2025-04-01@11:52:36 GMT
تلاش کی گنتی: 415

«نامعلوم مسلح افراد»:

(نئی خبر)
    خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو القادر ٹرسٹ کیس کا پتہ ہے کہ یہ ایک فلاحی ادارہ ہے، یہ ادارہ منافع بخش نہیں اور نہ اس سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی فائدہ ملا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومتی نمائندوں کو القادر ٹرسٹ کے فیصلے کا پہلے سے معلوم ہے۔ خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا کہ انہیں فیصلے کا پہلے سے علم ہے، یہ بات بھی...
    لاہور: پنجاب پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مفرور اقدام قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو جنوبی افریقا سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم ایک شہری کو قتل کی غرض سے شدید زخمی کرکے جنوبی افریقا فرار ہوگیا تھا۔ اشتہاری اسلان اشرف اقدام قتل کے مقدمے میں 3 سال سے تھانہ وانڈو گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، جنوبی افریقا پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن سے اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔ رواں سال کے پہلے 11 دن میں دوسرے اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال سنگین جرائم میں...
    غزہ : اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں 48 گھنٹوں کے دوران 32 فلسطینی شہید اور 193 زخمی ہو چکے ہیں۔ رفاہ میں اسرائیلی حملوں میں بھی کئی فلسطینیوں کی جانیں گئی ہیں۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، اب تک اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔   اسی دوران، اسرائیل نے یمن میں بھی فضائی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جہاں حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر بمباری کی گئی۔ اس بمباری میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور متعدد افراد شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے اسرائیل کے ڈرون حملوں کے...
    بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک اسپورٹس ویمن کو دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 60 زائد افراد ملوث ہیں جن میں کوچز بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ پٹھانم تھٹہ میں ایک لڑکی کے ساتھ دو سال کے دوران بار بار زیادتی کے الزام میں چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں 60 سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔دو ماہ قبل 18 برس کی ہونے والی اس متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے 16 سال کی عمر سے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،یہ معاملہ اُس وقت...
    کراچی(پ ر)سرکاری محکموں کے کرپٹ افسران سب سے زیادہ کرپشن میں ملوث ہیں۔بغیر تحفے تحائف یا چائے پانی کے سرکاری محکموں میں کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔رشوت ستانی کے خلاف حکومتی اقدامات غیرمؤثر ہیں۔حکمرانوں کی جانب سے کرپٹ افسران کے خلاف کوئی ایکشن نہ ہونے کی وجہ سے ان کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔ملک میں کرپشن پھیلانے میں سب سے اہم کردار محکموں کے سربراہان کا ہے۔پرائیویٹ سیکٹر سرکاری پالیسیوں، قوانین اور قواعد پر اثر انداز ہونے کے لئے رشوت کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ملک کی تعمیر و ترقی کے...
    پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیا۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عرفان نامی پولیساہلکار ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ (ڈی ایس بی) میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، اہلکار کو عشا کی نماز کے بعد گھر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 نومبر کو بھی نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا جنہیں ایک روز بعد بحفاظت بازیاب کرایا گیا تھا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جنوری 2025ء) غزہکی وزارت صحت نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 109,571 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جو فلسطینی گروپ کے سات اکتوبر، 2023 کے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد ریکارڈ سے 40 فیصد زیادہ، لینسیٹ غزہ امن مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی مگر ڈیل ابھی نہیں، ذرائع غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز ہلاکتوں کی تعداد میں 499 اموات کا اضافہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے ان فائلوں کی شناخت کی تصدیق کی ہے جن کی معلومات نامکمل تھیں۔ وزارت کے اعداد...
    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیا۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عرفان نامی پولیس اہلکار ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ (ڈی ایس بی) میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، اہلکار کو عشا کی نماز کے بعدگھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 نومبر کو بھی نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا جنہیں ایک روز بعد بحفاظت بازیاب کرایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے احمد زئی سب...
    مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے طیردبا کے مشرق میں ایک کار اور ایک مسافر وین پر اسرائیلی حملوں میں 6 لبنانی شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم نے جنوبی لبنان کے شہر طیردبا میں ایک کار اور ایک مسافر وین پر ہوائی حملہ کیا ہے جس میں مزید 6 لبنانی شہری شہید اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ روسی خبررساں ایجنسی (RT) کے مطابق غاصب صہیونی رژیم نے جنوبی لبنان میں عیتا الشعب کے علاقے بنی حیان کے مرکز پر بھی متعدد ہوائی حملے کئے ہیں۔ اس بارے اپنی ایک رپورٹ میں لبنانی میڈیا نے اعلان کیا کہ ملکی فوج کا ایک دستہ عیترون نامی علاقے میں داخل ہوا تھا تاکہ...
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں بعض عناصر نے مہنگائی اور ایک صدارتی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کیا، جسے غیر ملکی دشمن ایجنسیوں کی حمایت حاصل تھی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ احتجاج، افراتفری اور بدامنی پھیلانے میں دشمن ایجنسیوں بالخصوص بھارتی ”را“ کا ہاتھ تھا۔ ذرائع کے مطابق سماجی رابطوں کی چینل دی نیکسس Nexus کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ مظاہروں کے پیچھے دراصل بھارت کا ہاتھ کارفرما تھا، بھارتی خفیہ ایجنسی "را“ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے شرپسند عناصر کا استعمال کر رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کو...
    جنوری کے 10 روز کے دوران ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 261 افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے حوالے سے گزشتہ سال پولیس افسران کی جانب سے ان واقعات کی روک تھام اور قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاسوں کے باوجود نئے سال میں بھی جان لیوا ٹریفک حادثات میں شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ چھیپا حکام کی جانب جاری اعداد و شمار کے مطابق نئے سال 2025ء کے پہلے مہینے جنوری کے 10 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 261...
    جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ برگزیدہ صحابی رسول حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہہ کو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے مدائن کا گورنر بنایا تو گدھے پر سوار ہو کر پہنچے، گورنر ہاوس کی بجائے کرائے کی دکان میں رہنے لگے۔ کھانا خود پکاتے تھے۔ جب سیلاب آیا تو مختصر سامان لے کر چل دیئے۔ کہنے لگے جس کا سامان مختصر ہو گا وہ پل صراط سے آسانی سے گزر جائے گا۔ جس کا زیادہ ہو گا، اسے مشکل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام دو چیزوں کا نام ہے اطاعت خالق کائنات اور...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری ہائیڈروپاور کانفرنس سے خطا ب کررہے ہیں اسلام آباد(نمائندہ جسارت،خبر ایجنسیاں) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) حکام نے انکشاف کیا ہے کہ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کا مقصد کیپسٹی پیمنٹ پوری کرنا ہے، اس وقت کیپسٹی پیمنٹ سالانہ 2 ہزار ارب روپے ہے۔ محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا، کمیٹی رکن ملک انور تاج نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں 2 ہزار سے ڈھائی ہزار ارب دے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کیپسٹی پیمنٹ دینی ہیں تو آئی پی پیز سے بجلی لے کر مفت بجلی عوام کو دے دیں، لوڈ شیڈنگ بھی چل رہی ہے، ان...
    ---فائل فوٹو  محکمۂ اینٹی کرپشن خیبر پختون خوا نے مالی بےضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی۔محکمۂ اینٹی کرپشن کے پی کے مطابق سیدو گروپ آف ٹیچنگ اسپتال سوات میں غیر قانونی تقرریوں اور مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی آر میں 12 کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔محکمۂ اینٹی کرپشن کے مطابق اسپتال میں غیر قانونی تقرریوں اور کار پارکنگ کے ٹھیکے میں بے ضابطگیوں کی شکایات ہیں۔محکمۂ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ انکوائری میں سرکاری خزانے کو1 کروڑ 22 لاکھ روپے کا نقصان سامنے آیا ہے۔