برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے سعودی کلب الہلال سے راہیں جدا کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بزایل کے کپتان اور اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر نے سعودی عرب معروف فٹبال کلب الہلال سے راہیں جدا کرلیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے فارورڈ پلئیر نیمار جونئیر نے سعودی کلب الہلال کو جوائن کیا تھا تاہم مسلسل انجری مسائل کے سبب فٹبالر نے کلب چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
نیمار الہلال کلب سے راہیں جدا کرنے کے بعد اپنے ملک بزایل کے مقامی کلب سانتوس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: نیمار نے سعودی کلب الہلال کو جوائن کرلیا
سعودی کلب الہلال نے اپنے ایکس اکاؤنٹ لکھا کہ کلب انکی خدمات پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے اور خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہے جبکہ انکے کیریئر میں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
نیمار نے 2023 میں فرانسیسی فٹبال کلب پی ایس جی کو چھوڑ کر الہلال میں شمولیت اختیار کی تھی، جہاں انہوں نے انجری کے باعث صرف 7 میچز کھیلے، الہلال میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے نومبر 2023 میں برازیل سے سرجری بھی کروائی تھی۔
مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پاؤنڈ کمائیں گے
نیمار گزشتہ سال ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ 5 ہفتوں تک ایکشن سے باہر رہے۔
حالیہ خبروں کے مطابق نیمار سانتوس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جہاں سے اُن کے کیریئر کا آغاز ہوا تھا تاہم دیگر حتمی معاہدے اگلے ہفتے ہوں گے۔
مزید پڑھیں: سعودی کلب الہلال نیمار سے کتنے ملین یورو کا معاہدہ کررہا ہے؟
واضح رہے کہ نیمار جونیئر نے فرانسیسی کلب کو چھوڑ کر الہلال سے دو سالہ معاہدہ کیا تھا تاہم وہ ایک سال بعد ہی کلب سے علیحدہ ہوگئے، سعودی کلب پی ایس جی کے مقابلے 6 گُنا زیادہ رقم ادا کررہا تھا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی، اسحاق ڈار کا شہزادہ فیصل سے اظہار تشکر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب نے پاکستان سے 10 ہزار اضافی عازمین حج کو حج کی اجازت دے دی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا 10 ہزار اضافی پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دینے پر ان سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے بھائی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے 9 اپریل کو میری ٹیلی فونک گفتگو کے بعد اس سال اضافی 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کرنے کی خصوصی اجازت کا انتظام کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی کوششوں سے سعودی عرب نے پاکستان کے لئے مزید 10 ہزار حجاج کرام کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعودسے رابطہ کے بعد سعودی عرب نے 10 ہزار اضافی پاکستانی عازمین حج کو حج کی اجازت دیدی ہے۔ یہ درخواست ان شہریوں کے لئے کی گئی جو حج کی مقررہ آخری تاریخ گزر جانے کے بعد رجسٹریشن نہیں کرا سکے تھے۔ پاکستان کی خصوصی درخواست سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کے لئے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی۔