Express News:
2025-02-20@10:10:45 GMT

گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

سال 2025 کے دوسرے مہینے میں بھی سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ البتہ، ٹرینڈنگ کی اس فہرست میں ایپل اور سام سنگ کی دو نئی ڈیوائسز کی انٹری ہوئی ہے۔

گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ ایس 25 الٹرا جبکہ دوسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 55 موجود ہے۔

شیاؤمی 15 الٹرا تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 چوتھے، ایپل آئی فون ایس ای (2025) پانچویں اور ایپل آئی فون 16 پرو میکس چھٹے نمبر پر ہیں۔

شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو ساتویں، سام سنگ گلیکسی ایس 24 الٹرا آٹھویں، شیاؤمی ریڈ می نوٹ 14  پرو پلس 5 جی (گلوبل)  نویں اور 10 ویں نمبر پر نئی انٹری سام سنگ گلیکسی اے 16 5 جی براجمان ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سام سنگ گلیکسی

پڑھیں:

عمران خان واحد مقبول لیڈر ہیں، خدارا ان کی دانائی سے فائدہ اٹھائیں، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  عمران خان واحد لیڈر ہں جو چاروں صوبوں میں مقبول ہیں اور ملک کو جوڑ سکتے ہیں، خدارا ان کی دانائی اور تجربے سے فائدہ اٹھائے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دوسرے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمر ایوب نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے رابطہ منقطع کردیا گیا ہے اور جیل مینوئل کے مطابق انہیں سہولیات نہیں دی جارہی ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کی جیلیں سیاسی قیدیوں سے بھری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: فارم 47 والے باہر جا کر مہنگائی کم ہونے کا کہیں تو انہیں جوتے پڑیں گے، عمر ایوب

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو اپنے پاؤں پہ کھڑا ہونا چاہیے اور کہنا چاہیے کہ اب بس بہت ہوگیا۔

عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی اور منفی گروتھ ریٹ ہے، جو یہ کہتا ہے کہ مہنگائی کم ہوئی ہے وہ میرے ساتھ بازار کا دورہ کرے، یہ سب جھوٹے دعویٰ کررہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز جہاں جاتی ہیں مسلح قافلے کے ہمراہ جاتی ہیں، حالات یہ ہیں کہ بلوچستان کے 8 اضلاع میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا جاتا ہے نہ قومی ترانہ وہاں گایا جاتا ہے، وہاں گوریلا لڑائی ہورہی ہیں، بلوچستان جیسے باپردہ علاقے میں خواتین مہرنگ بلوچ کے ساتھ حقوق کے لیے باہر نکلی ہیں، بلوچستان کے ممبران ہمیں کہتے ہیں کہ آپ ہماری نمائندگی کریں، وہ خود بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ملک کو 1971 جیسی صورتحال درپیش ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

عمر ایوب نے کہا کہ 1970 میں جنرل یحییٰ خان نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے مگر کچھ ہی وقت میں سقوط ڈھاکا ہوا۔

اس موقع پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ اس وقت ملک میں ظالمانہ قوانین بنائے جارہے ہیں جس سے آوازیں بند کی جارہی ہیں اور آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے، قوانین ایسے بنائے جائیں جو عوام اور اداروں کی بھلائی کے لیے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بنیادی مسئلہ دھاندلی زدہ انتخابات سے جڑا ہے، معیشت کا سب کو علم ہے کہ کیا صورتحال ہے، جب تک شفاف انتخابات نہیں ہوں گے ملک آگے نہیں جائے گا نہ ہی استحکام آئے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

imran khan شبلی فراز عمر ایوب عمران خان

متعلقہ مضامین

  • ایپل کی آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین فون متعارف
  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی
  • تہران یونیورسٹی نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی 18 ٹاپ خواتین محققین کی فہرست جاری کر دی
  • چینی اینییمیٹڈ فلم”نیژا 2″ عالمی اینیمیٹڈ فلم باکس آفس فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئی
  • ایلون مسک کا دنیا کا سب سے اسمارٹ اے آئی ماڈل متعارف کرانیکا دعویٰ
  • میرپورخاص،فینسی لائٹس کیخلاف اسنپ چیکنگ کاعمل جاری
  • دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری ،پاکستان کے کونسے 3 شہر شامل؟ فہرست جاری کر دی گئی
  • عمران خان واحد مقبول لیڈر ہیں، خدارا ان کی دانائی سے فائدہ اٹھائیں، عمر ایوب
  • دنیا کے سستے ترین شہروں میں پاکستان کے کونسے 3 شہر شامل ہیں؟