پی ٹی آئی کے مزید کارکنان کو رہائی مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
جہلم: ڈسٹرکٹ جیل سے پی ٹی آئی کے مزید 11 کارکنوں کو رہائی مل گئی۔انسداددہشت گردی عدالت راولپنڈی سے ضمانت منظور ہونے کے بعد 11 کارکنان کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔
راولپنڈی جیل سے 710 کارکنوں کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز 192 کارکنوں کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق 507 کارکنان اس وقت ڈسٹرکٹ جیل میں ہیں۔علاوہ ازیں اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کے معاملے پر جیل ذرائع کا مؤقف سامنے آگیا۔
جیل ذرائع نے اپنے بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کل اور آج جیل حکام سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی قیادت نے آج معمول کی ملاقات کیلیے کوئی نام نہیں دیے۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کیلیے ایک طریقہ کار پہلے سے وضع کیا گیا ہے، عمران خان سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق منگل اور جمعرات کا دن مقرر ہے، پی ٹی آئی قیادت جیل حکام کو ملاقاتیوں کے نام بھیج دیتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کیا گیا
پڑھیں: