2025-04-19@04:57:11 GMT
تلاش کی گنتی: 815
«حریت کانفرنس کی»:
(نئی خبر)
HONG KONG: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں ایک اہم ملاقات میں پاکستان کی عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت پر گفتگو کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے اہم ملاقات کی اور چینی چیئرمین جن یونگ شینگ اور سی ای او عمر سعید سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران بین الاقوامی ایکویٹی کیپٹل ریزنگ کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک پر زور دیا گیا، حکومت پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی لسٹنگ کے لیے پالیسی سپورٹ کی یقین کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت اجاگر...
دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے کیلی فورنیا کے شہری کا عظیم الشان بنگلہ بھی لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی نذر ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ اس تباہی میں خاص طور پر وہ علاقہ جل کر بھسم ہوگیا جہاں شوبز اور کاروباری شخصیات کے عالیشان گھر تھے جس کے باعث یہ علاقہ مہنگی ترین پراپڑتی والا علاقہ کہلاتا ہے۔ ایسے ہی ایک عالیشان گھر کو ایڈوِن کاسترو نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری ’’دو ارب چار کروڑ ڈالر‘‘ جیت کر خریدا تھا۔ خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص قرار دینے والے ایڈون کاسترو کو معلوم نہیں تھا کہ...
القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل متوقع ہے، ہر بار اسے موخر کردیا جاتا ہے، شیخ وقاص اکرم - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی چئیرمین سے بات منوانا خام خیالی ہے، القادر ٹرسٹ بربریت کا کیس ہے، قوم کی نظریں کل فیصلے پر ہوں گی۔پشاور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کل متوقع ہے، ہر بار اسے موخر کردیا جاتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کی زمین کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، نیب گواہان نے تسلیم کیا کہ پیسہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی...
ذرائع کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کشمیری عوام کی آزادی اور حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کی اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے اور تنازعہ کے منصفانہ حل کی...
کراچی/سکھر(اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہاکہ فوجی عدالتوں میں سولین کا ٹرائل جمہوریت کی نفی اور جمہوریت جمہوریت کی رٹ لگانے والی جماعتوں کے لیے لمحہ فکر ہے، بجلی بلوں میں کمی کے لیے وزیراعظم کا آئی ایم ایف سے اجازت لینے سے مشروط کرنا بدترین غلامی ہے۔سندھ میں بدامنی، لاقانونیت اور ڈاکو راج سے ہر شخص پریشان ہے۔ بدامنی کے خلاف جماعت اسلامی کی اے پی سی وقت کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی قانون کی حکمرانی جمہوریت کی بالادستی اور مہنگائی بجلی گیسبلوں میں اضافے، پانی پر ڈاکے سمیت حکمرانوں کے ظالمانہ و عوام دشمن اقدامات کے خلاف پر امن و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔یہ بات انہوں...

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کوئلہ کان کے حادثے میں ضلع شانگلہ کے دس کان کنوں سمیت بارہ مزدوروں کی موت پر افسوس کا اظہار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کوئٹہ میں کوئلہ کان حادثے میں ضلع شانگلہ کے دس کان کنوں سمیت بارہ مزدوروں کی موت پر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) وزیراعلی ہاؤس پشاور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم ، سفری وآن لائن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم و سفری سہولیات اور آن لائن تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم :چیلنجز اور مواقع ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی اکثریت تعلیم کے حق سے محروم رہ جاتی ہے اس کی بڑی وجہ کلچر...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں آگ کے شعلے جمعہ کے روز بھی تباہ کن راستے بناتے رہے، امریکی حکام کو لگتا ہے کہ ’دنیا کا کوئی بھی ’پانی کا نظام‘ لاس اینجلس کی آگ بجھانے کی صلاحیت نہیں رکھتا‘۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق فائر بریگیڈ کے حکام نے نقصانات کا اندازہ لگانے اور آگ کیسے شروع ہوئی، اس کا تعین کرنے کی کوشش کی، ایک بڑا سوال یہ پیدا ہوا کہ کیا اس سطح کی تباہی کو کسی طرح کم کیا جا سکتا تھا، یا یہ آب و ہوا سے متعلق آفات کے دور میں نیا معمول ہے؟ حکومتی رپورٹس اور ایک درجن سے زائد ماہرین کے انٹرویوز کے جائزے سے پتا...
لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس کی تھانہ باقرانی کی حدود میں کامیاب کارروائی۔وانٹڈ ملزم اسلحہ سمیت گرفتار ملزم کی شناخت پرویز ولد نادر چانڈیو رہائشی مڈ باھو کے طور پر ہوئی ہے۔ مذکورہ ملزم سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔ ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔ کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی لاڑکانہ حسیب جاوید سومار میمن نے باقرانی پولیس کیلیے تعریفی اسناد کے احکامات جاری۔
بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے حال ہی میں موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی شخصیت کی خصوصیات پر روشنی ڈالی جو انہیں دوسروں سے منفرد بناتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونو نگم نے کہا کہ ’رحمان ایک انتہائی پیشہ ور انسان ہیں اور وہ کبھی بھی ذاتی تعلقات کو اپنے کام پر اثر انداز نہیں ہونے دیتے‘۔ سونو نگم نے انکشاف کیا کہ رحمان نے انہیں اپنی پہلی فلم ’داؤد‘ کے گانے کی ریکارڈنگ کے دوران تخلیقی آزادی دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے آر رحمان عام طور پر لوگوں سے زیادہ تعلقات نہیں رکھتے اور اپنے کام میں مگن رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’رحمان کسی کے ساتھ زیادہ کھل کر...

پولینڈ کی حکومت کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم کو گرفتار نہ کرنے کا اعلان
وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) پولینڈ کی حکومت نےاسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو پولینڈ آنے پر گرفتار نہ کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق پولینڈ کی حکومت نےاعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوایو گیلانٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نومبر میں جاری وارنٹ گرفتاری کے باوجود پولینڈ کی سرزمین پر کسی اسرائیلی عہدیدار کے لئے کوئی مشکل پیدا نہیں کی جائے گی نہ ہی ان کو گرفتارکیا جائے گا۔پولینڈ کے صدر ایندریزج ڈوڈا نے کہا ہے کہ ان کی حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اگر چاہیں تو وہ تحفظ کے ساتھ...
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے،حد نگاہ صفر ہوگئی ،لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر جبکہ کئی مقامات پر موٹر ویز کو بھی بند کر دیا گیا،ہائی ویز وشاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کا یہ سلسلہ مزید چند دن جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر بھی دھند کی وجہ سے متعدد پروازیں متاثر ہوئیں اور بعض پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔ قطر ایئرلائن کی پرواز بھی لاہور نہ پہنچ سکی جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اسی طرح شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو...
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت میں امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف (ICC) کے خلاف پابندیوں کا بل منظور کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف کے خلاف اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے حق میں بل منظور کر لیا۔ ایوانِ زیریں میں بھاری اکثریت کے ساتھ 243 میں سے 140 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، بل کا عنوان غیر قانونی عدالتی انسدادِ ایکٹ تھا۔ ایوانِ زیریں میں منظوری کے بعد یہ بل سینٹ سے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، جہاں ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان سے پاس ہونے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی حالیہ لہر بدستور برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں8تا 9ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔شہر میں جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام یا رات سانگھڑ، تھر پارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
خالصتان رہنما گورپتونت سنگھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کے سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سکھوں کی تنظیم "سکھس فار جسٹس " کے جنرل کونسلر، گورپتونت سنگھ پنوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے۔ خالصتان رہنما نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس کی سیکیورٹی اور عالمی سطح پر تعاون کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت...