2025-04-21@10:40:29 GMT
تلاش کی گنتی: 514

«کراچی کے مسائل نئے نہیں»:

(نئی خبر)
    مخیر افراد کے گروپ نے ان فٹ پاتھ کے مکینوں میں لحاف، کمبل اور بستر تقسیم کرنے کا سلسلہ اپنی مدد آپ کے تحت شروع کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فٹ پاتھوں کے مکین بے آسرا افراد کیلئے خوشیوں کا پیغام آگیا۔ میڈیا پر سردی کے موسم میں ان بے گھر افراد کے مسائل پر رپورٹ نشر ہوئیں، تو مخیر حضرات نے اپنے دل کے دروازے ان بے گھر افراد کی مدد کیلئے کھول دیئے۔ شہر قائد کے مخیر افراد کے گروپ نے ان فٹ پاتھ کے مکینوں میں لحاف، کمبل اور بستر تقسیم کرنے کا سلسلہ اپنی مدد آپ کے تحت شروع کر دیا۔ یاد رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ دونوں 13 بے گھر افراد سردی سے...
    کراچی: شہر میں فٹ پاتھوں کے مکین بے آسرا افراد کیلئے خوشیوں کا پیغام آگیا۔ ایکسپریس نیوز نے سردی کے موسم میں ان بے گھر افراد کے مسائل پر رپورٹ نشر کی تو مخیر حضرات نے اپنے دل کے دروازے ان بے گھر افراد کی  مدد کے لیے کھول دیے۔ شہر قائد کے مخیر افراد کے گروپ نے ان فٹ پاتھ کے مکینوں میں لحاف کمبل اور بستر تقسیم کرنے کا سلسلہ اپنی مدد آپ کے تحت شروع کردیا۔ یاد رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ دونوں 13 بے گھر افراد سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہوگئے تھے۔ اس گروپ میں شامل افراد کا کہنا ہے کہ سردی سے بچنے کیلئے صاحب حیثیت افراد اپنی مدد آپ کے تحت ان بے گھر افراد کی مدد...
    کراچی: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں
    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہوگا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا اصول مجبوری میں اختیار کر رہے ہیں، وسائل دینے میں سندھ سے سوتیلی اولاد کا سلوک کیا جاتا ہے۔ زرائع  کے مطابق ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کر دیا گیا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو کا افتتاح کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے سیوریج اور صفائی کے مسائل بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے...
    کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تین نسلوں نے اس شہر کی ترقی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ بھٹو ایکسپریس وے  (قیوم آباد تا شاہ فیصل کالونی) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے کراچی کو جتنے وسائل فراہم کیے، ماضی میں کسی حکومت نے نہیں دیے۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے کراچی کو بڑے منصوبے دیے، جن میں اسٹیل مل اور شاہراہ فیصل جیسے میگا پراجیکٹس شامل ہیں۔ شہید بینظیر بھٹو نے بھی کراچی میں امن و...
    بلدیہ ٹاؤن میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایس ایچ او بلدیہ عمران سعد نے بتایا کہ بلدیہ ٹاؤن ساڑھے پانچ نمبر طوفان کولڈرنک کے قریب گھر میں شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مقتولہ کی شناخت 25 سالہ مہر النساء زوجہ محمد حسین کے نام سے ہوئی جبکہ مقتولہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق شوہر نے گھریلو تنازعہ پر اپنی اہلیہ کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر محمد حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔مقتولہ کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ گرفتار شوہر نجی ادارے...
    سندھ حکومت نے کراچی واٹرکارپوریشن میں کرپشن کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے، جس کا آغاز سی ای او کو نہ صرف کام سے روک کرکیا گیا ہے بلکہ سی ای او کے مرکزی دفتر میں داخل ہونے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ سی ای او کے خلاف یہ اقدام زیر زمین پانی نکالنے کے لائسنس کے نام پر کروڑوں روپے کے گھپلے سامنے آنے پر اٹھایا گیا ہے جب کہ کراچی واٹر کارپوریشن میں پہلے سے موجود ٹینکر مافیا کی کرپشن روکنے اور شہر میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے شہریوں کو پریشان کرنے، پانی کی چوری میں ملوث کسی افسر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی اور ادارے کے سی ای او کرپشن...
