بہاول پور کے شیر باغ میں بنگال ٹائیگر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
بہاولپور کے تاریخی شیر باغ میں 7 سالہ بنگالی ٹائیگر ہلاک ہو گیا۔
اس حوالے سے کیوریٹر شیر باغ عثمان بخاری نے کہا ہے کہ بنگالی ٹائیگر کئی ہفتوں سے بیمار تھا اور 3 روز سے کھانا پینا بھی چھوڑ چکا تھا۔
عثمان بخاری کا کہنا ہے کہ بنگالی ٹائیگر گردوں اور معدے کی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹائیگر کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈپارٹمنٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنگالی ٹائیگر 2018ء میں بہاولپور کے شیر باغ میں ہی پیدا ہوا تھا۔
شیرباغ انتظامیہ کے مطابق 3 سال سے بنگالی ٹائیگر آنکھ کے مرض میں بھی مبتلا تھا، جس وجہ سے اس کی ایک آنکھ بھی ضائع ہو چکی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)غیر قانونی قابضین سے خالی کرائے گئے پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے قبضے میں لیا گیا سامان واپس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔(جاری ہے)
سامان میں فرنیچر، اے سیز، فریج، اوون سمیت دیگر سامان شامل ہے، یونیورسٹی انتظامیہ حلفیہ بیان جمع کرانے پر سامان واپسی کا سلسلہ شروع کرے گی۔پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں غیر متعلقہ افراد کئی سالوں سے زبردستی رہائش پذیر تھے۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کے تعاون سے ہاسٹلز خالی کرانے کیلئے آپریشن کیا تھا، آپریشن کے دوران پولیس اور انتظامیہ کو ہاسٹلز سے منشیات بھی برآمد ہوئی تھیں، پولیس نے متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی۔