قیصر معصوم بننے کا ڈرامہ کرتے ہیں: فضیلہ قاضی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور فنکارہ فضیلہ قاضی نے اپنے شوہر کو بڑا اداکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جب کبھی کسی پروگرام میں جاتے ہیں تو معصوم بن جاتے ہیں۔
حال ہی میں سینئر اداکارہ نے ساتھی فنکاروں ندا یاسر، یاسر نواز اور دانش نواز کے یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا۔
دورانِ انٹرویو دانش نواز اور یاسر نواز نے فضیلہ قاضی سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر و سینئر اداکار قیصر خان نے آپ کو شو میں مدعو کرنے سے قبل بہت ڈرا دیا تھا، ہمیں یوں محسوس ہوا کہ شاید کوئی اسکول ٹیچر آ رہی ہیں۔
شو کے میزبانوں کی بات پر سینئر اداکارہ نے کہا کہ نہیں قیصر نے ڈرایا نہیں ہے بلکہ وہ اس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں جیسے وہ بہت معصوم ہیں، جب کبھی ہم کسی شو پر جاتے ہیں تو وہ معصوم و مظلوم بن جاتے ہیں اور میں نارمل رہتی ہوں تو لوگ مجھے پتہ نہیں کیا سمجھتے ہیں اور برا بھلا کہتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے خواتین کے باقاعدہ پیغامات موصول ہوتے ہیں کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھوں وہ بہت معصوم ہیں، جس پر میرا دل چاہتا ہے کہ میں انہیں جواب دوں اور بتاؤں کہ ہم ماشاء اللّٰہ سے 30 برس سے ساتھ ہیں، اگر اس طرح کا برتاؤ ہے تو اس کی بھی کوئی وجہ ہو گی۔
فضیلہ قاضی نے یہ بھی کہا کہ یہ میری ہمت ہے کہ میں نے ان کے ساتھ 30 برس گزار لیے، جس پر یاسر نواز نے کہا کہ یہ تو ہم قیصر بھائی سے پوچھیں گے کہ کیا حقیقت ہے؟
جس پر اداکارہ نے کہا کہ اب وہ معصوم بن جائیں گے، وہ بہت بڑے اداکار ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فضیلہ قاضی اداکارہ نے جاتے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیلی حملہ منسوخ نہیں کیا، ایران کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے: ٹرمپ
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کرنے کی امریکی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل سامنے آگیا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی منصوبہ بندی منسوخ کر دی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ہے اور اسرائیل کے مجوزہ حملے سے روک دیا۔
تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبارکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہیں کہوں گا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کر دیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی کارروائی کے لیے جلدی نہیں ہے کیونکہ میرا خیال ہے کہ ایران کے پاس ایک عظیم ملک بننے کا موقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ میرا پہلا آپشن مذاکرات ہے، اگر دوسرا آپشن اپنایا گیا تو وہ ایران کے لیے بہت برا ہوگا اور میرا خیال ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے۔
Post Views: 3