اسٹار فٹبالر نیمار نے سعودی فٹبال کلب الہلال سے راہیں جدا کر لیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
جدہ (اسپورٹس ڈیسک)برازیل کے سپراسٹار فٹبالر نیمار نے سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال سے راہیں جدا کر لی ہیں۔عرب نیوز کے مطابق الہلال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انجری مسائل کی وجہ سے نیمار نے الہلال سے راہیں جدا کر لی ہیں، اور وہ اب برازیل کے کلب سانتوس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ الہلال نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ نیمار کی الہلال کے ساتھ خدمات پر کلب ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے، اور خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہے۔ کلب ان کی کیریئر میں کامیابی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتا ہے۔نیمار نے 2023 میں فرانسیسی فٹبال کلب پی ایس جی کو چھوڑ کر الہلال میں شمولیت اختیار کی تھی، جہاں انہوں نے انجری کے باعث صرف سات میچ کھیلے۔الہلال میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے نومبر 2023میں برازیل سے سرجری کروائی۔نیمار گزشتہ سال ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے، جس کے باعث وہ پانچ ہفتوں تک ایکشن سے باہر رہے۔حالیہ خبروں کے مطابق نیمار سانتوس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جہاں سے ان کے کیریئر کا آغاز ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صدر کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی منظوری کا اختیار نہیں، مراد علی شاہ
دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو کا حصہ ہے
پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پہلے بھی کام کیا ہے آگے اور زیادہ کریں گے ، وزیراعلیٰ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو کا حصہ ہے ۔انہوں نے سجاول اور ٹھٹھہ میں کئی سو کلو میٹر واٹر چینلز پکے کیے جانے کے بعد میڈیا سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پہلے بھی کام کیا ہے آگے اور زیادہ کریں گے ، دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ، کے پی کے اور پنچاب کے لوگ دریائے سندھ کے مالک ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ زرداری صاحب نے نہروں کی اجازت دی، لیکن صدر کو کسی چیز کی منظوری کا اختیار نہیں، وہ اپنا پالیسی اسٹیٹمنٹ جوائنٹ سیشن میں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر کو جیسے ہی پہلا موقع ملا انہوں نے فوری اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ وہ اس منصوبے کو سپورٹ نہیں کرتے ۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بھی کینالز کے خلاف 27 دسمبر کو واضح اعلان کیا تھا۔