    نئے سال کے پانچویں دن کراچی کا ایک اور بچہ گٹرکا شکار ہوگیا۔ عباد کی عمر آٹھ برس تھی، وہ اپنے والدین کے ساتھ کالا پل کا رہائشی تھا۔ شاہ فیصل کالونی میں اس کی خالہ کا گھر ہے، خالہ کے ہاں یہ لڑکا پیدا ہوا تھا۔ خالہ نے بچے کے عقیقہ کا انتظام شاہ فیصل کالونی کے بلاک نمبر 2 میں ایک شادی ہال میں کیا تھا۔ یہ عقیقہ کی تقریب دوپہرکو منعقد ہوئی تھی۔ ابھی عقیقہ کی رسم منعقد ہورہی تھی کہ عباد ہال سے باہر چلا گیا۔ شادی ہال کے سامنے سے مرکزی گٹر لائن گزرتی ہے اورگٹر لائن سے کئی بڑے بڑے گٹر منسلک ہیں، گٹر ڈھکنوں سے محروم ہیں۔ عباد گٹر کے قریب گیا۔ وہ...
    کراچی: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ٹڈاپ دفتر میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اراکین سے خطاب کررہے ہیں
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی سے لاپتا ہونے والے 7 سالہ صارم کے والد کو نامعلوم نمبر سے آنے والے میسیجز اور مس کال غیر متعلقہ ہے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سے لاپتا ہونے والے7 سالہ صارم کا 2 دن بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ والدین کو اجنبی نمبر سے فون پر بچے کی تصویر مانگی گئی، دوبارہ اس نمبر پر رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔پولیس نے یہ بھی بتا یا تھا کہ والدین سے آن لائن پیسے بھیجنے کا تقاضہ کیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ لاپتہ بچے کی معلومات دیں گے۔ مدرسے کے قاری سے بھی تفتیش جاری ہے۔ میسجز پنجاب کے شہروں اور مس...
    — فائل فوٹو محکمۂ تعلیم نے کراچی کے نجی اسکولوں میں نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کی فیسوں کے معاملے پر بیان جاری کر دیا۔محکمۂ تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2025ء میں دسویں کے پرچے دینے والے طلباء صرف اپریل تک کی فیس دیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 2025ء میں نویں سے دسویں میں جانے والے طلباء جون جولائی کی فیس بھی ادا کریں گے۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے کہا کہ تمام نجی اسکول محکمۂ تعلیم کی ہدایت کی پابند ہیں۔
    کراچی: پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاونج میں ایک کارروائی کے دوران منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ خیرپور سندھ سے تعلق رکھنے والے امتیاز علی نامی مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے سعودی عرب جدہ روانہ ہو رہا تھا جو اپنے ہمراہ 500گرام کرسٹل آئس اور 80گرام ہیروئین سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ کسٹمز حکام کی جانب سے مسافر کی ابتدائی تلاشی میں کوئی مشکوک شے برآمد نہ ہو سکی لیکن ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام نے شک کی بناء پر مسافر کے ٹرالی بیگ کی اسکیننگ کی اور بعدازاں اسے پھاڑ کر اسکے ہینڈل،...
    کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو کاٹی کے دورے کے موقع پر شیلڈ پیش کی جارہی ہے
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے اسٹیل مل کے مقررشدہ عارضی سی ای او اور ایڈیشنل سیکرٹری محمد اسد اسلام مانی کی جانب سے گلشن حدید کے مکینوں کا پانی بند کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیل مل کو ملنے والا پانی کراچی کے پانی کا حصہ ہے ، اسٹیل مل خود پانی کی پیداوار نہیں کرتا نہ وہ اس پانی پر اس طرح کا کوئی فیصلہ مسلط کر سکتا ہے ۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر گلشن حدید کی آبادیوں میں رہائش پذیر شہریوں کا پانی بحال نہ کیا گیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے ،...