2025-04-20@16:42:13 GMT
تلاش کی گنتی: 414
«قوانین کو تبدیل کرنے»:
(نئی خبر)
قطر نے غزہ جنگ بندی کا حتمی مسودہ اسرائیل اور حماس کو بھجوادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز دوحہ(آئی پی ایس ) قطر نے مذاکرات میں بریک تھرو کے بعد غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا حتمی مسودہ حماس اور اسرائیل کو بھجوادیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں غزہ جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات میں رات گئے مثبت پیش رفت ہوئی جس کے بعد قطر نے معاہدے کا حتمی مسودہ (فائنل ڈرافٹ) اسرائیلی حکام اور حماس کے حوالے کردیا۔ دوحہ میں جاری مذاکرات میں قطر کے وزیراعظم، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور شن بیٹ کے سربراہان اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سمیت...
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کو واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے، امریکا اسلامی ممالک کے حکمرانوں، ڈکٹیٹروں اور بادشاہتوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلامی ممالک میں موجود امریکی ڈکٹیٹر اپنے مفادات کے لیے مسلمانوں کے مستقبل کی سودے بازی کرتے ہیں، اسلامی ملکوں کے حکمرانوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن امریکا کی طرف دیکھ رہی ہے، اس کے برعکس جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے...
ہالا (نمائندہ جسارت) سینئر سیاستدان، پی پی کے قومی اسمبلی رکن، تمغہ امتیاز اور ہلال پاکستان ایوارڈ یافتہ مرحوم مخدوم طالب المولا کی 32 ویں برسی درگاہ سرور نوح میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، جہاں پی پی قومی اسمبلی رکن مخدوم جمیل الزماں، سندھ ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعیدالزماں نے درگاہ سرور نوح میں مرحوم مخدوم طالب المولا کے مزار پر حاضری دے کر ملکی استحکام اور مضبوطی کے لیے دُعا کی۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی گل پنھور، ندیم ڈاہری دیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ مرحوم مخدوم مخدوم طالب المولا کی پی پی کے لیے اور عوامی خدمات لازوال ہیں جنہیں کبھی...
سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اس کی سب سے بڑی مثال غزہ المیہ پر مسلمانوں کی بے حسی ہے، اسرائیل مسلم زمیوں پہ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اگر امت مسلمہ بے حس اور خاموش رہی تو اسرائیل کی سلطنت کے قیام کو دیکھیں گے، اس وقت اسرائیل نے اپنے تین ہزار سال پرانے نقشے کو دوبارہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے، جس میں وہ مسلم سرزمیوں کوحاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جس دور میں ہیں، اس میں مسلمان اپنی انسانیت سے دور ہوتے جا رہے ہیں اور اس...
فیصل آباد (کامرس ڈیسک)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ ایشیا کی سب سے بڑی یارن مارکیٹ کی بحالی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو باہمی افہام و تفہیم سے کام کرنا ہوگا۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں منعقد ہونیوالے پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس ایک ہی ہونا چاہیے جبکہ سیلز ٹیکس کے بعد ایڈیشنل چارجز کا قطعاً کوئی جواز نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کے علاوہ سیلز ٹیکس کی وصولی کے نظام میں دو عملی کو ختم کرنے کیلئے اصلاحات کی بھی اشد ضرورت ہے۔ سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے کہا...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)اسرائیل کا ناجائز صہیونی ریاست کی سرحدوں میں فلسطین، اردن، لبنان اور شام کو شامل کر کے نقشہ جاری کرنا انتہائی تشویش ناک ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمہ پر شام کے مسلمانوں نے یقینا سکھ کا سانس لیا ہے جن کو گزشتہ 54 سالوں سے اسد خاندان کی طرف سے مسلسل ناقابل بیان وحشیانہ ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔اسد خاندان نے مسلمانوں کی بستیوں کی بستیاں مسمار کر دیں اورایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بشار الاسد نے بلا مبالغہ لاکھوں شامی مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ 2.2 کروڑ پر مشتمل اِس ملک میں تقریبا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین لانڈھی ٹاون عبدالجمیل خان نے کہا ہے کہ بنو قابل پروگرام محض ایک پروگرام نہیں بلکہ ایک عزم ہے جو نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، اور خود انحصاری کے ذریعے غربت اور بے روزگاری کی دلدل سے نکالنے کی کوشش کررہاہے، یہ پروگرام نہ صرف پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ طلبہ کی انفرادی و معاشی حالت کو بھی بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 12 جنوری 2025بروز اتوارکو ہونے والے بنو قابل ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی منصور فیروز وائس چیئرمین محمد عمران، کوآرڈینیٹر اقبال سعید چیف آرگنائزر بنو قابل جلال خان۔صدر جے آئی یوتھ...
