پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے اپنے شوہر، اداکار اور پروڈیوسر سعود کی بہترین عادتیں بتائی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں معروف میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو میں اپنے شوہر کے ہمراہ شرکت کی۔

اس دوران شوہر کی بہترین عادتوں سے متعلق اداکارہ سے سوال پوچھا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اداکار سعود نے ہنستے ہوئے کہا کہ میری بہترین عادتوں پر آپ کو دو شو کرنے پڑ جائیں گے۔

بعد ازاں سوال کے جواب میں جویریہ سعود نے کہا کہ سعود کی بہترین کوالٹی یہ ہے کہ یہ اپنی فیملی کو فوقیت اور توجہ دینے والے انسان ہیں، اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں اور ادھر ادھر منہ نہیں مارتے۔

جویریہ سعود کے اس جواب پر شو میں موجود سب شرکاء قہقہہ لگا کر ہنس پڑے۔

یاد رہے کہ اداکارہ جویریہ سعود اکثر اوقات ہی مارننگ شوز میں انٹرویوز دیتی نظر آتی ہیں۔

انہوں نے متعدد بار مشہور گانوں اور ڈراموں سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ میری جانب سے لکھے گئے کئی ڈراموں اور او ایس ٹی سانگز کا مجھے کریڈٹ نہیں دیا جاتا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جویریہ سعود کی بہترین

پڑھیں:

ملتان ٹیسٹ، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2025ء ) ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دے دیا۔ ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں تیسرے دن کھیل کا آغاز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز سے کیا تاہم 5 ویں وکٹ پہلی گیند پر ہی گر گئی جب سعود شکیل 2 رنز بنا پویلین لوٹے۔ محمد رضوان 2، سلمان آغا 14، نعمان علی 9 اورساجد خان 5 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، خرم شہزاد بغیر کھاتہ کھولے رن آؤٹ ہوئے، اسپنر جومیل واریکن نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قومی ٹیم نے گزشتہ روز کھیل کے اختتام پر 202 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد حریرہ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سابق کپتان بابراعظم ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، وہ صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

کپتان شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 52 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے، دن کے اختتام پر کامران غلام 9 اور سعود شکیل 2 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی اسپنرز نے تباہ کن باؤلنگ کراتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، مہمان ٹیم کے بیٹرز آتے رہے اور جاتے رہے، وکٹیں اڑتی رہیں، کوئی بیٹر وکٹ پر نہ ٹک سکا۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن آغاز سے ہی مشکلات کی شکار رہی، 4 کھلاڑی 22 رنز پر پویلین لوٹ گئے، شروع کی چاروں وکٹیں ساجد خان نے حاصل کیں۔ اس کے بعد آئی نعمان علی کی باری آئی، جنہوں نے اگلے 5 کھلاڑی پویلین بھیجے، آخری وکٹ ابرار احمد کی نام رہی۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہوئی، جومیل واریکن 31 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، مہمان ٹیم کے صرف 5 بیٹرز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ یوں پاکستان نے مہمان ٹیم پر 93 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کے دوران سعود شکیل 84 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے دوسرے روز اپنی نامکمل اننگز 4 وکٹوں پر 143 رنز سے دوبارہ شروع کی، سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلے روز کے اسکور میں 44 رنز کا اضافہ کیا۔ سعود شکیل 84 رنز بناکر کیون سِنکلیئر کے شکار بنے، محمد رضوان بھی 71 رنز بناکر سِنکلیئر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان اور سعود شکیل کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بیٹر مزاحمت نہ دکھا سکا اور پوری پاکستانی ٹیم 230 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • صرحا اصغر کے ہاں ننھی پری کی آمد
  • صبا فیصل نے گھر کے اصل فسادی کو بے نقاب کر دیا
  • مرد اور عورت برابر نہیں، مرد کا درجہ زیادہ ہے، صبا فیصل
  • نیلم منیر کے برائیڈل شاور کی دلکش تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لئے
  • نصرت ہدایت اللہ نے علی رحمٰن سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
  • معروف بالی ووڈ اداکارہ نے شوبز کی دنیا چھوڑ دی، اب کدھر کا ارادہ ہے؟
  • بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ درج
  • اپنی ہی بہن کو دھوکا دےکر اسٹار بننے والی اداکارہ کون؟
  • ملتان ٹیسٹ، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف