2025-02-19@06:56:00 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«اسٹار فٹبالر»:
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں میں سرِ فہرست قرار پائے ہیں۔ اسپورٹیکو نے سال 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے ٹاپ 100 کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے، جس میں سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر رونالڈو کا پہلا نمبر ہے۔ رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈ کی آمدن 26 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد ہے۔ مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پاؤنڈ کمائیں گے ان کی آمدنی کا بڑا حصہ سعودی عرب کے کلب النصر اور پرتگال کی قومی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے حاصل ہوا جبکہ 45 ملین ڈالرز انہوں نے مختلف برانڈز کے ساتھ اشتہارات سے کمائے۔ دوسرے نمبر پر امریکی باسکٹ بال کھلاڑی...
گُوڈیسن پارک میں کھیلے گئے پریمیئر لیگ کے آخری مرزی سائیڈ ڈربی کا اختتام ایورٹن کے لیورپول کے خلاف انجری ٹائم میں دوسرا گول اسکور کرتے ہوئے میچ 2-2 سے ڈرا کرتے ہوئے انتہائی ڈرامائی انداز میں ہوا۔ مقررہ 90 منٹ کے کھیل کے بعد پانچ منٹ کا ایکسٹرا ٹائم دیا گیا لیکن آن فیلڈ انجری کی وجہ سے اضافی وقت کو بڑھا دیا گیا جس کے نتیجے میں ایورٹن کے جیمز ٹارکوسکی نے 98 ویں منٹ میں برتری کو برابر کیا۔ گول کے بعد ایورٹن کے مداح پچ پر اتر آئے اور کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے۔ ریفری نے گول کی تصدیق کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد لی اور تصدیق کے بعد دوسری بار جشن منایا گیا۔ لیکن...
اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے سابق لیفٹ بیک مارسیلو نے پروفیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ برازیل سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ مارسیلو نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ 18 برس کی عمر میں ریال میڈرڈ نے ان کا دروازہ کھٹکھٹایا اور وہ وہاں آگئے۔ اب وہ فخریہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ایک سچے ’میڈریلینو‘ ہیں۔ یہ سفر کیا خوب رہا۔ ریال میڈرڈ ایک منفرد کلب ہے۔ سابق ریال میڈرڈ اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مارسیلو کے کیریئر کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے بہت عرصہ ساتھ گزارا اور اس دوران کئی کامیابیاں، فتوحات اور ناقابلِ فراموش یادیں حاصل کیں۔ واضح رہے مارسیلو اور ریال میڈرڈ کا...
برازیل کے کپتان اور اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر اپنے بچپن کے کلب کو دوبارہ جوائن کرکے رو پڑے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فٹبال کلب الہلال اور پیرس سینٹ جرمن کے فارورڈ پلئیر نیمار جونئیر نے مقامی کلب سانتوس سے 6 ماہ کا معاہدہ کیا ہے۔ برازیل کا مقامی کلب سانتوس وہی ہے جہاں سے اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ مزید پڑھیں: برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے سعودی کلب "الہلال" سے راہیں جدا کرلیں کلب کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر نیمار سے 6 ماہ کا معاہدہ کیا ہے تاہم کوشش ہوگی انہیں کلب کیساتھ جوڑ کر رکھا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ اگلے ورلڈکپ تک ہمارے ساتھ ہی رہے۔ نیمار کی...
بزایل کے کپتان اور اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر نے سعودی عرب معروف فٹبال کلب الہلال سے راہیں جدا کرلیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے فارورڈ پلئیر نیمار جونئیر نے سعودی کلب الہلال کو جوائن کیا تھا تاہم مسلسل انجری مسائل کے سبب فٹبالر نے کلب چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ نیمار الہلال کلب سے راہیں جدا کرنے کے بعد اپنے ملک بزایل کے مقامی کلب سانتوس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ مزید پڑھیں: نیمار نے سعودی کلب الہلال کو جوائن کرلیا سعودی کلب الہلال نے اپنے ایکس اکاؤنٹ لکھا کہ کلب انکی خدمات پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے اور خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہے جبکہ انکے کیریئر میں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں...
جدہ (اسپورٹس ڈیسک)برازیل کے سپراسٹار فٹبالر نیمار نے سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال سے راہیں جدا کر لی ہیں۔عرب نیوز کے مطابق الہلال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انجری مسائل کی وجہ سے نیمار نے الہلال سے راہیں جدا کر لی ہیں، اور وہ اب برازیل کے کلب سانتوس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ الہلال نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ نیمار کی الہلال کے ساتھ خدمات پر کلب ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے، اور خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہے۔ کلب ان کی کیریئر میں کامیابی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتا ہے۔نیمار نے 2023 میں فرانسیسی فٹبال کلب پی ایس جی کو چھوڑ کر الہلال میں شمولیت اختیار کی تھی،...