2025-01-27@04:31:18 GMT
تلاش کی گنتی: 7300
«کا ذریعہ»:
(نئی خبر)
قومی ائیر لائن کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 17 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈیول کے مطابق کراچی لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور 307 منسوخ ہو گئیں جبکہ کراچی اسلام آباد کی 6 پروازوں میں ایک سے دو گھنٹے تاخیر کردی گئی۔ اسی طرح کراچی لاہور کی قومی ائیر کی پرواز پی کے 304 میں ایک گھنٹے کی تاخیر کی گئی۔اسلام آباد اور پشاور سے مسقط کی پروازوں پی کے 287، 286 اور 285 میں بھی تاخیر ہوئی جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ ملتان سے مسقط کی پروازوں کی روانگی میں غیر یقینی صورتحال ہے۔لاہور...
ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پہلے دن ہی دونوں ٹیمیں آؤٹ ہوگئیں، ایشیا کی تاریخ میں ٹیسٹ میچ میں پہلی بار ایک دن میں 20 وکٹیں گریں۔کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ملتان کی پچ بلے بازوں کا قبرستان ثابت ہوئی جہاں تاریخ میں پہلی بار ایشیا کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز 20 وکٹیں گرگئیں۔ ملتان ٹیسٹ میچ میں پورے دن اسپنرز کا راج رہا، پاکستانی ٹیم مہمان ٹیم کے لیے بنائے گئے اپنے ہی اسپن جال میں پھنس گئی۔ملتان ٹیسٹ میں پہلی بار ایک دن میں...
شاہد سپرا: لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) کا رینجرز کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف بھرپور آپریشن جاری، 7 روز کے دوران لیسکو نے شہر بھر میں ایک ارب 50 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی ہے۔ لیسکو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق، آپریشن میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ علاوہ ازیں، شہر کے مضافاتی علاقوں میں واقع ٹیوب ویلز میں بھی بجلی چوری کی بڑی مقدار پکڑی گئی۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز لیسکو کے چیف شاہد حیدر نے بتایا کہ رینجرز کی معاونت کے بغیر بااثر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرنا...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتا۔ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاسٹر اتر جائے گا، میں خود صائم کی انجری کو مانیٹر کر رہا ہوں۔چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں روزانہ کی بنیاد پر صائم ایوب سے رابطہ کرتا ہوں اور ان کی صحت کے حوالے سے معلومات لیتا ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے...
بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یاد رہے کہ 3 روز قبل سپریم کورٹ نے بینچز اختیارات کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جب کہ سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے تھے کہ بادی النظر میں 2 رکنی ججز کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا، ججز کمیٹی کو توہین عدالت کا نوٹس دے سکتے ہیں لیکن دیں گے نہیں۔ سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور...
اسلام آباد: مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 20 فیصد بڑھ کر 1.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ مالی سال 2025 کے پہلے نصف سال میں 488.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل ہوا۔ پاور سیکٹر ایف ڈی آئی میں سب سے آگے رہا۔ مالیاتی کاروبار کے شعبے میں 353 ملین ڈالر جبکہ تیل اور گیس کے شعبے میں 166.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ چین مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں 535.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سب سے بڑا شراکت دار رہا۔ ہانگ کانگ کی سرمایہ کاری 2025 کے پہلے نصف میں 14فیصد بڑھ کر 134.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ ایف ڈی آئی کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع لکی مروت، ضلع کرک اور ضلع خیبر میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان آپریشنز میں ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ...
واشنگٹن: سابق ٹی وی میزبان اور تجزیہ کار پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے نئے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کی جانب سے توثیق کیے جانے کے بعد پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے ڈیفینس سیکرٹری کا حلف اٹھا لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں انکی تصدیق کی سماعت کے دوران پیٹ ہیگسیتھ کو جنسی زیادتی، شراب نوشی، بے وفائی سمیت مختلف الزامات پر سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تین ری پبلکن سینیٹرزنے بھی وزیردفاع کی مخالفت کی جس کے بعد ان کے حق اور مخالفت میں 50، 50 ووٹ پڑنے سے مقابلہ برابر ہوگیا تھا مگر بعد ازاں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے فیصلہ کن ووٹ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے 2رکنی بنچ نے فیصلہ جمعرات کو محفوظ کیا تھا،بنچ اختیارات کیس میں فل کورٹ کی تشکیل پر بھی دلائل طلب کئے گئے تھے،ایڈیشنل رجسٹرارنے شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ مزید :
خضدار میں ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر دھماکا ہوا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بس کے گزرتے ہی دھماکا ہو گیا تھا، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے۔ حکام نے کہا کہ زخمیوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔
معروف اداکارہ جگن کاظم نے نجی ٹی وی کے نائٹ شو میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے محبت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے سابق شوہر سے بے پناہ محبت تھی لیکن تشدد کو برداشت نہیں کر سکیں اور علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ نے محبت کو یک طرفہ جذبات سے تعبیر کرتے ہوئے ماں اور بچے کے رشتے کی مثال دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں کی اپنے بچے کے لیے محبت یک طرفہ ہوتی ہے۔ بچے کی پیدائش سے ہی ماں اپنی اولاد سے محبت کرتی ہے، چاہے اولاد نافرمان ہی کیوں نہ ہو، ماں اپنی محبت کرنا نہیں چھوڑتی۔ جگن کاظم نے...
ہیوسٹن(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتا۔ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاسٹر اتر جائے گا، میں خود صائم کی انجری کو مانیٹر کر رہا ہوں۔ چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں روزانہ کی بنیاد پر صائم ایوب سے رابطہ کرتا ہوں اور ان کی صحت کے حوالے سے معلومات لیتا ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی...
