘شاہین شاہ آفریدی دو ‘حارث رئوف رنز بناکر چلتے بنے ۔ آصف آفریدی دو رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ جیسن ہولڈ ر نے چار‘شاداب خان نے تین ‘نسیم شاہ ‘ریلے میریڈتھ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ اسلام آباد یونائٹیڈ نے ہدف دو وکٹوں پرپورا کرلیا۔ صاحبزادہ فرحان 25اور اینڈریز گوس چار رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ کولن منر و59اور سلمان علی41 رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ آصف آفریدی اور حارث رئوف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ جیسن ہولڈر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