Jasarat News:
2025-01-18@11:02:17 GMT

حکومت عوام کے بغیر کینال نہ بنائے، مخدوم جمیل الزماں

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

ہالا (نمائندہ جسارت) سینئر سیاستدان، پی پی کے قومی اسمبلی رکن، تمغہ امتیاز اور ہلال پاکستان ایوارڈ یافتہ مرحوم مخدوم طالب المولا کی 32 ویں برسی درگاہ سرور نوح میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، جہاں پی پی قومی اسمبلی رکن مخدوم جمیل الزماں، سندھ ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعیدالزماں نے درگاہ سرور نوح میں مرحوم مخدوم طالب المولا کے مزار پر حاضری دے کر ملکی استحکام اور مضبوطی کے لیے دُعا کی۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی گل پنھور، ندیم ڈاہری دیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ مرحوم مخدوم مخدوم طالب المولا کی پی پی کے لیے اور عوامی خدمات لازوال ہیں جنہیں کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو کینال بنانے سے قبل سندھ حکومت اور سندھ کے عوام کو اعتماد میں لے، جبکہ کینال سندھ کے عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہے، جس پر وفاقی حکومت کو کینال کے لازمی بنانے کے بیانات سے پرہیز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا عمران خان کی طرح کام کرنا اچھی بات ہے، مٹیاری ضلع میں غیر فعال آر او پلانٹس کو فعال کرنا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری کو اقتدار سے قبل غریب، لوئر اسٹاف ملازمین کو ترقی دینے اور بے روزگاروں کو روزگار دینے کے سلسلے میں عملی اقدامات کرنے کے لیے سندھ حکومت کو احکامات دینا چاہیے۔ دوسری جانب سروری اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کنونشن کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں نے باڈی بناکر حلف لیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مخدوم جمیل الزماں

پڑھیں:

مارگلہ ویو پوائنٹ پر عوام کو کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟

مارگلہ کی پہاڑی چوٹی پر واقع مونال اور دیگر ریسٹورنٹس کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا ہے لیکن عمارتوں کا ملبہ ہٹائے جانے کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

وائلڈ لائف مینجمنٹ کے ایک ممبر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وی نیوز کو بتایا کہ مونال ریسٹورنٹ کی جانب سے مارگلہ ہلز پر جان بوجھ کر گندگی پھیلائی جا رہی ہے تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ جب وہ خود یہاں تھے تو انہوں نے اس جگہ کو بہت صاف ستھرا رکھا ہوا تھا اور ریسٹورنٹ ختم ہونے کے بعد سے گندگی میں اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مارگلہ ہلز پر دیگر ریسٹورنٹس بھی مسمار کیے جائیں، سپریم کورٹ نے اعتراض پر رپورٹ طلب کرلی

منصور شیروانی اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ مارگلہ ہلز و وائلڈ لائف کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دیتے ہیں۔ انہوں نے وی نیوز کو بتایا کہ مونال اور دیگر ریسٹورنٹس کی جگہ پر جو نیا منصوبہ بنایا جا رہا ہے اس کا مقصد مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی پہاڑی چوٹی کو بحال کرنا، وہاں کے قدرتی ماحول کو محفوظ کرنا، اس ٹیریٹری میں موجود جانوروں کو محفوظ کرنا اور عوام کو ایک صحت افزا تفریحی مقام فراہم کرنا ہے۔

منصور شیروانی نے کہا کہ اس کو مارگلہ ویو پوائنٹ بنایا جائے گا جس کے لیے وہاں صفائی کرواکر پودے بھی لگائے جائیں گے، عوام کے لیے بینچز کی تنصیب ہوگی، ایک تالاب بنایا جائے گا، ایک فرسٹ ایڈ روم بنایا جائے گا اور مختلف بورڈز نصب کیے جائیں گے جن پر مارگلہ میں موجود جانوروں اور پودوں کے بارے میں معلومات درج ہوں گی۔

مزید پڑھیے: مونال کی بندش کے بعد، مارگلہ ہلز پر کون سا نیا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ’یہ پروجیکٹ ابھی مکمل نہیں ہوا لیکن جب ہو جائے گا تو یہ دنیا کے بہترین ویو پوائنٹس میں سے ایک ہوگا اور ہر شخص بلاتفریق یہاں آکر قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہو سکے گا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد مارگلہ پہاڑیاں مارگلہ نیشنل پارک مارگلہ ہلز مارگلہ ویوپوائنٹ مونال

متعلقہ مضامین

  • جلد جدید ترین میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ،سندھ حکومت نے عوام کوبڑی خوشخبری سنادی
  • مارگلہ ویو پوائنٹ پر عوام کو کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟
  • سندھ میں ترقیاتی کام صرف پی پی نے کروائے، عبدالجبار خان
  • پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد،مہنگائی کا طوفان آئیگا،کاشف سعید شیخ
  • وزیر اعلیٰ سندھ کے طیارے میں بغیر اجازت سفر کرنیوالے 2 افسران معطل
  • وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر، 2 افسران معطل
  • ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ، سندھ رعنا اورناردرن جم خانہ کی فتح
  • وزیراعلی سندھ کے طیارے میں فیملی کے ساتھ سفر، 2افسران معطل
  • فیملی کے ساتھ وزیراعلیٰ کے طیارے میں سفر کرنےپر 2 افسران کو معطل کردیا گیا
  • وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے میں فیملی کیساتھ سفر، 2 افسران معطل