آج بروزاتوار،26 جنوری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل وقت بہتر ہوتا رہے گا، فوائد اور ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔ قسمت مضبوط ہو گی، اور رکاوٹیں کم ہو جائیں گی۔ سب کے تعاون سے ترقی کی جائے گی۔ آپ اسٹریٹجک منصوبوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امتحانات اور مقابلوں میں سبقت حاصل کریں گے۔ ایمان و عقیدت میں اضافہ ہوگا اور رشتہ داروں کے ساتھ میل جول برقرار رہے گا۔ تجربہ کار افراد سے رہنمائی لی جائے گی۔ صحت میں بہتری آئے گی، اور...
ترجمان نے بھارتی حکمرانوں کے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بھارتی قیادت سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے تو دوسری طرف کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی سمیت حریت پسند تنظیموں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے والے بھارت کے پاس اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں علاقے پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں کے سیاسی اور انسانی حقوق کی...
دوسری مرتبہ امریکی صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ چار سال آرام نہیں کروں گا بلکہ کام کر کے امریکا کو پھر ایک عظیم ملک بناؤں گا۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ جرائم پیشہ تارکین وطن کو امریکا تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام اب غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے رہے ہیں۔ جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر نے سرحدیں کھولیں جس کی وجہ سے کئی امریکی شہری قتل ہوئے۔ وہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ سعودی عرب سے امریکا میں مزید سرمایہ کاری کرنے کو کہیں گے، عالمی ادارہ صحت میں دوبارہ...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے نئے انداز نے مداحوں کو لیجنڈری اداکارہ ریکھا کی یاد دلادی۔ دیپیکا نے ممبئی میں فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے 25 سال مکمل ہونے پر منعقدہ خصوصی شو میں شرکت کی۔ دیپیکا نے ماں بننے کے بعد پہلی بار اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ ریمپ پر واک بھی کی اور دونوں نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ اس اوینٹ کی تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا صارفین دیپیکا کو ریکھا سے بھی تشبیہہ دیتے نظر آئے۔ ریمپ واک کیلئے دیپیکا نے ڈھیلی کریم شرٹ، میچنگ ٹراؤزر اور ٹرینچ کوٹ پہنا اور شاندار اسٹیٹمنٹ جیولری کے ساتھ اپنی لُک مکمل کی۔ ساتھ ہی انہوں نے کلائی میں کئی قسم کے بریسلیٹس...
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ”اسکائی فورس“، جو 1965 کی جنگ کے دوران بھارت کے پہلے فضائی حملے پر مبنی ہے، نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس تنازعے کا تعلق فلم میں دکھائے گئے کردار ”اسکواڈرن لیڈر اجماد بوپایا دیویا“ کی نسلی شناخت سے ہے۔ دیوایا کو فلم میں تمل کے طور پر پیش کیا گیا ہے، حالانکہ وہ درحقیقت کرناٹک کے علاقے کوڈاگو کی کوڈاوا کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے۔ کوڈاوا کمیونٹی کے افراد نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے احتجاج کیا اور فلم سازوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے دیوایا کی اصل شناخت کو نظر انداز کر دیا۔ کمیونٹی کے مطابق، دیویا کا تعلق نہ...
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کے احکامات واپس لے کر اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ بم فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات ہفتے کو بتائی جب کہ ان کی جانب سے اس اقدام کی پہلے ہی توقع کی جا رہی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے انہیں جاری کردیا، ہم نے انہیں آج جاری کیا،...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سیف علی خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ڈکیت گرفتار ہوا، وہیں اداکار بھی اسپتال سے ڈسچاج ہو کر اپنے گھر واپس آگئے۔ رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کی جانب سے اپنے ساتھ پیش آنے والے پورے واقعے کو تفصیل سے بیان کیا گیا۔ ممبئی پولیس کی جانب سے حال ہی میں سیف علی خان کے گھر میں ہونے والے قاتلانہ حملے کے دوران وہاں موجود تمام افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جس میں سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور خان کا بیان بھی شامل تھا۔ بیان میں سیف علی خان نے خوفناک حادثے سے متعلق ممبئی پولیس کو بتایا کہ کس طرح ڈکیت ان کے بیٹے کے کمرے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتے۔ ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دو روز میں صائم ایوب کا پلاسٹر اتر جائے گا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میں خود صائم کی انجری کو مانیٹر کر رہا ہوں۔ چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں روزانہ کی بنیاد پر صائم ایوب سے رابطہ کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا ہے جس میں ایک پاکستانی کرکٹر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق، ٹی20 ٹیم آف دی ایئر کا کپتان بھارت کے روہت شرما کو بنایا گیا ہے۔ مجموعی طور پر بھارت کے 4 کھلاڑیوں کو اس ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جن میں ہاردیک پانڈیا، جسپریٹ بھمراہ اور ارشدیپ سنگھ بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے 2024 کی بہترین ایک روزہ ٹیم کا اعلان کردیا، کتنے پاکستانی کھلاڑی شامل؟ علاوہ ازیں، آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا، زمبابوے، افغانستان اور ویسٹ انڈیز سے ایک، ایک کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹی20 ٹیم آف دی...
پارا چنار میں لوگوں کو راستوں کی بندش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایم این اے حمید حسین کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہے۔ دوسری جانب پارا چنار میں گزشتہ دنوں بڑی گاڑی پہنچنے کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آگئی ہے۔ پارا چنار میں ٹماٹر 150، پیاز 250، ہری مرچ کی قیمت 800 سے 400 روپے پر آگئی جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر آٹا مہنگا ہو کر 40 کلو بوری کی قیمت 9500 روپے پر پہنچ گئی۔ علاوہ شہر میں پھلوں کی قیمتوں میں بھی کمی آگئی ہے، مالٹا 600 سے 400 اور لیمن 800 سے 500 روپے تک آ گئے ہیں۔ سبزی...
امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کو آگ کے بعد سیلاب سے نقصانات کا سامنا ہونے کا اندیشہ ہے۔پیش گوئی کی گئی ہے کہ ریاست کیلیفورنیا میں موسم سرما کی پہلی شدید بارشوں سے سیلاب کا خدشہ ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اہلکار لاس اینجلس اور ونچورا کاؤنٹیز میں آگ بجھانے کی کوششوں میں ہیں جبکہ جنوبی کیلیفورنیا مین اب شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاس اینجلیس میں پہلے ہی شہری اذیت سے دوچار ہیں، آگ لگنے سے بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہونے کے سبب پوری کاؤنٹی میں گھروں کے کرایوں میں بیس فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ آگ لگنے کے پہلے دو ہفتوں ہی میں کاؤنٹی کے تیس شہروں میں گھروں کا کرایہ مقرر کردہ دس فیصد...
—فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ روز کم سے کم درجۂ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج کم سے کم درجۂ حرارت 9 سے 11 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شمال مشرق سے11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔ کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیر یا منگل سے درجۂ حرارت میں اضافے...
کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر ’’یوم سیاہ‘‘ منا رہے ہیں۔ آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال، قابض فوج نے وادی کی اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کردیں، بڑی تعداد میں فورسز کے اہلکار تعینات کردیے گئے۔ یوم سیاہ پر آزاد کشمیر، پاکستان اور مختلف ممالک میں بھارت مخالف مظاہرے کیےجائیں گے، ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اس دن کا مقصد عالمی برادری کو پیغام دینا ہے کہ کشمیری بھارت کے جبری قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔
امریکا کے سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ (Pete Hegseth) نے امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا، نامزدگی کی توثیق کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس کو فیصلہ کُن ووٹ ڈالنا پڑا۔ تین ری پبلکن سینیٹرز لیزا مرکوووسکی، سوسن کولنز اور مچ مکونکل نے بھی اسکینڈلز کا شکار ہیگسیتھ کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ ہیگسیتھ امریکی ٹی وی کے جارحانہ میزبان تھے، انہوں نے انہی صلاحیتوں کو پنٹاگان میں لانے کا عہد کیا ہے۔ نامزدگی کے بعد 44 برس کے پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکا کو اولیت دی جائے گی۔ دوسری جانب سینیٹ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے لیے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوئم کی توثیق کردی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر پناہ گزین ویزا درخواستوں پر کام روک دیا گیا ہے جس کے باعث امریکا جانے کے لیے انتظار میں بیٹھے ہزاروں افغان شہریوں کے لیے امریکا جانے کا دروازہ بند ہوگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی کے نفاذ سے افغانستان میں امریکی مشن کی حمایت کرنے والے افغانوں پناہ گزینوں کی پروازیں بھی روک دی گئی ہیں، ان تمام افراد کو امریکا میں دوبارہ آباد ہونے کی منظوری دی گئی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق افغان جنگ میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف فضائی حملوں کی منظوری میں مدد دینے والے افغان فضائیہ کے قانونی مشیر ناصر اب بھی افغانستان میں ہیں جہاں وہ طالبان حکومت سے چھپ کر زندگی گزارنے پر...
حزب اللہ نے مزید زور دیا کہ یمن کی انصار اللہ کے خلاف امریکہ کا ظالمانہ فیصلہ صیہونی حکومت کی حمایت کے طور پر کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ یمنی قوم کو فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے اور خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے تسلط کا مقابلہ کرنے سے نہیں روک سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے ایک بیان میں یمن کی انصاراللہ کے خلاف امریکہ کی جارحانہ کارروائی پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں یمن کی تحریک انصار اللہ کا نام دہشت گردی کی نام نہاد فہرست میں دوبارہ شامل کرنے کے امریکی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوگیا جو کہ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کے 50 جنرل وارڈز میں 167 امیدوار مد مقابل ہیں، انتخابات کے حوالے سے انتخابی اور سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ سٹیشن اور 138 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے جبکہ 50 جنرل وارڈز میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43 ہزار 784 ہے۔
چائنا میڈیا گروپ “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” آسٹریلیا کی خصوصی تقریب کا میلبورن میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز برلن ,:آسٹریلیا میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب میلبورن میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیاؤ چھئین نے ویڈیو لنک کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں کے افراد کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ میلبورن میں چین کے قونصل جنرل فانگ شن وین، وکٹوریہ کے گورنر کے نمائندے پال ہیمر اور ڈائریکٹر سوشل امپیکٹ اینڈ اسٹریٹجک...
عراقچی کابل میں افغانستان پر حاکم طالبان کے اعلی رہنماؤں سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات کے دوران تہران اور کابل کے باہمی تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی افغانستان کے دورے پر کابل روانہ ہو گئے ہیں۔ مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہو گئے ہیں۔ کابل کے ایک روزہ دورے کے دوران ایرانی اقتصادی ماہرین کا وفد بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہے۔ عراقچی کابل میں افغانستان پر حاکم طالبان کے اعلی رہنماؤں سے ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات کے دوران تہران اور کابل کے باہمی تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی، جب کہ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔ پاکستان ٹیم ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا،...
چائنا میڈیا گروپ “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” فرانس کی خصوصی تقریب کا پیرس میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز پیرس ()فرانس میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب پیرس میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی. فرانس میں چین کے سفیر ڈینگ لی، یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ثقافت ارنسٹو اوٹون اور فرانس کے پومپیڈو نیشنل آرٹس اینڈ کلچر سینٹر کے صدر لورنٹ لی پین نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین مذاکرات ڈیڈ لاک کے شکار ہونے کے پیش نظر پیپلزپارٹی نے نواز شریف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری، نواز شریف سے رابطہ کریں گے اور ان کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو کی بھی نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے نواز شریف سے رابطہ کر رہی ہے اور انہیں وفاقی حکومت سے متعلق پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی نواز شریف سے مطالبات پورا کرنے کا مطالبہ کرے گی اور ان سے مذاکرات...
اسلام آباد: فرانس کے شہر پیرس میں ’’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام یورپین یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن اور پاکستانی کمیونٹی فرانس نے کیا۔ ریلی میں قومی پرچم تھامے ہزاروں کی تعداد میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اورمختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔ ’’سول نافرمانی نامنظور، ترسیلات زر بڑھاؤ اور ملک بچاؤ‘‘ کے فلک شگاف نعروں سے پیرس کی فضا گونج اٹھی۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور سپہ سالار کے ساتھ مضبوط وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ ’’پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، جس کو کسی صورت کراس نہیں کرنے دیں گے۔‘‘ شرکاء کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان اور پاک فوج کے دشمنوں...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ایک مرتبہ پھر اوپنر صائم ایوب کی کنڈیشن سے متعلق آگاہ کردیا۔ امریکا کے دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نوجوان اوپنر صائم ایوب کی انجری سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلسل رابطے میں ہوں اور محض ایک ایونٹ کیلئے انکا مستقبل داؤ پر نہیں لگاسکتا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ صائم ایوب کا پلاستر اگلے ایک دو روز میں اُتر جائے گا جس کے بعد وہ ریکوری کے فیز میں داخل ہوگا، اس کے بعد ری ہیب کریں گے۔ مزید پڑھیں: صائم کا متبادل کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا خیال رہے کہ اوپنر صائم ایوب جنوبی افریقا کے...
کراچی (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار علی امین نہیں بلکہ عمران خان خود ہیں، جو اپنی شرائط پر سمجھوتہ نہیں چاہتے۔ حامد میر نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنید اکبر کو عمران خان کافی عرصے سے کہہ رہے تھے کہ یا تو آپ تحریک انصاف کے صوبائی صدر بن جائیں یا پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل بن جائیں لیکن وہ انکار کر رہے تھے کیونکہ وہ ان چند لوگوں میں سے ہیں جو عمران خان کی جی حضوری نہیں کرتے، وہ صحیح کام پر ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں جب کہ غلط کام پر انہیں...
رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت سے لیس قائم اور الماس میزائلوں کو جدید ترین مہاجر 6 اور ابابیل 5 ڈرونز سے فائر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی عظیم پیغمبر اعظم جنگی مشقوں کے دوران مصنوعی ذہانت سے لیس میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت سے لیس قائم اور الماس میزائلوں کو جدید ترین مہاجر 6 اور ابابیل 5 ڈرونز سے فائر کیا گیا۔ آئی آر جی سی کی بحریہ کے کمانڈر ایئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے بتایا کہ فورس کے سسٹمز اور آلات کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، مشقوں کے دوران بحریہ نے سطح سے سطح تک مار کرنے والے مختلف بیلسٹک میزائل فائر کیے جن میں سے ایک...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ صائم ایوب کا پلاسٹر ایک دو روز میں اتر جائے گا لیکن چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے اس کا کیریئر داؤ پر نہیں لگا سکتے۔ ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہوں، اس کا ری ہیب جاری ہے، ایک دو روز میں پلاسٹر اتر جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکیں گے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا کیریئر خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا، وہ ہمارا اثاثہ ہے، امید ہے کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائیں...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ناراضگی کا عملاً اور کھل کر اظہار کردیا ہے اورانہیں تحریک انصاف کی صوبائی صدارت کے عہدے سے ہٹا کر پارٹی کے رہنما اور پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کو نیا صوبائی صدر مقرر کردیا ہے ، جنید اکبر ،عاطف خان ، شکیل خان اور شہرام ترکئی کا شمار وزیراعلیٰ گنڈا پور کے مخالف گروپ میں ہوتا ہے اور چند ماہ قبل جب شکیل خان کو کرپشن کے مبینہ الزامات پر وزیراعلیٰ گنڈا پور نے صوبائی کابینہ سے برطرف کیا تھا تو جنید اکبر نے اس کی مخالفت کی جس پر وزیراعلیٰ ان سے ناراض ہوئے اور انہیں...
ویب ڈیسک: سال 2025 کے پہلے ماہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کی جانب سے قومی شناختی کارڈ اور ’بی-فارم‘کی فیسیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھیں۔ تفصیلات کےمطابق کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) پاکستان کے شہریوں کے لیے مختلف خدمات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے، جن میں ڈرائیونگ لائسنس، نیشنل ٹیکس نمبر (NTN)، بینک اکاؤنٹ، پاسپورٹ، اور موبائل فون کنکشن شامل ہیں۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز تمام پاکستانی شہری جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے، سی این آئی سی حاصل کرنے کے حقدار ہیں، شناختی کارڈ صحت کی سہولت کے لیے بھی اہم ہے، کیونکہ یہ طبی ریکارڈ سے منسلک ہوتا ہے، اور...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات بحال ہونے کے امکانات اچانک روشن ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اوائل ہفتہ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ ہفتے کو انہوں نے حزب اختلاف کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کرانے کی شرط پر اس سے رجعت کا عندیہ دیا ہے۔ اس دوران تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے استدعا کی ہے کہ وہ معاملے میں مداخلت کریں اور عمران کی فرمائش پوری کردیں تاکہ وہ مذاکرات کی بحالی کے لئے فیصلے کا اعلان کرسکیں۔ انہوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اسپیکر سے گفتگو کرکے انہیں خان کی خواہش...
اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو تقریبا 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ رقوم کی واپسی کیٹیگری کے حساب سے کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دی جائیں گی، ہرحاجی کو اندازا 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، پرانی قیمت پر ہی منی میں اس سال عازمین کو اضافی سہولتیں فراہم کریں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اس سال حج کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائے گا،...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل آج آپ کے لیے توانائی سے بھرپور دن ہے۔ آپ اپنے منصوبوں پر توجہ مرکوز کر سکیں گے۔ تاہم، جلد بازی سے بچیں اور ہر کام سوچ سمجھ کر کریں۔ کسی قریبی دوست یا رشتے دار سے ملاقات خوشگوار ثابت ہوگی۔ صحت کا خیال رکھیں۔ ثور: 22 اپریل تا 20 مئی آج آپ کو مالی معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ غیر ضروری اخراجات سے بچیں اور بچت پر توجہ دیں۔ کام کے سلسلے میں سفر کا امکان ہے۔ شام کا وقت گھر والوں کے ساتھ گزاریں۔ جوزا: 21 مئی تا 21 جون آج آپ کے لیے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں...
