انگلش پریمیئر لیگ میں فٹبال فیلڈ اکھاڑا بن گئی، کھلاڑی گتھم گتھا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
گُوڈیسن پارک میں کھیلے گئے پریمیئر لیگ کے آخری مرزی سائیڈ ڈربی کا اختتام ایورٹن کے لیورپول کے خلاف انجری ٹائم میں دوسرا گول اسکور کرتے ہوئے میچ 2-2 سے ڈرا کرتے ہوئے انتہائی ڈرامائی انداز میں ہوا۔
مقررہ 90 منٹ کے کھیل کے بعد پانچ منٹ کا ایکسٹرا ٹائم دیا گیا لیکن آن فیلڈ انجری کی وجہ سے اضافی وقت کو بڑھا دیا گیا جس کے نتیجے میں ایورٹن کے جیمز ٹارکوسکی نے 98 ویں منٹ میں برتری کو برابر کیا۔
گول کے بعد ایورٹن کے مداح پچ پر اتر آئے اور کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے۔ ریفری نے گول کی تصدیق کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد لی اور تصدیق کے بعد دوسری بار جشن منایا گیا۔
لیکن تنازع تب کھڑا ہوا جب فُل ٹائم کی سیٹی بجنے کے بعد ایورٹن کے عبدالائے ڈوکور بھاگ کر لیورپول کے مداحوں کے سامنے گئے اور جشن منانے لگے۔
لیورپول کے کرٹس جونز، ایورٹن کے مڈفیلڈر کی جانب دوڑ کر گئے اور ان کو پیچھے سے پکڑ لیا اور پھر دونوں کھلاڑی گتھم گتھا ہوگئے جن کو بعد ازاں دیگر کھلاڑیوں نے چھڑایا۔
دونوں کھلاڑیوں کو ریفری مائیکل اولیور نے دوسرا پیلا کارڈ دکھایا۔
تنازع یہیں نہیں تھما بلکہ کھلاڑیوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اسٹیورڈز کو بلانا پڑا۔لیورپول کے منیجر آرنے سلاٹ ریفری سے گول کے متعلق بات کرنے آہی رہے تھےکہ ریفری نے ان کو دیکھ کر لال کارڈ دِکھا دیا، جس کے بعد وہ دو میچز تک بچ پر نہیں آسکیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری منزل تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے، بیلاروس میں زراعت سمیت مختلف امور پربات ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیلاروس کا دورہ نہایت ہی کامیاب رہا، اپنے دورے کے دوران وہاں کی فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے مشینری بھی بیلا روس میں بنتی ہے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے سے نوازا ہے، وہاں کی زراعت کی مہارت سے ہم بھی فائدہ اٹھائیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بیلاروس زراعت کے حوالے سے خصوصی تعاون کرے گا، دورے کے دوران وہاں مختلف شعبوں کے افراد سے ہماری سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو بیلا روس میں روزگار ملے گا، میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کی خدمت کررہا ہوں ، تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہماری منزل ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کے لگام دے، دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہو رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ افغانستان پرمنحصرہے کہ ہمسایہ کی طرح رہنا ہے یاتنازعات کےساتھ؟
روس نے یوکرین پر بیلسٹک میزائل داغ دیا، سڑک پر ہر طرف لاشیں ، اتنی ہلاکتیں کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا
مزید :