2025-04-08@05:45:41 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«بہاول خان»:

    مزید محلات دیکھنے کی کوئی صورت اب نہ تھی۔ وقت ضائع کرنے کی بجائے ہم نے قلعہ ڈیراور کی جانب جانا مناسب سمجھا۔ گاڑی سے باہر ٹھیک ٹھاک سردی تھی۔ دھند تھی اور ہم گاڑی میں قلعہ ڈیراور جانے والی شاہراہ پر تھے۔ گاڑی میں موسم کی شدت کا ذرا بھی اندازہ نہ ہوتا تھا۔ ہیٹر چپ رہا تھا۔ مجھے تب اندازہ ہوا کہ موسم کی کوئی اہمیت نہیں اگر آپ کے آسائشیں موجود ہیں۔ کچھ مال و دولت موجود ہے تو ٹھنڈا موسم بھی گرم ہوجاتا ہے اور گرم موسم بھی ٹھنڈا۔ گاڑی میں ہی فیض صاحب مجھے قلعہ ڈیراور کی تاریخ بتانے لگے کہ اتنے میں ہم قلعہ ڈیراور پہنچ گئے۔ یہ 1733 سے پہلے کی بات ہے...
    — فائل فوٹو بہاول نگر میں سی آئی اے تھانے سے فرار ہونے والے ساتوں ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سی آئی اے تھانے سے فرار ہونے والے مزید 4 ملزمان کو بھی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 2 دن قبل سی آئی اے تھانے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان سلاخیں توڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ بہاولنگر: تھانے سے ڈکیتی میں ملوث 7 ملزمان فراربہاول نگر میں سی آئی اے تھانے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان فرار ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ فرار ہونے والے 7 ملزمان میں سے 3 ڈاکوؤں کو گزشتہ روز دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا...
    بہاول نگر میں سی آئی اے تھانے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے 7 ملزمان میں سے 3 ڈاکوؤں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید مفرور 4 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس ضمن میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ Post Views: 1
    بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4  ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان 10 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار تھے،  پولیس انھیں تھانہ صدر بہاول پور لے جا رہی تھی  جس دوران  واقعہ پیش آیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ  واقعے کے دوران چاروں  ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جن میں سے 2 سگے بھائی اور ان کا کزن بھی شامل ہے۔  پولیس نے لاشیں بہاول وکٹوریہ اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔
     تھل ایکسپریس ملتان ریلوے اسٹیشن پر رات 11:40 پر پہنچی تو دھند ہلکی ہلکی تھی۔ اس سے پیچھے ہم شاہ پور ریلوے اسٹیشن سے گزرے تھے تو ریلوے اسٹیشن مکمل طور پر دھند میں ڈوبا ہوا تھا۔ ہماری ویسے بھی آخری بوگی تھی جو ہر پلیٹ فارم کے تقریباً آخری حصے میں لگتی تھی۔ ملتان ریلوے اسٹیشن روشن تھا۔ یہاں چہل پہل تھی، آوازیں تھیں، زندگی تھیں اور ساتھ ساتھ ٹھنڈ بھی بہت تھی۔ ہم چاروں ہی کوئٹہ جانا چاہتے تھے۔ چاروں کی آنکھوں میں ہی کوئٹہ کی چمک تھی۔ مگر کوئٹہ جانے سے ڈرتے تھے۔ ہر دو منٹ کے بعد کبھی شیلا باغ کی باتیں شروع ہو جاتیں تو کبھی چمن کی۔ کبھی کوئی ’’آبِ گم‘‘ کی باتیں کرنے...
    — فائل فوٹو ضلع بہاولنگر کے علاقے بسم اللّٰہ چوک کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہو گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اس حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 1 مرد شامل ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال ہارون آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
    فوٹو: فائل بہاولنگر میں گھریلو جھگڑے کے مقدمے میں مطلوب شخص پولیس چھاپے کے دوران مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولنگر کے علاقے باہو ساڑھو میں گھریلو جھگڑے میں مطلوب شخص کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران ملزم اشتیاق مزاحمت کے دوران مارا گیا۔  بہاولنگر: خواجہ سرا گھر میں فائرنگ سے قتلبہاول نگر میں خواجہ سرا کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ دوسری جانب ملزم کے بھائی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے میرے بھائی کو پکڑا اور گولی مار دی۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    — فائل فوٹو بہاول نگر میں خواجہ سرا کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان خواجہ سرا کو ساتھ لے کر جانا چاہتے تھے تاہم ملزمان نے انکار پر فائرنگ کردی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
    پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت بہاولنگر میں 49 اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کا کہنا تھا کہ دھی رانی پروگرام پنجاب کی تاریخ کا منفرد فلاحی منصوبہ ہے، رواں سال پنجاب میں 3000 اجتماعی شادیاں کروائی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت بہاولنگر میں 49 اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب ہوئی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام پنجاب کی تاریخ کا منفرد فلاحی منصوبہ ہے، رواں سال پنجاب میں 3000 اجتماعی شادیاں کروائی جائیں گی۔ سہیل شوکت بٹ...
    دھوپ بستوں میں مضافات کی بھر لانے میں دیر لگ جاتی ہے اسکول سے گھر آنے میں بہاول نگر کے شاعر عامر سہیل کا شعر ستلج کے گیلے ساحلوں پر امید کے بستے اٹھائے ہوئے بچوں کی کیفیت بیان کرتا ہے۔ مضافات میں کچھ اور بھلے نہ ملتا ہو امید ضرور ملتی ہے اسی امید کے سہارے زندگی کی سانس ہمکتی ہے۔ بہاول نگر، پنجاب کے جنوبی علاقے میں واقع پانچ تحصیلوں پر مشتمل ایک خوبصورت اور تاریخی ضلع ہے ہے جو نہ صرف اپنی قدیم تہذیب بلکہ قدرتی وسائل اور ثقافتی ورثے کی وجہ سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ یہ شہر ماضی میں ریاست بہاولپور کا حصہ تھا اور اس کی بنیاد نواب آف بہاولپور کے دور میں رکھی...
    —فائل فوٹو بہاولپور کے تاریخی شیر باغ میں 7 سالہ بنگالی ٹائیگر ہلاک ہو گیا۔اس حوالے سے کیوریٹر شیر باغ عثمان بخاری نے کہا ہے کہ بنگالی ٹائیگر کئی ہفتوں سے بیمار تھا اور 3 روز سے کھانا پینا بھی چھوڑ چکا تھا۔عثمان بخاری کا کہنا ہے کہ بنگالی ٹائیگر گردوں اور معدے کی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ٹائیگر کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈپارٹمنٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنگالی ٹائیگر 2018ء میں بہاولپور کے شیر باغ میں ہی پیدا ہوا تھا۔شیرباغ انتظامیہ کے مطابق 3 سال سے بنگالی ٹائیگر آنکھ کے مرض میں بھی مبتلا تھا، جس وجہ سے اس کی ایک...
    بہاولنگر (آئی این پی) نواحی گائوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجے کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چچا اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے، مقتول شہباز کا اپنے چچا سے زمین کا تنازع چل رہا تھا، پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم ملزم اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
۱