2025-02-07@16:20:39 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«ایپل کی جانب سے»:
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کیلئے آئی او ایس 18.3 اور آئی پیڈ او ایس 18.3 اپ ڈیٹس جاری کر دیں۔ نئے ورژن میں کمپنی کی جانب سے وژوئل اِنٹیلی جنس سپورٹ شامل کی گئی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارف پوسٹر یا فلائر سے براہ راست کلینڈر ایپ میں ایونٹس کو شامل کر سکیں گے، اس کے علاوہ اپ ڈیٹ کے بعد فون سے مزید پودے اور جانوروں کو بھی پہچانا جا سکے گا۔ اپ ڈیٹ میں خبروں اور انٹرٹینمنٹ ایپس کی ایپل انٹیلی جنس نوٹیفیکیشن سمریز کو بھی ختم کر دیا ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ یہ ایک وقتی اقدام ہے اور مستقبل میں صارف اگر چاہے تو اس کا انتخاب کر سکتا ہے۔ ایپل...
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فون 17 ایئر کی تصاویر لیک ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر لیک تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئر سلم لائن آئی فون ایک لمبے کیمرے کے ماڈیول سے لیس ہوگا۔ آئی فون 17 ایئر کے ڈیزائن میں ایک سنگل کیمرہ لینس، ایک فلیش اور دائیں ہاتھ کے کنارے پر ایک چھوٹا مائیکرو فون کٹ آؤٹ شامل ہوگا۔ اس نئے آئی فون کے ڈیزائن میں یہ تبدیلی گوگل کی پکسل سیریز میں نظر آنے والے کیمرہ بار کی آئینہ دار ہے۔ سوشل میڈیا پر آئی فون 17 ایئر کے ڈیزائن کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ کمپنی اپنے ایپل انٹیلی جنس سوٹ بنانے کی تیاری کر رہی...
لندن(نیوز ڈیسک)آئی فون ایس ای 4 (کچھ لیکس کے مطابق آئی فون 16 ای) کو اپریل 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔اب اس فون کی پہلی واضح جھلک سامنے آگئی ہے۔ایک ایکس صارف کی جانب سے آئی فون ایس ای 4 کے ڈیزائن کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئے آئی فون ایس ای ماڈل کا ڈیزائن کافی حد تک پرانے آئی ای ماڈلز جیسا ہے۔بیک پر ایک کیمرا بائیں جانب اوپری کونے میں موجود ہے جس کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش ہے۔ فون کا فرنٹ آئی فون 14 جیسے ڈیزائن کا ہے جس میں ڈائنامک آئی لینڈ کی بجائے فرنٹ کیمرے کو نوچ ڈیزائن میں چھپایا گیا ہے۔البتہ آئی فون 14...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر ٹیکنالوجی آلات پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور صوبائی چیف سیکرٹریوں کو مراسلہ بھجوا دیا ہے. قومی انگریزی جریدے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں پاکستان کے حساس انفارمیشن انفرا اسٹرکچر میں بھارتی مداخلت سے مانیٹرنگ کے خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ جیو پولیٹیکل تناﺅ کے باعث سائبر سیکیورٹی خطرات ہوسکتے ہیں.(جاری ہے) کابینہ ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ فیک ویب سائٹس اور ایپل طرز کے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جاسکتا ہے، بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جلد ہی لانچ ہونے والا آئی فون 17 سیریز میں ’آئی فون 17 ایئر‘ یا پھر ’آئی فون سلم‘ بھی شامل ہوگا جو معمول کے مطابق لانچ ہونے والے آئی فون مقابلے میں پتلا ہوگا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ٹیکنالوجی تجزیہ کار منگ چی نے ’آئی فون 17 ایئر‘ کے متعلق کچھ معلومات افشاں کی ہیں۔ یہ ماڈل آئندہ آئی فون 17 لائن اپ میں ’پلس‘ ورژن کی جگہ لے سکتا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر ایپل کی جانب سے جاری کردہ سب سے پتلا آئی فون بھی ہو سکتا ہے۔ ’آئی فون 17 ایئر‘ ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا فون ہوگا؟ ٹی ایف سکیورٹیز انٹرنیشنل کے تجزیہ کار منگ چی نے...