سال 2024 سب سے زیادہ کِس کھلاڑی نے کمائے؟ فہرست جاری، مداح حیران
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں میں سرِ فہرست قرار پائے ہیں۔
اسپورٹیکو نے سال 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے ٹاپ 100 کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے، جس میں سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر رونالڈو کا پہلا نمبر ہے۔
رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈ کی آمدن 26 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد ہے۔
مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پاؤنڈ کمائیں گے
ان کی آمدنی کا بڑا حصہ سعودی عرب کے کلب النصر اور پرتگال کی قومی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے حاصل ہوا جبکہ 45 ملین ڈالرز انہوں نے مختلف برانڈز کے ساتھ اشتہارات سے کمائے۔
دوسرے نمبر پر امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیف کری رہے، جن کی کل آمدنی 153.
مزید پڑھیں: رونالڈو کے نام نیا اعزاز؛ 700 فتوحات پانے والے "پہلے فٹبالر"
اس فہرست میں لیونل میسی کا چوتھا نمبر ہے جنہوں نے 2024 میں 135 ملین ڈالرز کمائے۔
لسٹ میں برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر، کریم بیزیما اور کیلان ایمباپے بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بچپن کے کلب میں واپسی؛ اسٹار فٹبالر نیمار رو پڑے
سال 2024 امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف 30.4 ملین ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون کھلاڑی رہیں لیکن وہ بھی ٹاپ 100 میں جگہ نہ بنا سکیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹار فٹبالر سب سے زیادہ ملین ڈالرز کے ساتھ
پڑھیں:
سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئی تقرریوں کے بعد ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے رجسٹرار آفس نے نئے ججز کے آنے کے بعد آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔
ہفتہ کے روز جاری ہونے والے ججز روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئے ججز کے آنے کے بعد سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے 9 بینچز تشکیل دے دیے گئے۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے جاری روسٹر کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں جبکہ بینچ نمبر 2 میں جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہیں۔
رجسٹرار آفس کے مطابق بینچ نمبر 3 جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ 4 جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہے ۔
اسی طرح بینچ نمبر 5 جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ 6 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں، بینچ نمبر 7 میں جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم کو شامل کیا گیا ہے۔
رجسٹرار آفس کے مطابق بینچ نمبر 8 جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پرمشتمل ہو گا جبکہ بینچ نمبر9 جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل پر مشتمل ہے۔
رجسٹرار آفس کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 18 سے 20 فروری تک سماعت کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ججز روسٹر جسٹس اطہر من اللّٰہ جسٹس شاہد بلال جسٹس شفیع صدیقی جسٹس عقیل احمد عباسی جسٹس منصورعلی شاہ جسٹس میاں گل حسن جسٹس یحییٰ آفریدی رجسٹرار آفس سپریم کورٹ آف پاکستان کاز لسٹ