2025-03-21@09:20:10 GMT
تلاش کی گنتی: 18
«ادارے کھولنے پر پابندی»:
لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کھولنے کے معاملے پر حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ اس مسئلے کا حل کیا ہے اور کون حل کرے گا۔ اگر کہیں گے کہ ذمہ دار کابینہ ہے تو اسکے سربراہ کو طلب کیا جائے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے مطابق اُس کے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں جس سے معلوم ہوسکے کہ سرکاری ادارے ایکس کیسے استعمال کر رہے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایکس سے اُن کا کوئی معاہدہ نہیں۔ فل بینچ نے کہا...
حکومت نے فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، پابندی کا فیصلہ زائد فارمیسی ادارے، فیکلٹی کمی، غیر معیاری تعلیم پر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں نئے فارمیسی اسکول اور کالجز کھولنے پر پابندی عائد کردی۔ذرائع نے کہا کہ فارمیسی اسکول، کالجز کھولنے پر ایک سال کیلئے پابندی عائد ہوئی ہے ، فارمیسی ادارے کھولنے پر پابندی میں مزید توسیع کا امکان ہے۔ پابندی کا فیصلہ زائد فارمیسی ادارے، فیکلٹی کمی، غیر معیاری تعلیم پر ہوا، اس حوالے سے فارمیسی کونسل پاکستان نے صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔پی سی پی کے یکم مارچ کے 62 ویں اجلاس...
روڈ گزشتہ 153 دنوں سے بند ہے، روڈ بندش سے پاراچنار میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے روڈ بند ہونے سے اب تک 300 بچے، کینسر، دل کے مریض اور ذیابطیس کے مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرم نے صدر مملکت کو خط لکھ کر ٹل، پاراچنار سڑک کھولنے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرم نے صدر پاکستان کو خط ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹل، پاراچنار روڈ گزشتہ 153 دنوں سے بند ہے، روڈ بندش سے پاراچنار میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے روڈ بند ہونے سے اب تک 300 بچے، کینسر، دل کے مریض اور ذیابطیس کے مریض زندگی کی بازی ہار...
لاہور کی ایک بارش نے قذافی سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا پول کھول دیا ۔چیمپیئنز ٹرافی میں آسٹریلیا افغانستان میچ کے دوران ہونے والی بارش سے وی آئی پی انکلوژر اور واش روم کی چھتیں ٹپکنے لگیں، دونوں ٹپکتی چھتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کا نوٹس لے لیا، چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا۔لاہور میں ہونے والی پہلی موسلادھار بارش نے قذافی سٹیڈیم کی تعمیر کا پول اس وقت کھول دیا جب چیمپیئنز ٹرافی کا 10 واں میچ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ،...
شہریوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت اور رمضان کے لیے اشیاء خوردونوش کی سپلائی یقینی بنانے کی خاطر موثر اقدامات اٹھائے نیز رمضان المبارک کے لئے اشیائے خوردونوش کی کمی پورا کرنے کے لئے مین شاہراہ عام آمدورفت کےلئے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ سے شاہراہوں کی بندش کے باعث ضلع کرم میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بارش و برفباری کے بعد شدید سردی سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سمیت اپر اور لوئر کرم کی 100 سے زائد دیہات کی پانچ لاکھ ابادی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ راستوں کی بندش سے جہاں خوراک اور علاج نہ ملنے کی وجہ سے...
اسرائیلی رکن کنیسٹ کی جانب سے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے بیٹے، یائر نیتن یاہو پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ یائر کو بیرون ملک اس لیے ملک بدر کردیا گیا کیونکہ اس نے اپنے والد نیتن یاہو کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق لازیمی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں نیتن یاہو کے بیٹے نے 300,000 شیکل جو تقریبا 84,000 امریکی ڈالر بنتے کے مالی معاوضے کا مطالبہ کیا۔ لازیمی نے امریکی شہر میامی میں نیتن یاہو کے بیٹے کی رہائش گاہ کو محفوظ بنانے کے اخراجات کے بارے میں بھی استفسار کیا ہے۔ گزشتہ رپورٹس کے مطابق اس کے متعلق 2.5 ملین شیکل سالانہ کا بتایا گیا تھا۔...
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدرمیاںطاہرایوب نے کہاہے کہ موسم سرماکی پہلی بارش نے ہی واسا کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے، واسا کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے سارا شہر جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے تمام دعوے ناکام ثابت ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کے اکثر نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔شہر کے بیشتر راستوں پر پانی کھڑا ہوچکاہے۔ اہم چوکوںمیں پانی کھڑا ہونے سے کئی جگہوں پر مسافر گاڑیاں بند ہوگئی جس میںبیٹھے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔شہرکے تمام روڈزپرسارادن ٹریفک جام رہی ۔ انتظامیہ نے اپنی پوری توجہ چند...
عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے پنجاب بھر میں اپنے پارٹی دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت لاہور سمیت تمام اضلاع میں پی ٹی آئی کے دفاتر فعال کیے جائیں گے تاکہ پارٹی کی تنظیم کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب، عالیہ حمزہ نے ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں پارٹی دفاتر کھول کر ممبر سازی مہم کو دوبارہ فعال کریں۔ اس مہم کے ذریعے عوام کو پی ٹی آئی کے مقاصد اور مشن سے آگاہ کیا جائے گا۔ تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ ضلعی عہدیداران کی کارکردگی کا جائزہ...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) متحدہ عرب امارات نے 10 سالہ بلیو ریزیڈنسی ویزہ کے لیے درخواستیں کھول دیں۔ گلف نیوز کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ اب یو اے ای کے 10 سالہ بلیو ریذیڈنسی ویزہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اس ویزہ کا اعلان مئی 2024 میں کیا گیا، طویل مدتی ویزہ کا مقصد پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین کو راغب کرنا ہے تاکہ وہ متحدہ عرب امارات کی ماحولیاتی، اقتصادی اور سماجی ترقی میں مدد کرسکیں، درخواستیں فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی (ICP) کے ذریعے اس کے آفیشل آن لائن ویزہ سروسز پلیٹ فارم پر جمع...
— فائل فوٹو لاہور کے جلو پارک میں تعینات ملازم نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھول دیا۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے سخت ایکشن لے کر ملازم کو حراست میں لے لیا۔بعدازاں عملے نے بروقت کارروائی کر کے شیر کو بے ہوش کیا اور واپس پنجرے میں منتقل کیا۔بے ہوشی سے واپس لانے کے لیے بھی شیر کو انجکشن لگا دیا گیا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف نے واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ویب ڈیسک: محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے جلو پارک میں تعینات ملازم شریف مسیح کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے ترجمان کے مطابق، شریف مسیح نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولا جس کے نتیجے میں شیر پنجرے سے باہر آ گیا۔ شیر کے پنجرے سے باہر آنے پر تعینات عملہ نے بروقت کارروائی کی اور شیر کو بے ہوش کر کے واپس پنجرہ میں منتقل کر دیا۔ شیر کو بے ہوش کرنے کے لیے انجکشن لگایا گیا تاکہ اس کو محفوظ طریقے سے واپس پنجرہ میں...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پارک ملازم نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھول کر حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے جلو پارک میں تعینات ملازم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔(جاری ہے) اس حوالے سے ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کا کہنا ہے کہ ملازم شریف مسیح نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولا جس کے نتیجے میں شیر پنجرے سے باہر آ گیا، شیر کے پنجرے سے باہر آنے پر تعینات عملے نے بروقت...
پشاور میں سوئی گیس پریشر میں کمی کے باعث دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی، 19 جنوری تک سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، گھریلو صارفین کو سوئی گیس فراہمی کے لیے شہر میں سی این جی اسٹیشنز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشن کھولنے پر پابندی ہوگی اور سی این جی اسٹیشن 19 جنوری تک بند رہیں گے، خلاف ورزری پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب سی این جی اسٹیشن بند ہونے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پرسرینا انٹرچینج پراجیکٹ کا ایک اہم سنگ میل عبورکرلیا،انڈر پاس ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔پیر کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کے شہریوں کے لئے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرینا انٹرچینج انڈر پاس۔رابطہ اور سلپ سڑکوں کا کام مکمل کرلیا اور انڈر پاس ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ سری نگر ہائی وے پر زیر تعمیر دو انڈر پاسز کا سٹرکچرل ورک بھی مکمل کیا گیا ہے۔چیئرمین س ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سرینا انڈر پاس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سہروردی روڈ پر واقع انڈر پاس کو ٹریفک کے...
اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے کے مقام پر انٹرچینج انڈر پاس ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کے مطابق سہروردی روڈ پر واقع انڈر پاس کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، منصوبے کے باقی حصوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ کئی موٹر ویز حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد کھل گئیں دوسری جانب موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد موٹ روے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک، موٹر وے...
پاسپورٹ دفاتر کو کھولنے کیلئے نادرا سینٹرز میں علیحدہ کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے۔ نادرا سینٹرز میں قائم ہونیوالے پاسپورٹ دفاتر پر علیحدہ عملہ تعینات کیا جائیگا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں تینوں دفاتر کو کھولا جا رہا ہے۔ آئندہ ہفتے تینوں پاسپورٹ دفاتر کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے لاہور میں مزید تین نئے پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تینوں پاسپورٹ دفاتر کو 24 گھنٹے کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ شہر میں مجموعی طور پر 4 دفاتر میں 24 گھنٹے پاسپورٹ اجراء کی سہولت میسر ہو گی۔ یہ نئے دفاتر شملہ پہاڑی نادرا سنٹر، ساندہ نادرا سنٹر اور پیکو روڈ کوٹ لکھپت میں نادرا...
شاہد سپرا:شہر میں مزید 3 امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر کھولنے کا حتمی فیصلہ، تینوں پاسپورٹ دفاتر کو 24 گھنٹے کھولنے کے احکامات جاری۔ شہر میں مجموعی طور پر 4 دفاتر میں24گھنٹے پاسپورٹ اجراء کی سہولت میسر ہو گی،شملہ پہاڑی، ساندہ اور پیکو روڈ کوٹ لکھپت پر پاسپورٹ دفتر کھولے جائیں گے،پاسپورٹ دفاتر کو کھولنے کے لئے نادرا سینٹرز میں علیحدہ کاؤنٹر قائم ہوں گے۔نادرا سینٹرز میں قائم ہونیوالے پاسپورٹ دفاتر پر علیحدہ عملہ تعینات کیا جائیگا،وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت کی روشنی میں تینوں دفاتر کو کھولا جا رہا ہے۔آئندہ ہفتے تینوں پاسپورٹ دفاتر کو آپریشنل کر دیا جائے گا، سائلین پورا ہفتہ کسی بھی وقت دفاتر کا وزٹ کر کے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ مسائل کے حل...