پارک ملازم نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھول کر حکام کی دوڑیں لگوا دیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پارک ملازم نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھول کر حکام کی دوڑیں لگوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے جلو پارک میں تعینات ملازم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
(جاری ہے)
اس حوالے سے ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کا کہنا ہے کہ ملازم شریف مسیح نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولا جس کے نتیجے میں شیر پنجرے سے باہر آ گیا، شیر کے پنجرے سے باہر آنے پر تعینات عملے نے بروقت کارروائی کی اور شیر کو بے ہوش کرکے واپس پنجرہ میں منتقل کیا، شیر کو بے ہوش کرنے کے لیے انجکشن لگایا گیا تاکہ اس کو محفوظ طریقے سے واپس پنجرہ میں لایا جا سکے۔ بتایا گیا ہے کہ وائلڈ لائف ٹیم کی جانب سے کی جانے والی بروقت کارروائی پر انہیں سراہا گیا اور حکام نے ٹیم کی کوششوں پر ان کو شاباش دی جب کہ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے فوری طور پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈی ڈی وائلڈ لائف لاہور اور ویٹرنری آفیسر سفاری پارک شامل ہیں، اس کمیٹی کو 12 گھنٹوں میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ وائلڈ لائف
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ظاہر کی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے اردگرد بارش ہو سکتی ہے، جبکہ مری اور گلیات جیسے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر میدانی علاقے سرد اور خشک رہیں گے، مگر شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جزوی طور پر بادل ہوں گے اور یہاں کچھ مقامات پر بارش اور برفباری بھی ہو سکتی ہے۔
لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور چند دوسرے شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بلوچستان میں موسم سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، لیکن دیر، چترال، مانسہرہ اور بٹگرام میں برفباری متوقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