Jang News:
2025-02-27@01:27:27 GMT

لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق 6 افراد کی میتیں آج وطن پہنچیں گی

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق 6 افراد کی میتیں آج وطن پہنچیں گی

فائل فوٹو

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 افراد کی میتیں آج صبح اسلام آباد پہنچائی جائیں گی۔

رکن قومی اسمبلی حمید حسین کے مطابق آج اورکزئی کے ایک اور پاراچنار کے 5 افراد کی میتیں لائی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ 28 فروری کو پاراچنار کے 4 اور باجوڑ کے 2 افراد کی میتیں پاکستان لائی جائیں گی۔

یاد رہے کہ 5 فروری کو لیبیا سے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والوں کی کشتی کو سمندر میں حادثہ پیش آیا تھا۔

حادثے میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں 16 کی شناخت ہوئی ہے جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: افراد کی میتیں

پڑھیں:

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، افسران سمیت 46 افراد ہلاک

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارے میں فوجی افسران سوار تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے تاحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں ، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے آپریشن شروع کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی رہائشیوں نے حادثے کے باعث زوردار دھماکے سے متعلق ریسکیو حکام کو اطلاع دی، حادثے کے باعث کئی علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے جنوبی دارفر کے دارالحکومت نیالا میں لڑاکا طیارے کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرنے کے ایک دن بعد پیش آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، افسران سمیت 46 افراد ہلاک
  • سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، افسران سمیت 46 افراد ہلاک
  • تھائی لینڈ: بے قابو بس درخت سے جاٹکرائی، حادثے میں 18 افراد ہلاک
  • لیبیاکشتی متاثرین سےکرم کے MNA انجنیئر حمید طوری کا اظہار ہمدردی
  • موٹروے ایم ون پر مسافر بس کو حادثہ، 3افراد جاں بحق
  • اٹک؛موٹروے ایم ون غازی انٹرچینج پرتیز رفتار بس سلپ ہو کر نیچےجا گری،3 افراد جاں بحق
  • میئر کراچی عباسی شہید ہسپتال کی لفٹ گرنے کے حادثے میں بال بال بچ گئے
  • میئر کراچی عباسی شہید اسپتال میں لفٹ حادثے کا شکار
  • کراچی: نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی ٹکر سے کار سوار باپ بیٹا جاں بحق