آسکرایوارڈز 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان، فہرست میں بہترین فلمیں اور اداکار کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
سال 2025ء کے لیے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا جس کا طویل عرصے سے شائقین کو انتظار تھا۔ ہسپانوی تھرلر فلم ’ایمیلیا پیریز‘ 13 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔
فلم ’ویکیڈ‘بھی 10 نامزدگیوں کے ساتھ فہرست میں موجود ہے۔ آسکر 2025‘ کے لیے نامزدگی حاصل کرنے والی فلموں میں ’انوجا‘ بھی شامل ہے جس کی شوٹنگ ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں ہوئی ہے۔ یہ ایک شارٹ فلم ہے جس نے خوب تعریفیں بٹوری ہیں۔ اس کا مقابلہ ’اے لین‘، ’آئی ایم ناٹ اے روبوٹ‘، ’دی لاسٹ رینجر‘ اور ’دی مین ہو کُڈ ناٹ ریمین سائلنٹ‘ سے ہے۔
بہترین فلم ایوارڈ:بہترین فلم کے ایوارڈ کے لیے اینورا، اے کمپلیٹ ان نون، کونکلیو، ڈیون: پارٹ ٹو، آئی ایم اسٹل ہیئر، نکل بوائز اور دی سبسٹینس بھی مقابلے کی دوڑ میں ہیں۔
بہترین اداکارہ:بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے ‘امیلیا پیرز’ کی اسٹار کارلا سوفیا کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ کارلا پہلی ٹرانس جینڈر ہیں جنہیں آسکرز میں بہترین اداکارہ کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے مد مقابل سنتھیا اریوو، مائیکی میڈیسن، ڈیمی مور اور فرنینڈا ٹورس ہیں۔
بہترین اداکار:بہترین اداکار کی کیٹیگری میں اداکار ایڈریئن بروڈی، ٹموتھی شیلیمے، کولمین ڈومنگو، رالف فینیس اور سیبیسٹین اسٹین مدِ مقابل ہیں۔
بہترین ڈائریکٹر:بہترین ڈائریکٹر کی فہرست میں یاکیس آڈیئرڈ (ایمیلیا پیریز)، شان کوربے (دی بروٹلسٹ)، کورالی فرگیٹ (دی سبسٹانس)، جیمز مین گولڈ (اے کمپلیٹ ان نون) شامل ہیں۔
بہترین انٹرنیشنل فلم:بہترین انٹرنیشنل فلم ایوارڈ کی نامزدگیوں میں آئی ایم اسٹل ہیئر (برازیل)، دی گرل ود دی نیڈل (ڈنمارک)، ایمیلیا پیریز (فرانس)، دی سیڈ آف دی سیکرڈ فگ (جرمنی) اور فلو (لاٹیویا) شامل ہیں۔
بہترین اینیمیٹڈ فلم:فلو، انسائیڈ آؤٹ ٹو، میموائر آف اے اسنیل، والیس اینڈ گورمٹ: وینجیئن موسٹ فاؤل اور دی وائلڈ روبوٹ بہترین اینیمیٹڈ فلم میں شامل ہیں۔
بہترین دستاویزی فلم:بلیک باکس ڈائریز، نو ادر لینڈ، پروسلین وار، ساؤنڈ ٹریک ٹو ا کوپ ڈی اٹیٹ اور شوگر کین کا شمار بہترین دستاویزی فلموں میں کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوارڈز کی تقریب 2 مارچ کو لاس اینجلس میں سجے گی، لاس اینجلس میں آگ لگنے کی وجہ سے آسکر ایوارڈ زکی تاریخ کو تبدیل کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسکر 2025 آسکر ایوارڈز لاس اینجلس ہالی ووڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سکر ایوارڈز لاس اینجلس ہالی ووڈ بہترین اداکار کے لیے
پڑھیں:
’مجھے فلم سے نکال دیا گیا تھا‘، اکشے کمار نے’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی
بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں اس فلم سے نکال دیا گیا تھا۔
حال ہی میں اکشے کمار نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جواب دیے، ایک مداح نے سوال پوچھا کہ انہوں نے بھول بھلیاں فلم کے دوسرے اور تیسرے حصے میں کام کیوں نہیں کیا؟ جس پر اکشے کمار نے انہیں وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’بیٹا! مجھے اس فلم سے نکال دیا گیا تھا‘۔
یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار کب تک فلم انڈسٹری میں رہیں گے؟ بالی ووڈ اسٹار نے بتادیا
ایک مداح نے اکشے کمار سے سوال کیا کہ آپ نے پچھلے 10 سالوں کے دوران کامیڈی فلموں میں بہت کم کام کیا ہے، ایسا کیوں ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ یہ درست بات ہے کہ انہوں نے کامیڈی فلمیں کم کی ہیں کیونکہ کامیڈی فلمیں میں وہ پہلے ہی بہت کام کر چکے ہیں اور اب وہ سماجی مسائل پر مبنی فلموں میں کام کرنا چاہتے تھے۔
اکشے کمار نے بتایا کہ انہوں نے بہت سی سوشل فلمیں کی ہیں جن میں سرپھرا، ایئرلفٹ، رستم، پیڈمین اور ٹوائلٹ شامل ہیں کیونکہ ہر کسی پر ایک ایسا وقت آتا ہے جب وہ کچھ نیا کرنے کی خواہش کرتا ہے۔
اداکار نے بتایا کہ اب انہوں نے 2-3 کامیڈی فلمیں سائن کی ہیں، جن میں بھوت بنگلہ، ویلکم (ٹو دا جنگل)، اور ہاؤسفل (5) شامل ہیں اور وہ آج کل ان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اکشے کمار بالی ووڈ بھول بھلیاں