کراچی: سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نےکارروائی کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون شہری کو ہراساں اوربلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نےکارروائی کے دوران ملزم سید مرزا شاہ کو چھاپہ مارکارروائی میں ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ سےگرفتارکیا، ملزم نے خاتون کی نازیبا ویڈیوزاور تصاویربنائیں اورویڈیوز کی بنیاد پرمتاثرہ خاتون کوبلیک میل کرنے میں ملوث پایا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ملزم کوجدید ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاتے ہوئےگرفتارکیا گیا، ملزم کےقبضےسے موبائل فون اورسم کارڈزکوضبط کرلیا گیا، ضبط شدہ فون سےمذکورہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اوردیگر شواہد بھی برآمد کرلیےگئے،اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا کہ داریل کے نوجوان اپنی استعداد کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں، ضرورت اس امر کی ہے وہاں مثبت رجحانات کے ساتھ تعلیم کو عام کیا جائے اور اس عمل کیلئے حکومت گلگت بلتستان اپنی بساط سے بڑھ کر کوششیں کر رہی ہے جبکہ مزید کمیونٹی کا اشتراک ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے داریل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ داریل کی نوجوان نسل میں آگے بڑھنے کی جستجو ہے۔ میں اس بات کا گواہ ہوں کہ آج سے کئی سال قبل اشتیاق داریلی اور ان کی ٹیم نے جس محنت اور لگن کے ساتھ داریل اسٹوڈنٹس...

حکومت واقعی بااختیار ہے تو عمران سے ملاقات کرائے، پی ٹی آئی،کوئی ملنے ہی نہیں آرہا ،جیل حکام کادعویٰ
اسلام آباد، پشاور(نمائندہ جسارت،خبر ایجنسیاں) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق تین مطالبات ہیں، 9 مئی، 26 مئی کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی۔انہوںنے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ملاقات کروانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، اپنی بات سے حکومت مکر رہی ہے، اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے تاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو میٹنگ کا...
کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کی ایک عدالت نے سیاسی اثر و رسوخ کے حامل متنازع بدھ مذہب کے پیشوا کو ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے اور توہین اسلام پر دوسری بار جیل بھیج دیا۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گالاگوڈاٹ ناناسارا کو جمعرات کے روز مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی، انہوں نے اسلام مخالف بیانات 2016 میں دیے تھے۔ خیال رہے کہ انہیں گزشتہ سال سری لنکا کی مسلم اقلیتی کمیونٹی کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا تاہم 4 سالہ قید کی سزا کے خلاف اپیل کرنے کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔ گالاگوڈاٹ ناناسارا سابق صدر گوٹابایا راجا...
سکھر(نمائندہ جسارت )ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے رواں سال امتحانات میں نقل کے رجحان کی روک تھام کے لیے بھرپور مہم چلانے اور ضلع بھر کے 743 اسکولوں میں سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ نقل ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے ناسور ہے اس کی روک تھام کے سلسلے میں ضلع کے ہر اسکول میں جاکر طلبااور والدین کو قائل کریں گے کہ وہ نقل کو روکنے میں مدد کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں سکھر ضلع کے ستائیس سے زائد گرلز و بوائز اسکولوں کے طلبا و طالبات کے درمیان منعقدہ سائنسی مقابلے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے۔اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی...