بہاولنگر: زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجا قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
بہاولنگر (آئی این پی) نواحی گائوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجے کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چچا اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے، مقتول شہباز کا اپنے چچا سے زمین کا تنازع چل رہا تھا، پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم ملزم اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور زرعی یونیورسٹی میں فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق
--- فائل فوٹودوست کی فائرنگ کے نتیجتے میں پشاور یونی ورسٹی کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا زرعی یونی ورسٹی کا طالب علم مبشر گاڑی میں ساتھی طالب علم کے ساتھ جارہا تھا۔
پولیس کو دیے گئے ملزم کے بیان کے مطابق وہ پستول چیک کر رہا تھا کہ اس دوران گولی چل گئی۔
فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق،2 شدید زخمیکراچی ریڈیو پاکستان کے عقب میں اردو بازار کے قریب...
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کے 2 ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