Islam Times:
2025-04-13@00:22:16 GMT

افغان طالبان کا الجولانی کو تہنیتی پیغام اور مدد کی پیشکش

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

افغان طالبان کا الجولانی کو تہنیتی پیغام اور مدد کی پیشکش

ملا محمد حسن اخوند نے شامی حکومت پر قابض ہونیوالے الشعرع کو پیشکش کی ہے کہ وہ شامی رجیم کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے اور شام کے عوام کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عبوری افغان حکومت کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے شامی حکومت کے صدر احمد الشعرع الجولانی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ پیغام میں افغان وزیراعظم نے الشعرع الجولانی کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں ملا محمد حسن اخوند نے شامی حکومت پر قابض ہونیوالے الشعرع کو پیشکش کی ہے کہ وہ شامی رجیم کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے اور شام کے عوام کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اسی طرح اپنے پیغام نے شامی رجیم کیساتھ افغانستان کے برادرانہ تعلقات مضبوط اور مستحکم کرنے کی امید بھی ظاہر کی گئی ہے۔ پیغام کے آخر میں ملا محمد حسن اخوند نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مفادات کو پورا کیا جائے گا۔ آخر میں شامی عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملا محمد حسن اخوند نے

پڑھیں:

چین کا امریکا کو سخت پیغام: ٹیرف پر دباؤ قبول نہیں، آخری حد تک لڑیں گے

بیجنگ: چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے اپنی روش نہ بدلی تو چین تجارتی جنگ میں آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔ چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ بلیک میلنگ، دباؤ اور دھمکیوں سے چین کو جھکایا نہیں جا سکتا۔

ترجمان کے مطابق چین کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ضرور ہوا ہے، مگر غیر ملکی تجارت کی صلاحیت میں کوئی کمی نہیں آئی، ہم مؤثر اقدامات کے ذریعے غیر یقینی حالات کا مقابلہ کریں گے۔

چین نے امریکا پر زور دیا کہ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں مگر وہ باہمی احترام اور مساوی بنیادوں پر ہونی چاہیے۔ تحفظ پسندی اور یکطرفہ فیصلے دنیا کے مفاد میں نہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر ٹیرف بڑھا کر 125 فیصد کر دیا ہے۔ اس سے قبل امریکا نے چین پر 104 فیصد ٹیرف لگایا تھا، جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف عائد کر دیا تھا۔

تجارتی جنگ کا آغاز "لبریشن ڈے ٹیرف" سے ہوا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں نے جوابی اقدامات اور پابندیاں لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ چین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے مزید اقدامات کیے تو وہ بھی سخت جوابی کارروائیاں کرے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  •  افغانستان میں امریکہ کی واپسی
  • بلوچستان، جے یو آئی کی موجودہ صورتحال میں ثالثی کا کردار ادا کرنیکی پیشکش
  • سلامتی کونسل میں پاکستان کا مطالبہ: اسرائیلی جارحیت سے شامی خودمختاری کی خلاف ورزی روکی جائے؛ مؤثر اقدام کی ضرورت پر زور
  • بلوچستان: جمعیت علما اسلام نے ثالثی کی پیشکش کردی
  • پاکستان سے انخلاء، غیر قانونی افغانیوں کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی
  • ملالہ یوسفزئی کا افغان لڑکیوں کی ملک بدری روکنے کا مطالبہ
  • چین کا امریکا کو سخت پیغام، ٹیرف پر دباو قبول نہیں، آخری حد تک لڑیں گے
  • چین کا امریکا کو سخت پیغام: ٹیرف پر دباؤ قبول نہیں، آخری حد تک لڑیں گے
  • پاکستان سے افغان مہاجرین کا انخلا جاری
  • غزہ انسانیت کی قتل گاہ اور پیغام فضل الرحمن