حاشر وڑائچ: وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ منانے کے موقع پر خصوصی پیغام, کہا ہندوستان کی جمہوریت اور سیکولرازم دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے سب سے بڑا فراڈ ہے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے نہ ہی ان کے مذہبی مقامات محفوظ ہیں ، بھارتی جمہوریت کا راگ الاپنے کا مقصد جنگی جرائم کی پردہ داری ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز جمہوریت کے دعویدار ہندوستان نے گزشتہ 7 دہائیوں سے کشمیریوں کا جمہوری حق سلب کر رکھا ہے، بھارت بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث...
شمالی کوریا نے سمندر سے زمین پر مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا ۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتے کے روز اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا۔سرکاری میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا جس کے مطابق ملک کے رہنما کم جونگ اُن نے میزائل تجربے کی نگرانی کی۔کورین نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے لانچ کردہ کروز میزائل پانی کے اندر اور فضا میں1 ہزار پانچ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں، تقریباً 7500سیکنڈ تک پرواز کرنے کے بعد اپنے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ جب تک امریکہ شمالی کوریا کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتا،...
اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ ضیا کے رہنما اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کومذاکرات ختم کرنے پہلے 28 جنوری تک حکومتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے تھا،پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرکے گیند خود اپنی کورٹ میں ڈال دی، مذاکرات کیلئے تمام ادارے بھی آن بورڈ تھے،مشاورت کیلئے 7 ورکنگ ڈے پر پی ٹی آئی نے اتفاق کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے بڑا دکھ ہے کہ مذاکرات کو ختم کردیا گیا ہے، اندرون بیرون ملک پاکستانیوں کو بڑی امیدیں تھیں کہ کوئی سیاسی استحکام کا راستہ نکل آئے گا ،پہلے خوشی کی بات یہ تھی کہ پی ٹی آئی روایت سے ہٹ کر پہل کی اور مذاکراتی کمیٹی...
حکومت نے صنعتی شعبے کے لیے گیس کے نرخوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ گیس کی قیمتت اضافے کا اعلان وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ دوران اجلاس، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے صنعتی شعبے (کیپٹو پاور) اور غیرمحفوظ گھریلو زمرہ جات کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے سے متعلق سمری پر غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے نجی پیداواری کمپنیوں کو گیس فروخت کرنے کی باضابطہ اجازت دیدی ای سی سی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد مالی سال 2024-25 کے دوران گیس کے شعبے کے لیے مطلوبہ آمدنی کو یقینی بنانے کے لیے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف کو 3000...
کشمیری صحافیوں کو بھی اسی طرح کی سفری پابندیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ بین الاقوامی ایوارڈز اور دیگر تقریبات میں شرکت نہیں کر سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض بھارتی حکام نے دفعہ 370 کی غیر قانونی منسوخی کے بعد منظم طریقے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا ہے جس سے ان کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کو مزید سلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق05 اگست 2019ء کے بعد قانون نافذ کرنے والے بھارتی اداروں نے ان بہت سے افراد کے پاسپورٹ ضبط کر لیے جن کا مبینہ طور پر تحریک آزادی کشمیر سے کوئی تعلق تھا۔ تقریبا پانچ سال تک ان افراد کو پاسپورٹ دینے سے انکار کیا...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے وفد نے اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈ ویلپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) کے تحت جاری پائیدار پروگرام کے کاروباری ترقیاتی گرانٹس سے متعلق آگاہی سیشن میں صدر چیمبر سلیم میمن کی ہدایات پر سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان کی قیادت میں شرکت کی۔ اس سیشن کا انعقاد چیمبر اور یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈیلوپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) کے کلسٹر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایٹ، حفیظ جتوئی سے چیمبر سیکرٹر یٹ میںتفصیلی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ نیشنل پروگرام آفیسر یونیڈو اینڈ پائیدار بدر الاسلام نے پروگرام کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے 11 ہزار یورو سے لیکر 2 لاکھ...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو زندگی کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں یونیورسٹی آف لندن کا اہم کردار رہا ہے۔ یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن نے اہم کردار ادا کیا۔ عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک کے اہم شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور قانون کے شعبے میں...
اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کی جانب سے حکومت سے کہا گیا ہے کہ اس کے پاس اس وقت شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے۔ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ 27جنوری کو جائزے میں مارک اپ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 7 فیصد پر لانے کی گنجائش ہے، اس لیے رواں ماہ مرکزی بینک کے پاس شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے۔ عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی بڑھنے کی شرح...
امریکا کے ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک 2022 میں ٹویٹر خریدنے کے بعد اس کی ترقی کے دعوے کرتے آرہے ہیں تاہم اب اپنے ملازموں کو کیے گئے ای میل میں سے ٹویٹر کی خراب مالی حالت کا انکشاف ہوا ہے۔ معروف بین الاقوامی جریدے ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق ایلون مسک نے ایکس یعنی سابقہ ٹویٹر کے ملازمین کو ای میل لکھ کر کمپنی کی خراب مالی حالت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جریدے کے مطابق ایلون مسک نے لکھا کہ کمپنی مالی اعتبار سے نہایت نازک صورت حال میں ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہمارے صارفین کی تعداد میں اضافہ روکا ہوا ہے، آمدنی غیرمتاثر کن ہے اور ہم بمشکل خسارے کو روک پارہے ہیں۔ امریکی سرمایہ دار...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے دنیائے سنوکر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کیوئسٹ محمد آصف کو 25 لاکھ روپے انعام دے دیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سنوکر چیمپئن محمد آصف نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے محمد آصف کو حال ہی میں سری لنکا میں منعقدہ سارک سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیرِ اعظم نے محمد آصف کو 25 لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ آپ نے سنوکر کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن...
