جلو پارک: شیر کا پنجرہ جان بوجھ کر کھولنے پر ملازم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے جلو پارک میں تعینات ملازم شریف مسیح کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے ترجمان کے مطابق، شریف مسیح نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولا جس کے نتیجے میں شیر پنجرے سے باہر آ گیا۔
شیر کے پنجرے سے باہر آنے پر تعینات عملہ نے بروقت کارروائی کی اور شیر کو بے ہوش کر کے واپس پنجرہ میں منتقل کر دیا۔ شیر کو بے ہوش کرنے کے لیے انجکشن لگایا گیا تاکہ اس کو محفوظ طریقے سے واپس پنجرہ میں لایا جا سکے۔
فضائی آلودگی:پنجاب میں 30 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز نصب
محکمہ نے فوری طور پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈی ڈی وائلڈ لائف لاہور، اور ویٹرنری آفیسر سفاری پارک شامل ہیں۔ کمیٹی کو 12 گھنٹوں میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وائلڈ لائف ٹیم کی بروقت کارروائی پر انہیں سراہا گیا اور ترجمان نے ان کی کوششوں کو شاباش دی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وائلڈ لائف
پڑھیں:
ایس پی یو پنجاب پولیس کا ٹیسٹ: اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار افراد گرفتار
لاہور:ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے، ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی سید حماد عابد کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، بھرتی میں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ وارانہ معیار کو ترجیح دی جائے گی، ہمارا مقصد ایسے اہل اور فرض شناس افراد کا انتخاب کرنا ہے جو قوم کی خدمت اور عوام کے تحفظ کے جذبے سے سرشار ہوں۔