گورنر سندھ کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلیے 5 لاکھ روپے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی جانب سے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔عالمی چمپئن پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں تقریب ہوئی، گورنر نے عالمی بلائنڈ چیمپیئن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے سندھ حکومت سے ہر کھلاڑیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے انعام دینے کی سفارش کی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی بلائنڈ کپ جیتنا قومی اعزاز ہے، چوتھے عالمی بلائنڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بھارت میں منعقدہ تیسرے عالمی کپ میں ویزے نہ ملنے کے سبب پاکستان شریک نہ ہو سکا تھا۔کامران خان ٹسوری نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے کراچی میں میچز کے لیے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔پاکستان بلائنڈ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پاکستان بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ اپریل میں بیرون ملک کا دورہ کرے گی، دورہ آسٹریلیا میں سیریز کا انعقاد ہوگا جبکہ اگلے ماہ چوتھی قومی ویمن بلائنڈ کرکٹ چمپئن کا انعقاد ہوگا۔صدر پاکستان بلائنڈ کونسل نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ کے فروغ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کردار اہم ہے، بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان بلائنڈ بلائنڈ کرکٹ کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
گورنر سندھ کی جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علیؓ کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالم اسلام کو حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ کی شخصیت علم، شجاعت، عدل، اور تقویٰ کا حسین امتزاج ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علیؓ کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت علیؓ نے ثابت کیا کہ معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، ہمیں حضرت علیؓ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا۔ تقریب میں گورنر سندھ نے حضرت علیؓ کے یوم ولادت کا کیک بھی کاٹا۔