Jasarat News:
2025-01-18@12:57:15 GMT

بنوں میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیاگیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیا۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عرفان نامی پولیس
اہلکار ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ (ڈی ایس بی) میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، اہلکار کو عشا کی نماز کے بعد گھر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 نومبر کو بھی نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا جنہیں ایک روز بعد بحفاظت بازیاب کرایا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نامعلوم شخص کا بھارتی اداکار سیف علی خان پر حملہ، نرس زخمی ، ملزم فرار ہونے میں کامیاب

بمبئی (نیوزڈیسک) معروف بھارتی اداکار سیف علی خان کے گھر میں‌نامعلوم شخص داخل، ملزم نے سیف علی خان پر حملہ کردیا، حملے میں‌سیف علی خان بال بال بچ گئے . بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور سیف کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان (جیہ) کے کمرے میں داخل ہوا اور ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کردیا

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کے گھر پر کام کرنے والی ایک نرس نے پولیس کو حملے کی مزید تفصیلات بتائی ہیں،جس میں بتایا گیا کہ حملہ آور نے زبردستی ان کے گھر میں داخل ہو کر ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور پھر اس نے نرس اور سیف علی خان دونوں پر حملہ کر دیا۔

نرس کے مطابق حملہ آور ایک دبلے پتلے جسم کا مالک اور گہرے رنگت کا شخص تھا اور اس کی عمر 30 سال کے قریب تھی، انہوں نے کہا کہ وہ اس کمرے میں داخل ہوا جہاں سیف علی خان کا بیٹا جہانگیر علی خان سو رہا تھا۔

نرس نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آور ایک لاٹھی اور ایک تیز دھار بلیڈ سے لیس تھا، اس نے نرس سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور انکار کرنے پر اس پر حملہ کیا، جس سے اس کے کلائیوں اور ہاتھوں پر زخم آئے۔

اس ہنگامے سے دوسری ملازمہ جونو جاگ گئی اوراس نے شور مچایا جس پر سیف علی خان موقع پر پہنچے، اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے سیف علی خان نے چور کا سامنا کیا لیکن اس دوران زخمی ہو گئے، ایک اور عملے کی رکن گیتا بھی خاندان کی حفاظت کی کوشش کے دوران زخمی ہوئیں، حملہ آور اضافی عملے کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو گیا۔

تاہم جوائنٹ کمشنر ستیہ نارائن چوہدری نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور نے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا کہ یہ چوری کا کیس ہے، ممبئی پولیس کے زون 9 ڈی سی پی دکشت گڈام جو سیف علی خان پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ایک ملزم کی شناخت ہو چکی ہے، وہ سیڑھیوں کا استعمال کر کے داخل ہوا تھا اور ٹیمیں اسے گرفتار کرنے کے لیے مختلف پہلوں پر کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں پولیس اسٹیشن پر شرپسندوں کا حملہ
  • بنوں پولیس اسٹیشن پر شرپسندوں کا گرینیڈ کا حملہ
  • کراچی، کار اور وین میں ٹکر، ایک ہلاک، 18 زخمی
  • لاہور : مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
  • لاہور کے مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
  • راولپنڈی؛ گاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد
  • بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا
  • بنوں :پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا راکٹ حملہ ،ایک اہلکار زخمی، حملہ آور فرار 
  • نامعلوم شخص کا بھارتی اداکار سیف علی خان پر حملہ، نرس زخمی ، ملزم فرار ہونے میں کامیاب
  • ٹریفک حادثات ،تین افراد جاں بحق،خاتون منشیات فروش سمیت3 گرفتار