2025-02-27@01:28:40 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«افراد کی میتیں»:
فائل فوٹو لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 افراد کی میتیں آج صبح اسلام آباد پہنچائی جائیں گی۔رکن قومی اسمبلی حمید حسین کے مطابق آج اورکزئی کے ایک اور پاراچنار کے 5 افراد کی میتیں لائی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ 28 فروری کو پاراچنار کے 4 اور باجوڑ کے 2 افراد کی میتیں پاکستان لائی جائیں گی۔یاد رہے کہ 5 فروری کو لیبیا سے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والوں کی کشتی کو سمندر میں حادثہ پیش آیا تھا۔حادثے میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں 16 کی شناخت ہوئی ہے جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
ملا محمد حسن اخوند نے شامی حکومت پر قابض ہونیوالے الشعرع کو پیشکش کی ہے کہ وہ شامی رجیم کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے اور شام کے عوام کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عبوری افغان حکومت کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے شامی حکومت کے صدر احمد الشعرع الجولانی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ پیغام میں افغان وزیراعظم نے الشعرع الجولانی کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں ملا محمد حسن اخوند نے شامی حکومت پر قابض ہونیوالے الشعرع کو پیشکش کی ہے کہ وہ شامی رجیم کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے اور شام کے عوام کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اسی طرح اپنے...

پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین مشترکہ مشق "افعی الساحل " کراچی میں اختتام پذیر
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین مشترکہ مشق افعی الساحل (AFFAA AL SAHEL) کراچی میں اختتام پذیر ہو گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں بحری افواج کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا ،مشق کے دوران رائل سعودی بحریہ اور پاک بحریہ کے اسپیشل آپریشن فورسز کی ٹیموں نے مشترکہ تربیتی آپریشنز میں حصہ لیا،تربیتی مشقوں میں آر پی جی فائرنگ، مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ، پریکٹیکل ریپیلینگ، ہوسٹیج ریسکیو، وی بی ایس ایس، ای او ڈی ڈرل، مشن پلاننگ اور ایریا کلیئرنس کے جدید طریقہ کار شامل تھے۔ روف حسن کو...
—فائل فوٹو بلوچستان کے علاقے بارکھان میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 7 بس مسافروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات بلوچستان کے علاقے بارکھان میں کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس سے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ بارکھان:7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا گیابلوچستان کے علاقے بارکھان میں کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس سے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم کے مطابق مسافر بس کو بارکھان کی تحصیل رکھنی میں ڈیرہ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین جاری مشترکہ مشق افعی الساحل (AFFAA AL SAHEL) کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب میں کمانڈر کوسٹ، رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں بحری افواج کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا۔ مشق کے دوران رائل سعودی بحریہ اور پاک بحریہ کے اسپیشل آپریشن فورسز کی ٹیموں نے مشترکہ تربیتی آپریشنز میں حصہ لیا، جس میں جدید جنگی مہارتوں اور میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کو عملی جامہ پہنایا گیا۔ ان تربیتی مشقوں میں آر پی جی فائرنگ، مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ، پریکٹیکل ریپیلینگ، یرغمالیوں کی بازیابی، ویسل بورڈنگ سرچ اینڈ سیزر (VBSS)، دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے...
بھارت میں ایک طالبہ نے انجینیئرنگ یونی ورسٹی میں داخلے کے لیے ہونے والے ٹیسٹ میں ناکامی پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ طالبہ ادیتی مشرا کی لاش اس کے ہاستل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ جہاں ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مقیم تھی۔ کمرے سے ملنے والی ایک تحریر میں طالبہ نے لکھا تھا کہ ممی پاپا، پلیز مجھے معاف کریدں، میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ یہ ہمرے رشتے کا اختتام ہے۔ آپ دونوں رونا نہیں۔ آپ نے مجھے بہت پیار دیا لیکن میں آپ کے خوابوں کو پورا نہ کرپائی۔ خیال رہے کہ ادیتی مشرا دو سال سے گورھ پور کے ٹیوشن سینٹر میں انجیینیئرنگ میں داخلہ...

برٹش ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انڈونیشیا میں ٹریننگ، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین افسران نے قوم کا نام روشن کردیا
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین ہرشعبے میں اپنا لوہا منوارہی ہیں اور اب برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انڈونیشیا میں ہونیوالی تربیتی ورکشاپ میں سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین پولیس افسران نے پاکستان کی نمائندگی کی اورافسران کی قابلیت کو دیکھنے کے بعد وہاں پاکستان کی تعریفیں ہوتی رہیں۔ تفصیل کے مطابق برٹش ہائی کمیشن نے انڈونیشیا کے شہرسمی رگ میں موجود انڈونیشین پولیس اکیڈمی میں پانچ روز تربیتی ورکشاپ کروائی جس کا مقصد خواتین کو بالخصوص پولیس سروس میں بااختیار بنانا تھا، پاکستان کے علاوہ سری لنکا، کمبوڈیا، ویتنام ،انڈونیشیا، منگولیا سے بھی افسران ورکشاپ کا حصہ تھے ، پولیس کے علاوہ کچھ لوگوں کا تعلق آرمی اور کسٹمز...
مشہور بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا کہ فلم "میمی" کے ایک جذباتی سین کی شوٹنگ کے دوران وہ اتنی متاثر ہوئیں کہ "کٹ" کے بعد بھی روتی رہیں۔ اداکارہ نے اس فلم میں ایک سروگیٹ ماں کا کردار ادا کیا، جس کے لیے انہیں پہلا نیشنل ایوارڈ ملا۔ کریتی سینن نے حالیہ پوڈکاسٹ میں فلم کے دوران پیش آنے والے جذباتی لمحات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا: "میرے لیے یہ سب سے خاص سین تھا، جہاں آئینے کے سامنے میں پاؤڈر لگاتی ہوں، پھر ہر چیز پھینک دیتی ہوں، اور پوسٹرز پھاڑ دیتی ہوں۔ یہ ایک مختصر سین تھا لیکن اس میں دل سے جذبات ڈالنا پڑا۔ پہلی بار ایسا ہوا کہ 'کٹ' کے...