2025-04-20@16:36:19 GMT
تلاش کی گنتی: 722

«جین میریٹ نے کہا»:

(نئی خبر)
    لاہور:چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس ریٹ غلط ہے، جسے ٹھیک کیا جانا چاہیے۔ لاہور الحمرا ہال میں تھنک فیسٹ کی تقریب سے خطاب میں راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ پاکستان غریب ملک ہے، ہمارے لوگوں کی ٹیکس انکم ہی نہیں، 60 فیصد لوگوں کی آمدنی اتنی ہے کہ وہ ٹیکس نیٹ میں ہی نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2 ٹریلین کا ٹیکس گیپ ہے، پاکستان میں 40 لاکھ لوگ ہیں، جن کے گھروں میں ایئر کنڈیشنر لگا ہوا ہے، جو لوگ ٹیکس نیٹ پر پورے اترتے ہیں وہی ٹھیک طرح ٹیکس نہیں دے رہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ...
    خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ کے پی کے معاونِ خصوصی شفقت ایاز کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت انٹرنیٹ کے مسئلے پر ایلون مسک سے رابطہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر شخصیات سے بھی انٹرنیٹ کےمسئلے پر تعاون کے لیے رابطہ کریں گے۔ شفقت ایاز کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں انٹرنیٹ کی سلو اسپیڈ کے باعث آئی ٹی کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ معاونِ خصوصی نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا میں انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے لیکن اس کی وجوہات کا...
    امریکی ڈاکٹروں نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )حال ہی میں امریکا میں ہزاروں ڈاکٹروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب کردہ آر ایف کینیڈی جونیئر کو نیشنل ہیلتھ کیئر کیلئے خطرہ قرار دے دیا ہے۔17,000 سے زیادہ ڈاکٹروں نے امریکی سینیٹرز کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر قومی صحت کی دیکھ بھال کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے پاس محکمہ صحت اور انسانی خدمات کی قیادت کرنے کی اہلیت کا فقدان ہے۔ڈاکٹرز شکاگو میں قائم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ ہیلتھ کیئر کے ممبر ہیں جو امریکا میں تقریبا 20,000 ڈاکٹروں اور دیگر طبی پیشہ ور افراد کی...
    لڑکیوں کی تعلیم کی مخالف اقلیت درست راستے پر نہیں، سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل اور تنظیم کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ عورتوں کی تعلیم کی مخالف اقلیت درست راستے پر نہیں۔تفصیلات کےمطابق ہفتہ کو اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اس کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس بنیادی طور پر مسلم ورلڈ لیگ کا اقدام ہے تاکہ لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جا...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی۔اس دوران محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی قوم اورسیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان کی بہادر قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔محسن نقوی نے یہ...
      اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پہلی ششماہی میں چار بار 27جنوری ،10مارچ، 5مئی اور 16جون کومانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس ہونگے ، شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ میں لانے کا سنہری موقع ،اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں 5فیصد کمی کرے ، شرح سود میں فوری اور بڑی کمی ملکی معیشت کی بہتری اور مالی استحکام کے حوالے سے اہم ہے ۔ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی 4.1فیصد تک گر گئی ، ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 29فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ،اسٹاک مارکیٹ 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس پر،سرکاری...
    لاہور (کامرس ڈیسک) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ،نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجازنے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی،تمام ویمن چیمبرز،ویمن ایسوسی ایشز اورویمن انٹر پرینیورزٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منعقد کردہ ویکس نیٹ نمائش میں بھر پور شرکت کریں گی، سہ روزہ نمائش لاہور ایکسپو سنٹر میں آج10 جنوری سے 12جنوری تک جاری رہے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ویکس نیٹ نمائش کے حوالے ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے ہنڈی کرافٹ اورہنڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ویکس نیٹ نمائش ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جو خواتین تاجروں کے ہنر اور صلاحیتوں...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور فلسطینی عوام کیلئے انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنائی جائے، اسرائیل کے وسیع پیمانے پر جنگی جرائم کےخلاف عالمی احتساب ہونا چاہیے۔تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے او آئی سی کو غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے عالمی برادری پر دباؤ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور فلسطین کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت پر حسین ابراہیم طحہٰ کا...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی میں مسلم ورلڈ لیگ کی حمایت کو سراہا۔ ملاقات میں اس پر اتفاق ہوا کہ کانفرنس سے اس اہم موضوع پر عالمی سطح پر ایک اہم پیغام جائے گا کہ مسلم دنیا لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان مشترکہ منصوبوں کی جلد تکمیل بالخصوص سیرت میوزیم کے قیام کیلئے کام جاری رکھے گا۔ مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات پر مسلم ورلڈ لیگ نے اظہار تشکر کیا۔ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم...
    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج ٹورز آپریٹرز کو بکنگ کی اجازت دیدی ہے ، نجی حج منتظم کمپنیاں 31 جنوری تک بکنگ کر سکتی ہیں ۔ ترجما ن وزارت مذہبی امور نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نجی حج اسکیم کی بکنگ 10 جنوری تا 31 جنوری 2025 جاری رہے گی، نجی حج اسکیم کے مختلف حج پیکیج وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی اسکیم کے بنیادی حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ کے درمیان رکھے گئے ہیں اورحج منظم کمپنیاں سہولت کی فراہمی کے معاہدے ایس پی اے کے مطابق پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ کریں۔ ترجمان نے کہا کہ اضافی سہولیات کے باعث 30 لاکھ...
    نیٹ فلکس، جو کہ عالمی اسٹریمنگ انڈسٹری میں ایک بڑا نام ہے، نے اپنی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پانچ اصل فلموں کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ فلمیں اپنی شاندار کہانی، شاندار اداکاروں، اور بہترین ہدایت کاری کی وجہ سے دنیا بھر میں بے پناہ مقبول ہوئیں۔ آئیے ان فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے لاکھوں ناظرین کو اپنے جادو میں جکڑ لیا۔ 1. ریڈ نوٹس ناظرین: 230.9 ملین ڈوین جانسن، گال گڈوٹ، اور ریان رینالڈز کی اس ایکشن کامیڈی میں چوری، مزاح، اور ایڈونچر سے بھرپور کہانی پیش کی گئی ہے۔ فلم ایک ایف بی آئی ایجنٹ کی کہانی سناتی ہے جو ایک آرٹ چور کے ساتھ مل کر ایک مجرم کو...
    — فائل فوٹو محکمۂ تعلیم نے کراچی کے نجی اسکولوں میں نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کی فیسوں کے معاملے پر بیان جاری کر دیا۔محکمۂ تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2025ء میں دسویں کے پرچے دینے والے طلباء صرف اپریل تک کی فیس دیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 2025ء میں نویں سے دسویں میں جانے والے طلباء جون جولائی کی فیس بھی ادا کریں گے۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے کہا کہ تمام نجی اسکول محکمۂ تعلیم کی ہدایت کی پابند ہیں۔
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عاصم محمود نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ کالج میں تھے تو اُنہیں لنڈے کی جیکٹ میں سے 100 پاؤنڈ کا نوٹ ملا تھا۔ عاصم محمود نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ اُنہوں نے اس شو میں ایک دلچسپ کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ میرے کالج میں صرف نیلے رنگ کا سوئیٹر پہننے کی اجازت تھی لیکن اچانک بہت زیادہ سردی بڑھ گئی تو کالج میں نیلے رنگ کی جیکٹ، کوٹ یا سوئیٹر کچھ بھی پہننے کی اجازت دے دی گئی۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکار نے بتایا کہ میں نے سوچا...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہماری 2 میٹنگز بڑے اچھے ماحول میں ہوئیں، اچھی توقعات کے ساتھ ہوئیں، تیسری میٹنگ ہم بہت جلد توقع کر رہے ہیں۔ لیکن آپ دیکھ رہے ہیں کہ ہر طرف ایک بحث شروع ہے کہ جو پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی ہے اس کی اب تک ملاقات نہیں ہو پائی خان صاحب سے تو اس میں مجھے یہ کہنے میں کوئی بار نہیں ہے کہ یہ چیز ہمارے مشترکہ اعلامیہ میں شامل تھی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری کمیٹی نے اس سے اتفاق کیا تھا کہ آپ کو ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے...
    کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن ’’دور جدید کے چیلنجزاور ہمارارویہ‘‘ کے موضوع پر لاہور میں اسلامی جمعیت طلباء کے مرکزی سہ روزہ تربیت گاہ سے آن لائن خطا ب کررہے ہیں گوادر ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ سرکاری اراضیات کی بندر بانٹ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر محکمہ سیٹلمنٹ کو لینڈ مافیا کے ذریعے غریبوں یتیموں بیواؤں بے سہاروں کی اراضیات ہتھیانے کا عمل بند نہیں کیا گیا تو ائندہ 24 گھنٹوں کے اندر دفتر سیٹلمنٹ گوادر کو احتجاجاً تالے لگا دونگا، کسی بھی سرکاری ادارے کو عوام کے حقوق پر ڈاکا زنی نہیں کرنے دیں گے۔ تفصیلات کے...
    اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غزہ کی پٹی کے شمال و مشرق میں باقی رہنے کی شرط نے معاہدے کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں صیہونی رژیم نے نئی شرط عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں ڈیڑھ کلومیٹر کے علاقے پر بدستور قابض رہیں گے۔ ایک آگاہ سورس نے رویٹرز کو بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے مذاکرات میں اس لئے نئی شرط کا اضافہ کیا تا کہ یہ معاہدہ نہ ہو سکے۔ اسرائیل کی غزہ کی پٹی کے شمال و مشرق میں باقی رہنے کی شرط نے معاہدے کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔...
    اسلام آ باد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ابھی کوئی بھی مڈل کلاس شہری نیٹ میٹرنگ پر نہیں ہے نیٹ میٹرنگ ملک کے امیر لوگ کر رہے ہیں۔ ہائیڈرو پاور کانفرنس سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ ہم نے 9 ماہ میں پاور سیکٹر میں اسٹیٹس کو، کو چیلنج کیا ہے، اگلے دس سال میں جو پاور پلانٹ آنے تھے وہ کیوں آنے چاہئیں، آج پاکستان میں کبھی بھی مقابلہ بازی میں بجلی نہیں خریدی گئی، آج تک ہم نے جو بجلی خریدی وہ کسی مجبوری میں خریدی، اگلے دس سال کے ہم 17 ہزار میگاواٹ کے پلانٹس کے ساتھ کمٹمنٹ کر چکے ہیں، ان پاور پلانٹس میں سے 80 فیصد اہلیت پر پورا...
    حافظ طاہر محمود اشرفی— فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل کے نقشے کے معاملے پر سعودی عرب کا مؤقف امتِ مسلمہ کی ترجمانی ہے۔اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کرنا عالمی امن کو تباہ کرنا ہے، اسلامی تعاون تنظیم گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کرنے پر فوری اجلاس طلب کرے۔انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق سعودی عرب کے مؤقف کے ساتھ ہے۔ سعودی عرب نے اسرائیلی نقشہ مسترد کر دیاسعودی عرب نے اسرائیلی نقشے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو—فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس خارج کر دیا۔سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کی نااہلی کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔جس میں کہا گیا تھا کہ زیرِ التو نیب ریفرنس کے ہوتے ہوئے سیف اللّٰہ ابڑو ٹیکنوکریٹ سیٹ کیلئے مطلوب تقاضوں پر پورا نہیں اُترتے۔ پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کو نااہل کرنے کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیاسیف اللّٰہ ابڑو نے ٹیکس گوشواروں میں اصل زرعی آمدنی کو پوشیدہ رکھا، کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے غیر واضح رسیدیں جمع کروائیں۔ ریفرنس میں کہا...
    سینیٹر عرفان صدیقی : فوٹو فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی بنے ہوئے 40 دن ہوگئے پہلے مشاورت کیوں نہیں ہوئی؟ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جب ہم نے ملاقات کروانے کی کمٹمنٹ دے دی تھی تو پوری کرنی چاہیے تھی، کمیٹی کا کوئی رکن ملاقات کروانے کےلیے ذمہ دار نہیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بہت ساری شرائط ملاقات سے نتھی کر دی جاتی ہیں تو مشکلات آتی ہیں، ایک شخص بھی جا کر بانی پی ٹی آئی کو صورتحال بتا اور ہدایات لے کر آ سکتا ہے، 8 افراد ملاقات کرنا...