2025-04-15@08:31:52 GMT
تلاش کی گنتی: 620

«کرکٹ ٹیم»:

(نئی خبر)
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، سابق کپتان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن کا دوسرے بالنگ ایکشن ٹیسٹ میں بھی ناکام ہوگئے۔ انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ کے دوران سابق بنگلادیشی کپتان و آل راؤنڈر شکیب الحسن کے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیدیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ انگلینڈ کی لافبرو یونیورسٹی میں ٹیسٹ کیا گیا اور وہ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے نتیجے میں ان پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ تاہم شکیب الحسن نے 21 دسمبر کو چنئی میں اپنا دوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا، اس ٹیسٹ کو بھی پاس کرنے میں کرکٹر ناکام رہے ہیں...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔ بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجھن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بورڈر آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ جسپریت بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے چیمپئنز...
    ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑاجھٹکا، آل راؤنڈر شکیب الحسن بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔شکیب الحسن پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر عائد پابندی برقرار رہےگی۔ شکیب الحسن نے 21 دسمبر کو چنئی میں اپنا دوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کے ٹیسٹ میں فیل ہونےکی تصدیق کردی۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ شکیب الحسن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور بیٹرکھیلنے کے اہل رہیں گے۔ بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولنگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے لیے شکیب الحسن کی اسکواڈ میں شمولیت مشکل ہے۔ تمیم اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد بنگلا دیش کا دونوں سینیئر کھلاڑیوں کے بغیر...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھار تی کرکٹ ٹیم کے معروف سپنر یوزویندر چہل کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کے ساتھ طلاق کی افواہیں پھیلنا شروع ہو گئیں ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کیلئے 29 ون ڈے اور 39 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا شیٹی کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، دونوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فاکو بھی کردیا ہے۔ افواہیں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب جوڑے نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ کیں جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ دونوں کے درمیان جلد علیحدگی ہوسکتی ہے۔بھارتی کرکٹر منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے اسٹیم مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گلشن اقبال بلاک 6 میں اسٹیم مقابلوں کے لئے اسکول کو طلبا و طالبات کی جانب سے بنائے گئے پراجیکٹس سے سجایا گیا، اسٹیم مقابلوں کے لئے ترتیب دیے گئے پروگرام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر اعظم مرکھنڈ، ڈپٹی ڈی ای او ذاکر بھرگڑی، شعیب احمداور ان کی ٹیم کی جانب سے کرایا گیا ، اسٹیم مقابلوں میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی 28 اسکولوں نے حصہ لیا اور بچوں کی جانب سے بنائے گئے پراجیکٹس کو دیکھ کر آنے والے افسران بھی حیران ہوگئے۔
    کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے قرار دینے کی بھی سفارش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ججز کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ججز کی سکیورٹی بڑھانے سے متعلق قائم کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں، جس میں حساس علاقوں میں تعینات ججز کو ذاتی سکیورٹی کے علاوہ گھر اور راستے میں بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ سکیورٹی سے متعلق حساس علاقے کے تعین کی ذمہ داری سی ٹی ڈی کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے ہائیکورٹ کے تمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کو کیٹیگری اے...
    کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ نے چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل قبول کرنے پر پی سی بی کو سخت تنقید  کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پی سی بی نے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آکر چئمپئینز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کے موقف کی مخالفت اور پھر بھارت کے میچز  نیو ٹرل مقام پر کرانے کے فیصلے کو قبول کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کے ایچ پی سی اوول گراونڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ  ابتدا میں  اپنائے جانے والے  اصولی موقف پر پی سی بی  قائم نہیں رہا، 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا پاکستان نہ آںا ایک کمی...
    دبئی () ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی انتہائی متوقع واپسی کے لئے اسٹیج تیار ہے ۔ ایونٹ کا آغاز ہفتہ 11 جنوری 2025 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سیزن 2 کی فاتح ٹیم ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے سے ہوگا۔ دو شاندار سیزن کے بعد رواں سال کا ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ، بھرپور اور زیادہ پرجوش ہونے کی توقع ہے ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل 6 میں سے 5 فرنچائزز کے کپتان اور افتتاحی سیزن چیمپیئن گلف جائنٹس کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز آنے والے سیزن کے لیے اپنی توقعات کا خاکہ پیش کرنے کے...
    آئی ایل ٹی 20 کا رواں سیزن پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ہے،شعیب اختر shoaib akhtar WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز دبئی :ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی انتہائی متوقع واپسی کے لئے اسٹیج تیار ہے ۔ ایونٹ کا آغاز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سیزن 2 کی فاتح ٹیم ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلے سے ہوگا۔دو شاندار سیزن کے بعد رواں سال کا ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ، بھرپور اور زیادہ پرجوش ہونے کی توقع ہے ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل 6 میں سے 5 فرنچائزز کے کپتان اور افتتاحی سیزن چیمپیئن گلف...
    کراچی(اسپورٹس رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی جانب سے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔عالمی چمپئن پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں تقریب ہوئی، گورنر نے عالمی بلائنڈ چیمپیئن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے سندھ حکومت سے ہر کھلاڑیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے انعام دینے کی سفارش کی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی بلائنڈ کپ جیتنا قومی اعزاز ہے، چوتھے عالمی بلائنڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بھارت میں منعقدہ تیسرے عالمی کپ میں ویزے نہ ملنے کے سبب پاکستان شریک نہ ہو سکا تھا۔کامران خان ٹسوری نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے کراچی میں میچز کے لیے بھرپور تعاون کیا...
    شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی، اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اسلام آباد کلب میں تین روزہ وارم اپ میچ کے دوران علی زریاب زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاکستان شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا۔ انہیں سیدھے پاؤں پر دوران فیلڈ گیند لگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینز اور ڈاکٹر کے مشورے کے بعد علی زریاب کی مزید دستیابی کا فیصلہ ہوگا۔
    پاکستانی ٹیم  کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی اہم ذمے داری سونپی گئی ہے۔ انہیں ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ کے ساتھ ساتھ ناردرن سپر چارجرز کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2024 کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر نے ڈویژن ٹو میں14 میں سے صرف ایک میچ جیتا اور ٹیبل پر آخری پوزیشن حاصل کی تھی۔ ٹیم ٹی20 بلاسٹ یا میٹرو بینک ون ڈے کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھی نہیں پہنچ سکی تھی۔ اب مکی آرتھر کو ناردرن سپر چارجرز کی ذمے داریاں سونپی گئیں ہیں۔ وہ مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو فلنٹوف اور خواتین کی ٹیم کی ہیڈ کوچ لیزا کائٹلے کے...
    جہلم: ڈسٹرکٹ جیل سے پی ٹی آئی کے مزید 11 کارکنوں کو رہائی مل گئی۔انسداددہشت گردی عدالت راولپنڈی سے ضمانت منظور ہونے کے بعد 11 کارکنان کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ راولپنڈی جیل سے 710 کارکنوں کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز 192 کارکنوں کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق 507 کارکنان اس وقت ڈسٹرکٹ جیل میں ہیں۔علاوہ ازیں‌ اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کے معاملے پر جیل ذرائع کا مؤقف سامنے آگیا۔ جیل ذرائع نے اپنے بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کل اور آج جیل حکام سے...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی جانب سے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی چیمپیئن پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں تقریب ہوئی، گورنر نے عالمی بلائنڈ چیمپیئن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے سندھ حکومت سے ہر کھلاڑیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے انعام دینے کی سفارش کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی بلائنڈ کپ جیتنا قومی اعزاز ہے، چوتھے عالمی بلائنڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بھارت میں منعقدہ تیسرے عالمی کپ میں ویزے نہ ملنے کے سبب پاکستان شریک نہ ہو سکا تھا۔ کامران خان ٹسوری نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے کراچی میں...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر رابن اتھپا نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی پر مڈل آرڈر بیٹر یوراج سنگھ کے کیرئیر کو ختم کرنے کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔ للن ٹاپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے رابن اتھپا نے بتایا کہ کینسر کو شکست دینے کے بعد ٹیم میں واپسی کی اُمید کرنیوالے یوراج سنگھ نے کپتان سے رعایت مانگی تھی تاہم انکے مطالبے کو مسترد کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ورلڈکپ جتوانے کھلاڑی کو محض چیمپئینز ٹرافی میں پرفارم نہ کرنے پر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا، بطور کپتان آپ انہیں وقت دے سکتے تھے کیونکہ وہ ایک جان لیوا مرض سے لڑ کر واپسی آرہے تھے۔ مزید پڑھیں: مسلسل شکستیں! گمبھیر کی عزت خاک میں مل گئی، منافق...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024ء کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کر دیا۔ 4 سابق ٹیسٹ کرکٹرز مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم 2024ء میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پی سی بی ہال آف فیم میں اس سے قبل عبدالقادر، اے ایچ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس شامل ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پی سی بی ہر سال 2 کرکٹرز کو ہال آف فیم میں شامل کرتا ہے تاہم اس مرتبہ 4 کرکٹرز اس لیے شامل کیے گئے کیونکہ 2023ء میں کسی کرکٹر کو ہال آف فیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 4 سابق ٹیسٹ کرکٹرز مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم 2024 میں شامل کرلیا۔ پی سی بی نے اس مرتبہ ہال آف فیم  میں 4 آئیکونز کو ایک آزاد اور شفاف ووٹنگ کے عمل کے ذریعے شامل کیا ہے، جس میں وسیم اکرم، ظہیر عباس (دونوں پی سی بی ہال آف فیمرز) اظہر علی (سابق کپتان) بسمہ معروف، نین عابدی (دونوں سابق بین الاقوامی ویمنز کرکٹرز) ماجد بھٹی، محی شاہ، محمد یعقوب، نعمان نیاز، سویرا پاشا اور زاہد مقصود (کرکٹ صحافی/ تجزیہ کار) نے شرکت کی۔ چاروں اسٹالورٹس کو رواں برس باقاعدہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا اور...
    ہیملٹن(اسپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کے مشہور اوپننگ بلے باز اور معروف کرکٹر مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔مارٹن گپٹل کے اعلان کے بعد سے کرکٹ کے مداحوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔واضح رہے کہ گپٹل کا شمار نیوزی لینڈ کے مختصر فارمیٹ کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں کئی یادگار اننگز کھیلیں اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ اس موقع پر کرکٹ نیوزی لینڈ کے سی ای او اسکاٹ ویننک نے مارٹن گپٹل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مختصر فارمیٹ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں،جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کو کئی بار فتوحات دلائی...