آزاد کشمیر میں افراتفری پھیلانے میں دشمن ایجنسی ”را“ ملوث نکلی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں بعض عناصر نے مہنگائی اور ایک صدارتی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کیا، جسے غیر ملکی دشمن ایجنسیوں کی حمایت حاصل تھی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ احتجاج، افراتفری اور بدامنی پھیلانے میں دشمن ایجنسیوں بالخصوص بھارتی ”را“ کا ہاتھ تھا۔ ذرائع کے مطابق سماجی رابطوں کی چینل دی نیکسس Nexus کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ مظاہروں کے پیچھے دراصل بھارت کا ہاتھ کارفرما تھا، بھارتی خفیہ ایجنسی "را“ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے شرپسند عناصر کا استعمال کر رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کو بھی کرونا وبا کے سبب معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا اور 2018ء کے بعد یہاں بھی افراط زر میں کمی آئی، 2021ء اور 2022ء میں کرنسی کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی اور گزشتہ حکومت کے آئی ایم ایف معاہدوں کی وجہ سے یہ کمی عروج پر پہنچ گئی۔ تاہم 2023ء میں معاشی استحکام واپس آنا شروع ہوا اور جیسے جیسے معیشت میں بہتری آئی، ریاست مخالف عناصر بیرونی دشمنوں کی شہ پر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے سرگرم ہو گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں بعض عناصر نے مہنگائی اور ایک صدارتی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کیا، جسے غیر ملکی دشمن ایجنسیوں کی حمایت حاصل تھی۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم انوارالحق نے بھی ایک بیان میں یہ دعویٰ کیا کہ اس احتجاج کی قیادت کرنے والی ”عوامی ایکشن کمیٹی“ کو بھارت نے فنڈز فراہم کیے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آزادکشمیر کو 23بلین کی گرانٹ فراہم کی گئی لیکن اس کے باوجود مئی 2024ء میں بیرونی عناصر کی شہ پر احتجاج جاری رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ در حقیقت آزاد جموں و کشمیر کے باشندوں کو بہکانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا کہ اس وقت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ پاکستان معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت دراصل مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی اپنی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے آزاد جموں و کشمیر میں روزمرہ کے شہری مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے اور اپنے مذموم مقاصد کیلئے یہاں کے لوگوں کو اکسانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بھارت دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے اپنے اندر جھانک:ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویدی کی ہرزہ سرائی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویدی کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے کا الزام حقائق کے منافی ہے، بھارتی آرمی چیف کا پاکستان پر الزام بھارت کے ریاستی جبر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے.یہ بھارت کی دھوکے بازی کی اعلی مثال ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے ریمارکس جموں اینڈ کشمیر میں بھارتی جبر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے. ایسے جھوٹے اور سیاسی مقاصد پر مبنی بیانات ہندوستانی فوج میں سیاست کی بے تحاشہ مداخلت کا ثبوت ہے. مقبوضہ جموں اینڈ کشمیر میں جنرل آفیسر نے بربریت کی خود ذاتی طور پر نگرانی کی۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا بھارت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے نفرت پر مبنی جذبات اور تقریر کی گواہ ہے. عالمی برادری بھارت کی بین الاقوامی قتل و غارت سے غافل نہیں ہے. عالمی برادری بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی گواہ ہے. بھارت کے ان مظالم نے کشمیریوں کے جذبہ خود ارادیت کو مزید تقویت دی ہے۔اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں بھارتی وزیر دفاع اور چیف آف آرمی اسٹاف کے بے بنیاد دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے. جموں و کشمیر کی حتمی حیثیت کا تعین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی حتمی حیثیت کا تعین کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا ہے. آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان پر بھارت کے بےبنیاد دعوؤں کا کوئی جواز نہیں، بھارتی قیادت کا بیان انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں پر فرضی دعوے کرنے کی کوئی قانونی یا اخلاقی بنیاد نہیں ہے. بھارتی قیادت کی بیان بازی سے عالمی توجہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے نہیں ہٹائی جا سکتی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واضح کرتے ہیں کہ ایسے اشتعال انگیز بیانات علاقائی امن و استحکام کے لیے نقصاندہ ہیں. بھارت دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے اپنے اندر جھانکے، بھارت دہشت گردی میں اپنے ملوث ہونے کی دستاویزی حقیقتوں کو تسلیم کرے۔واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویدی نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیر میں اپنی ناکامی کا سارا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا۔