کراچی کے نجی اسکولوں کے میٹرک کے طلباء کن مہینوں کی فیس دینے کے پابند؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
محکمۂ تعلیم نے کراچی کے نجی اسکولوں میں نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کی فیسوں کے معاملے پر بیان جاری کر دیا۔
محکمۂ تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2025ء میں دسویں کے پرچے دینے والے طلباء صرف اپریل تک کی فیس دیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 2025ء میں نویں سے دسویں میں جانے والے طلباء جون جولائی کی فیس بھی ادا کریں گے۔
اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے کہا کہ تمام نجی اسکول محکمۂ تعلیم کی ہدایت کی پابند ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اوگرا کی ایل پی جی باؤزرز کی گنجائش 30 میٹرک ٹن تک محدود رکھنے کی ہدایت
لاہور(نیوز ڈیسک) اوگرا کے ریجنل آفس لاہور میں ممبر آئل اوگرا، جناب زین العابدین کی زیر صدارت ایل پی جی باؤزرز/اسٹوریج ٹینکس/بلٹس کے مینوفیکچررز کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ایل پی جی اور انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹس کے سینئر ڈائریکٹرز اور افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران، ایل پی جی باؤزرز کے مجاز مینوفیکچررز کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی ایل پی جی باؤزر کی گنجائش 30میٹرک ٹن سے زائد نہ ہو (15فیصد الاؤنس کی اجازت کے علاوہ)۔ مزید برآں، مینوفیکچررز کو سختی سے حفاظتی معیارات پر عمل در آمد کرنے کی ہدایت دی گئی۔ مینوفیکچررز کی جانب سے فراہم کردہ مطلوبہ ڈیٹا کو ٹینکس کے خلاف جانچ پڑتال کے مراحل سے گزارا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں تمام مینوفیکچرنگ یونٹس کے دورے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ غیر مجاز/غیر قانونی مینوفیکچررز کے خلاف مقامی انتظامیہ کی مدد سے مناسب کارروائی کی جائے گی۔ ترقیاتی عمل کی باقاعدہ نگرانی کافیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ مجموعی طور پر تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