وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور فلسطینی عوام کیلئے انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنائی جائے، اسرائیل کے وسیع پیمانے پر جنگی جرائم کےخلاف عالمی احتساب ہونا چاہیے۔

تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے او آئی سی کو غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے عالمی برادری پر دباؤ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور فلسطین کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر اتفاق کیا۔

 وزیراعظم نے مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت پر حسین ابراہیم طحہٰ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کل سے ہونے والی کانفرنس کا مقصد مسلم دنیا میں خواتین کی معیاری تعلیم اورخواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہیں۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد پاکستان کے قائدانہ کردار کی مثال ہے۔

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم نے بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی پر مسلم ورلڈ لیگ کی حمایت کو سراہا۔

کانفرنس خواتین کی تعلیم پرغلط فہمیاں دور کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

نواز شریف سیاست میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار(فائل فوٹو)۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف سیاست میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس کامیاب رہا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 60 ہزار ہنر مندپاکستانی بیلاروس بھیجنے پر اتفاق ہوا ہے۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ کے صدر ہیں پارٹی ان ہی کی ہدایات پر چلتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیڑھ لاکھ ہنر مند افراد کو روزگار کیلئے بیلا روس بھیجیں گے؛ وزیراعظم
  • وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف
  • نواز شریف سیاست میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، اسحاق ڈار
  • ڈیڑھ لاکھ ہنرمندوں کو روزگار فراہمی کیلئے بیلاروس سے مفاہمت ہوئی ہے، وزیراعظم
  •  وزیراعظم شہباز شریف میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے
  • وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف
  • پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ: ایرانی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دے، وزیراعظم
  • طیب اردگان، امینہ سے ملاقات: گرلز ایجوکیشن کیلئے عالمی معاہدہ کیا جائے: مریم نواز
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق