کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی حالیہ لہر بدستور برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں8تا 9ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔شہر میں جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام یا رات سانگھڑ، تھر پارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں سردی میں اضافہ، ہفتے کو تند و تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی:

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرمیں جمعے کو دن بھر تندوتیزہوائیں چلیں اور درجہ حراست 12 ڈگری تک گر گیا اور ہفتے کو بھی شہر میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہواوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار29 کلومیٹرفی گھنٹہ(16ناٹیکل مائلز)ریکارڈ ہوئی، کم سے کم پارہ12 اور زیادہ سے زیادہ 25.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہر میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہفتے کو بھی معمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرمیں جمعے کو دن بھرشمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں قدرے اضافہ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 12 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق ہفتے کو بھی شہرمیں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیزہواؤں کے سبب سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کم محسوس کی جاسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکے مطابق 18جنوری سے سردی کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا، مذکورہ مغربی سلسلے کے تحت کراچی میں فی الوقت بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی سلسلے کے ملک کے بالائی علاقوں کی جانب منتقلی کے بعد عقب میں موجود سرد ہوائیں کراچی کا رخ کرسکتی ہیں، نئے مغربی سسٹم کے زیراثر کراچی میں سرد اور خشک ہوائیں رواں ماہ کے آخری ہفتے (24جنوری) سے اثر انداز ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
  • کراچی: جنوری کے آخری ہفتے درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ ہونے کا امکان
  • 18 سے 21 جنوری تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
  • کراچی میں سردی میں اضافہ، ہفتے کو تند و تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
  • ملک میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11ڈگری گرگیا
  • کل اور ہفتے کو سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی
  • ملک میں کم ترین درجۂ حرارت منفی 12 کہاں ریکارڈ ہوا؟
  • محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
  • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدید سردی، کالام میں پارہ منفی 7 ہوگیا