2025-04-21@10:49:57 GMT
تلاش کی گنتی: 811

«کی نجکاری کے لیے»:

(نئی خبر)
      اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جنوری 2025 کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتیں متعین کر دیں اور اوگرا نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی نادرن کے لیے نئی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، جب کہ سوئی سدرن کے لیے قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ دسمبر 2024 میں سوئی نادرن کی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، جبکہ سوئی سدرن کے...
      اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی کا خاتمہ ہو گیا ہے، اور آج اسلام آباد سے فرانس کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز روانہ ہو گی۔ یہ پابندی تقریباً ساڑھے چار سال قبل پاکستان کے پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے کے بعد عائد کی گئی تھی۔ یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے 29 نومبر 2024 کو اس پابندی کے خاتمے کا اعلان کیا، جس کے بعد پی آئی اے کو دوبارہ یورپ کی فضائی حدود میں پروازوں کی اجازت مل گئی ہے۔ جون 2020 میں وزیر ہوا بازی کے بیان کے بعد یہ مسئلہ سامنے آیا کہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس میں کچھ خدشات...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی ساتھی رچرڈ گرینیل سے لے کر میٹ گیٹز تک اپنے تبصروں اور سوشل میڈیا پوسٹس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں جس سے بیرون ملک پی ٹی آئی کی مہم کی عکاسی بھی ہوتی ہے لیکن تجزیہ کاروں کو یقین نہیں ہے کہ یہ حکمت عملی کام کرے گی۔ عرب ٹیلی ویژن کی ایک رپورٹ کے مطابق جب نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی رچرڈ گرینیل نے گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد میں احتجاج کے دوران جیل میں قید پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا تو یہ ان کی یہ پوسٹ فوری وائرل ہو...
    اسلام آباد: کیسپرسکی آئی ٹی سیکیورٹی اکنامکس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، بڑھتی ہوئی آئی ٹی سکیورٹی کی ضروریات اور تقاضوں میں عالمی سطح پر کمپنیوں کی اکثریت پیداواری صلاحیت میں کمی، پیچیدہ ٹیکنالوجی کے ماحول کو محفوظ بنانے، اور ڈیٹا کے تحفظ کو فعال کرنے کے بنیادی چیلنجز سمجھتے ہیں۔ پاکستان میں ڈیٹا کا تحفظ ایک اہم کاروباری چیلنجہے، جبکہ کاروباری عمل آؤٹ سورسنگ کے مسائل کو بھی کاروباری اداروں کی جانب سے سامنے رکھا گیا ہے۔ کاسپرسکی آئی ٹی سیکیورٹی اکنامکس رپورٹ ہر سال بجٹ میں تبدیلیوں، مسائل اور آئی ٹی سیکیورٹی کے فیصلہ سازوں کو متاثر کرنے والے کاروباری چیلنجوں کا تجزیہ کرنے کے لیے جاری کی جاتی ہے۔ یہ رپورٹ مختلف سائز اور صنعتوں کیے اداروں...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، اب تک ایک کان کن کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ آپریشن کے دوران دو ریسکیو اہلکار بے ہوش ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں دکی کوئلہ کان حملہ، کانکنی معطل، ہزاروں مزدوروں کے بےروزگار ہونے کا خدشہ انتظامیہ کے مطابق پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاران ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو اصغر جمالی نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 2 ہزار فٹ پر ایک کان کن کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ مزید 11 افراد کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کان میں گیس ہونے کے باعث ریسکیو...
    خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز کل سے اسلام آباد میں ہوگا۔ 2 روزہ عالمی کانفرنس میں کئی ممالک کے مندوبین،ماہرین تعلیم اور وزراء شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں تعلیم کے شعبے میں خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات پر بات کی جائے گی۔ عالمی کانفرنس میں ملالہ یوسفزئی بھی شرکت کریں گی۔ پاکستان کی میزابنی میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں 44 مسلمان اور اتحادی ممالک کے 150 مندوبین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا اہتمام وزارت تعلیم نے کیا ہے۔ کانفرنس کا عنوان مسلم کمیونیٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم۔ چینلنجز اور مواقع ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد لڑکیوں کے تعلیم سے متعلق حاصل کی گئی...
    گلگت بلتستان کے علاقہ پندہ کھرمنگ سے بہتے دریائے سندھ کو خود ساختہ دیسی کشتی کے ذریعہ عبور کرنا یہاں کے بچوں کا معمول ہے۔ پل گاؤں سے دور ہونے کی وجہ سے مہدی آباد پندہ سے تعلق رکھنے والے یہ بچے یہ خطرناک سفر روزانہ کرتے ہیں۔ طالب علم ریحان علی روزانہ اسی طرح دریا عبور کر کے اسکول آتے جاتے ہیں، وہ اپنے کلاس کے دوران بھی یہ سوچتے ہیں کہ وہ واپس صحت باحفاطت گھر پہنچ جائیں۔ نور زمان بھی مہدی آباد ہائی اسکول کے طالب علم ہیں، وہ بھی یہی سوچتے رہتے ہیں کہ کہیں گر نہ جائیں۔ محمد علی  کا تعلق اسی گاؤں پندہ سے ہے، وہ کہتے ہیں جب صبح بچے اسکول کے لیے...
    پاکستان کی قدرے مستحکم ہوتی معیشت ماضی کی مانند آج بھی ’’آئی ایم ایف‘‘ کے سہارے چل رہی ہے، عمومی طور پر جب بھی آئی ایم ایف پلان لیا جاتا ہے تو یہ عالمی ادارہ ایسے ٹیکسز اور پالیسیوں کے نفاذ کا مطالبہ کرتا ہے جو عوام پر بوجھ بڑھانے کا سبب بنتے ہیں مگر حالیہ آئی ایم ایف پلان میں ایک ایسی شرط پوری ہوئی ہے جو پاکستان کی زراعت اور زرعی صنعتوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پاکستان نے گندم ، گنا سمیت دیگر زرعی اجناس کی ’’امدادی قیمت خرید‘‘ کا تعین ختم کردیا ہے ۔ ماضی میں زرعی اجناس کی امدادی قیمت خرید کے تعین پر نہ...
    پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور اڈیالہ جیل حکام کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر کشمکش جاری رہی اور ملاقات کا دن ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے پورا دن تنہائی میں گزارا، ڈیڑھ سال کے عرصے میں پہلی بار ایسا ہوا کہ پارٹی یا اہل خانہ کا کوئی فرد ان سے ملنے نہیں آیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن تھا تاہم کوئی بھی ان سے ملنے نہ آیا، عمران خان سے ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے نہ پہنچا جبکہ مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت جمعہ 10 جنوری سے شروع ہو جائے گی۔ یہ دونوں میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 17 سے 29 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے میچز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز میں شائقین کو داخلہ مفت دیا جائے گا۔ اس میں وسیم اکرم اور الہٰی برادران انکلوژرز کے علاوہ حنیف محمد اور مشتاق احمد انکلوژرز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پی سی بی گیلری(انضمام الحق) کے ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوں گے، جب کہ وی آئی پی انکلوژرز جیسے فضل محمود اور عمران اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 150 روپے رکھی...
    لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت جمعہ 10 جنوری سے ملتان کے 11 ٹی سی ایس سینٹرز پر شروع ہوگی۔ دونوں ٹیسٹ میچز 17 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیسٹ میچوں میں فرسٹ کلاس (وسیم اکرم اور الہٰی برادران) اور جنرل (حنیف محمد اور مشتاق احمد) انکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا جبکہ دونوں ٹیسٹ میچوں کے لیے، پی سی بی گیلری (انضمام الحق) کے ٹکٹ صرف 500 روپے میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 150 روپے ہوگی جن میں فضل محمود اور عمران اسٹینڈز شامل ہیں۔ دونوں ٹیسٹ کے لیے...