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف کی پنجاب میں کاشتکار دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے۔ چیف منسٹر کسان کارڈ کے استعمال کی بدولت اور بہترین انتظامی کنٹرول سے صوبہ بھر میں یوریا کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ پنجاب میں کھاد کے استعمال کے حوالے سے ایک خصوصی جائزہ رپورٹ میں کھاد کے استعمال میں اضافہ کی تصدیق کی گئی۔ جائزہ رپورٹ میں بتایاگیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈمیں کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 991 ہزار ٹن یوریا کی فروخت 57.9 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یوریا کی فروخت...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اٹلی کا سرکاری دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی اٹلی کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس سٹاف، چیف آف سٹاف اور چیف ایگزیکٹو افسر سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں جیو سٹریٹجک صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کی سول اور فوجی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ اٹلی کے فوجی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق فنانس کمیٹی کی ایم این ایز اور سینیٹرز کی تنخواہ و مراعات میں اضافے کی منظوری دی ہے۔ سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ منظوری دی۔ ایم این اے اور سینیٹر کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری دی اور سپیکر نے فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیں۔ تنخواہوں اور مراعات کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں ہم آواز ہیں اور ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 67 اراکین...
اسلام آباد (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردوران لینڈنگ کتا رن وے پرآگیا،غیرملکی ائیرلائنز کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے،اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا ذرائع کے مطابق دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی ائیرلائن کی پروازکی لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پرآگیا اور طیارے کی لینڈنگ کے وقت کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا اور دوسری بار کوشش پرکپتان نے طیارے کوبحفاظت اتارلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔،دوسری جانب...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کر رہی ہیں
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پرمحمد آصف کو 25 لاکھ روپے کا چیک دے رہے ہیں
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پرمحمد آصف کو 25 لاکھ روپے کا چیک دے رہے ہیں
پاراچنار(آن لائن)طویل مدت کے بعد بڑا قافلہ پاراچنار پہنچنے کے بعد شہریوں کی مشکلات میں کمی آگئی۔ اشیائے خور و نوش کے ٹرک پہنچنے کے بعد قیمتوں میں کمی آگئی، معمول کے مطابق نرخ دیکھ کر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ٹماٹر 450 سے 150 روپے پر آگیا، پیاز 600 سے 250، مٹر 750 سے 250 گوبھی اور ٹنڈا بھی 500 سے 300 روپے اور ہری مرچ 800 سے 400 روپے فی کلو پر آگئی۔پھلوں میں مالٹا 600 سے 400 پر آگیا، لیموں 800 سے 500 تک آگیا، انار ایک ہزار روپے سے 800 روپے پر آگیا، زندہ مرغی کی قیمت 1000 روپے سے 500 روپے پر آگئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح چند کانوائے...
محراب پور: قومی شاہراہ ٹالپور اسٹاپ پر حادثے کی شکار مسافر کوچ اُلٹی پڑی ہے
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کی گئی 3 کاروائیوں میں 30 خارجی دہشت گرد ہلاک جبکہ 8 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع لکی مروت میں آپریشن کیا جس میں 18 دہشتگردوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ 6 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسی طرز کا دوسرا آپریشن پختونخوا کے ضلع کرک میں کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد ماردیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے:شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 خوارج ہلاک کردیے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ایک...
ویب ڈیسک: پاکستانی لڑکی کی محبت میں سرحد پار کرنے والے بادل بابو نامی بھارتی نوجوان نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اسے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالت میں پیشی کے دوران پاکستانی لڑکی سے ملنے پاکستان آنے والے نوجوان نے اترپردیش ضلع علی گڑھ میں اپنے گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کی۔ بادل نے وکیل کے ذریعے بات چیت میں والدین کو تسلی دی اور اس نے گھر والوں سے کہا" کہ آپ سب میری فکر نہ کریں میں ثنا کے بغیر نہیں رہ سکتا، اس لیے میں اسلام قبول کر رہا ہوں، اب میں پاکستان میں ہی رہوں گااور بھارت واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا"۔ منہاج یونیورسٹی لاہور...
کشمیر کے معروف صحافی یوسف جمیل کی بھارت کے اخبار ’’دکن کرانیکل‘‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں حریت کانفرنس اور نریندر مودی حکومت کے درمیان تعلقات کی منجمد برف پگھلنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ یوسف جمیل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پس پردہ چینلز کی کوششوں کے بعد دہلی نے امن عمل کو وسعت دینے کی خاطر حریت کانفرنس کے کچھ رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہرکر دی ہے۔ یہ مذاکرات کشمیر کے سب سے اہم مذہبی رہنما میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں حریت کانفرنس کے ساتھ متوقع ہیں۔ مودی حکومت نے دل بدلنے کی پالیسی کے تحت اپنی سخت گیر پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بات...
چلتی نہیں اڑتی ،کروٹ کروٹ بدلتی وقت اور زمانے کی یہ راہیں ، تیزی اور جلدی کی بناء پر دوڑتی گرتی یہ دنیا یہ لوگ یہ زمانہ یہ نسل کہاں جا رہی ہے کیا مقصد ہے کسی کی سمجھ میں کچھ نہیں آ رہا بس تیزی و جلدی اتنی کہ خود سوچ و سمجھ بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہے لیکن کس لیے کس کام کے لیے کچھ پتا نہیں زندگی خود انسان کے ہاتھوں پریشان ہے کہ،میرا دنیا میں آنے کا مقصد تو پہلے سے طے شدہ بہت واضح تھا اور اس کے بعد کا بھی لیکن کس لیے کس کام کے لیے اتنی جلدی کچھ پتا نہیں (جلدی کا کام شیطان کا) شاہد ہم سب شیطانی رستے کے شیدائی...
ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت ہمیشہ تنازعات کا مرکز رہی ہے، اور ان کے موجودہ اقدامات اس تسلسل کو مزید نمایاں کر رہے ہیں۔ تازہ ترین معاملے میں ایک امریکی فیڈرل جج نے ان کے اس ایگزیکٹو آرڈر کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جس کے تحت پیدائشی شہریت کے قانون میں تبدیلی کی جا رہی تھی۔ یہ قانون جو امریکی آئین کی چودھویں ترمیم کے تحت قائم ہے، امریکا میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو شہریت کا حق دیتا ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے، جس سے ایک نیا قانونی تنازع کھڑا ہوسکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر واپسی امریکی سیاست کا ایک غیر معمولی...
حیدرآباد: لطیف آباد میں پھیلا ہوا کچرا حکومتی نا اہلی کا منظر اور عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے
حیدرآباد: لطیف آباد میں پھیلا ہوا کچرا حکومتی نا اہلی کا منظر اور عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے
سکھر: ریلوے انجن شیڈ کالونی میں گندگی کے ڈھیرو نکاسی آب کا نظام مفلوج دکھائی دے رہا ہے
ہالا (نمائندہ جسارت) شہداد پور چوک پر ٹریکٹر ٹرالی کی کار سے ٹکر کے نتیجے میں کراچی کے علاقے نیوکراچی کے رہائشی فیاض الحق پٹھان نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا، جسے پولیس کی جانب سے اسپتال منتقل کرکے ورثاء کو اطلاع دی گئی۔ دوسری جانب نیو سعیدآبادکے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر میں موٹر سائیکل سوارحب علی خاصخیلی نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فرسٹ ایڈ دے کر حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا گیا۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ نئے امریکی صدر کا ٹرانس جینڈر کی نفی کرنا جبکہ مملکتِ خداداد پاکستان کا اس فتنہ کی بیخ کنی کی راہ میں رُکاوٹیں کھڑی کرنا انتہائی شرم ناک ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا دوسری مرتبہ بطور امریکی صدر حلف اُٹھانا یقینا پوری دنیا بالخصوص مسلم ممالک کے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو گا، اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں ٹرمپ نے نہ صرف ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کے دارالحکومت کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کیا بلکہ ابراہام اکارڈز کے پر فریب منصوبے کے تحت کئی عرب و دیگر مسلم ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات...
کھپرو (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نبی بخش سولنگی نے کھپرو سے میرپورخاص/ سانگھڑ جاتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے کرائے اور اوور لوڈنگ کو چیک کیا اور وارننگ بھی دی، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے سرکاری لسٹ کے مطابق وصول کریں۔ انہوں نے کہا کہ چھت پر گاڑیوں کی چھت نہ لگائیں، ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانون پر عمل کریں، ورنہ ان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی، عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی بزنس گلوبل فورم (سی ایکس او) نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور فائونڈر ڈائیبیٹس ٹیلی کیئر ڈاکٹر ثانیہ بشیر کو پاکستان انٹرپرینیور ایوارڈ 2025ء دے کر پاکستان کی 100 بہترین کاروباری شخصیات میں شامل کر لیا، یہ ممتاز اعزاز ڈاکٹر ثانیہ بشیر کی جانب سے جدید ٹیلی ہیلتھ کیئر کے ذریعے ذیابیطس کی دیکھ بھال میں انقلاب لانے کے لیے کیے گئے کام کی پذیرائی ہے۔ یہ ایوارڈ بین الاقوامی بزنس گلوبل فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ایوارڈ تقریب میں معروف بزنس ایگزیکٹو اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر اورسی ایکس او گلوبل فورم کی بانی کنول مسرور نے پیش کیا۔ اس موقع پر ندیم عمر اور کنول مسرور کا کہنا تھا کہ ڈائیبیٹس...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری رفیق مگسی نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیسکو رینجرز اور پولیس کی مدد سے سفید پوش شہریوں کو جس طرح تنگ کررہے ہیں، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، کئی سال کے ڈیڈکشن بل کے پیسے ایک دن میں شہریوں سے وصول کرنے کے لیے صارفین کی جس طرح عزت نفس مجروح کر رہے ہیں اور بلاجواز بغیر ایف آئی آر صارفین کی گرفتاری اور ان کے فیملیز کو ہراساں کرنے اور میٹر اُتار کے لے جانا اور ڈیڈیکشن بل ایک دن میں وصول کرنے اور حیسکو اپنی نااہلی کرپشن چھپانے کا بہانا ڈھونڈ رہا ہے، بجلی چوری میں خود حیسکو عملہ ملوث ہے، ایس ڈی...
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) سرکاری اسکولوں کی انسپکشن افسران نے کمائی کا ذریعہ بنا لی، نرالی فرمائشیں کی جانے لگیں، گرلز اسکول میں مرد ڈی او پرائمری نے اسکول ریفریشمنٹ کی اور پارسل بنوا کر گھر بھی لے گئے، گاڑی کے فیول کے نام پر 10 ہزار روپے نقد لیے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں میں انسپکشن کو افسران نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ اس ضمن میں اسکول ہیڈ ماسٹر اور ہیڈ مسٹریس سے نرالی فرمائشیں کرنے کا بھی انکشاف ہو اہے، ڈنگر محلہ کے گرلز پرائمری اسکول جیلانی میں ڈی او پرائمری مشتاق سدہایو ٹی او پرائمری کے ہمراہ انسپکن کے لیے پہنچے جہاں خاتون اساتذہ سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا اور تذلیل کی گئی جس کی...
سکھر (نمائندہ جسارت) ایوب گیٹ کے رہائشی ریلوے پولیس اہلکار زاہد حسین منگریو نے اپنے دیگر عزیزوں مقدم حسیب منگریو، محمد اعظم منگریو، محمد علی، علی احمد و دیگر کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے 479 ویں روز بھی اپنے مغوی بیٹے علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھتے ہوئے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مغوی بچے علی اصغر منگریو کے ورثاء زاہد منگریو، اعظم منگریو و دیگر نے بتایا کہ 8 سال قبل مغوی علی اصغر منگریو کو تھانہ بی سیکشن کی حدود سے اغواء کیا گیا تھا، اغواء میں جوابدار سعید منگریو، خالد منگریو، مسعود منگریو، جنید منگریو و دیگر شامل ہیں، سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر جے آئی ٹی کی...
میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز، ڈی ایس پی گھوٹکی رانا نصراللہ نے ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن گل محمد مہر کے ہمراہ تھانہ اے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ ذرائع کے ذریعے اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ ڈکیت بخت سندرانی اپنے گینگ کے ہمراہ ایک جگہ پر موجود ہے، اطلاع ملتے ہی ہم نشاندہی والی جگہ پہنچے تو ڈکیت/ ملزمان نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی، ہم نے بھی اپنے بچاؤ میں جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈکیت/ ملزم عمران علی ولد شاہ میر واسو کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم اپنے...
سکھر (نمائندہ جسارت) شہر کے کچرے کا فضلہ ٹھکانے لگانے والے ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا، Zephyr Waste Incinerator Plant کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں میئر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم بی راجہ داریجو، میونسپل کمشنر زین العابدین کے ہمراہ تختی کی نقاب کشائی کرکے پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔
سکھر (نمائندہ جسارت) انتظامیہ بالخصوص بلدیاتی نمائندگان کی عدم توجہی، ریلوے انجن شیڈ کالونی بلدیاتی مسائل کا گڑھ بن گئی، نکاسی آب نظام سمیت صفائی کے ناقص انتظامات، رہائشی سمیت آمد و رفت میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا، شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی، علاقہ مکینوں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت بلدیاتی نمائندگان کی عدم توجہی اور ناقص کارکردگی کی بدولت نیو پنڈ عقب ریلوے اسٹیشن کے قائم ریلوے کالونیوں میں بلدیاتی مسائل میں آئے روز اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے، نکاسی آب مفلوج ہونے کے باعث نالیوں اور گٹروں کے پانی نے تالاب کی شکل اختیار کر لی ہے، جبکہ ریلوے کالونیوں میں...
سہون (نمائندہ جسارت) دادو روڈ پر واقع مرجان ہوٹل میں ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوٹل مالک وسیم سولنگی سمیت کام کرنے والے 8 مزدور زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں وزیر علی، محمد حنیف، انتظار علی شاہ، نوید احمد، عابد سولنگی، قاسم کھوسو، نصیر ابڑو شامل ہیں جنہیں فوری سید عبداللہ میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ایل ایم سی یو جامشورو منتقل کیا گیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زور دار تھی کہ ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیون کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے فوری بعد اسسٹنٹ کمشنر وقاص ملوک جائے وقوع پہنچے، اور متاثرہ جگہ کی بحالی کے لیے کام کی نگرانی کی، جبکہ ایس ایچ او سہون مقدمہ...
سکھر: حساس ادارے سمیت کسٹمز و پولیس کی مشترکہ کارروائیٹرالر پر چھاپے کے دوران کروڑوں روپے کی غیر قانونی اشیاء برآمد
سکھر (نمائندہ جسارت) حساس ادارے سمیت کسٹم اور پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ کارروائی کے دوران ٹرالر پر چھاپا مار کر سگریٹ، چھالیہ اور غیر قانونی مشروبات سمیت دیگر اشیاء ضبط کر لیں۔ ذرائع کے مطابق اسمگلرز ان اشیاء کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دوسری جانب کارروائی کے حوالے سے ٹیم کے اراکین نے بتایا کہ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں اور مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ غیر قانونی کاروبار کا خاتمہ کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ ضبط شدہ اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق کارروائیاں معاشی جرائم روکنے کے لیے نہایت اہم ہیں، یہ سب کچھ عوامی مفاد کے...
لاہور + شکر گڑھ (نیوز رپورٹر + نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا کی قیادت میں فلاحی تنظیم یو ایس اے تنظیم کے سربراہ پریسٹن مائیکل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ حکومت پیپلز پارٹی کی سپورٹ کی وجہ سے چل رہی ہے۔ اتحادی ہونے کے باوجود ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے اتحادی ہونے کا تجربہ بڑا مایوس کن رہا۔ اگر اس دفعہ تجربہ ناکام ہوگا تو ہمیشہ کے لئے راہیں جدا کر لیں گے۔ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک کے ذمہ دار دونوں ہیں۔ پاکستان...
جرگے کا دوسرا روز: پاکستان کے خیر خواہ، ساحل، وسائل پر مقامی آبادیوں کی ملکیت تسلیم کی جائے: محمود اچکزئی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پشتونخواہ میپ کے زیر اہتمام دوسرے روز بھی اولسی جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں سیاسی جماعتوں اور قبائلی اکابرین نے شرکت کی۔ چیئرمین پی کے میپ اور سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے جرگہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ملک چلانے کا واحد حل یہ ہے کہ متفقہ آئین کی بالادستی تسلیم کی جائے۔ آئین کے مطابق ساحل اور وسائل پر مقامی آبادیوں کی ملکیت تسلیم کی جائے۔ قیام پاکستان کیلئے پشتونوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، کچھ مسائل دشمن کے پیدا کردہ اور کچھ ہماری اپنی غلطیاں ہیں۔ پاکستان ہمارا ملک ہے یہاں مختلف اقوام آباد ہیں۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ آپ نے انتخابات پر جو ڈاکہ ڈالا...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ امریکہ، یو ایس چیمبر آف کامرس تشریف لائے اور امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔ مائنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری و تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے مسائل سنے۔ وزیر داخلہ نے یقین دہانی کی کہ امریکی کمپنیوں سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو ایس پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے بے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں یونیورسٹی آف لندن کا اہم کردار رہا ہے، یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک میں عدلیہ، قانون، سیاست سمیت اہم شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی نظام سیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر اطلاعات نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے ملاقات باعث مسرت ہے۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی...
منسٹر لوکل گورنمنٹ نے غیر قانونی تعمیرات سے چلنے والے غیر قانونی دھندوں کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے قمر قائم خانی کو عہدے سے برخاست کر دیا ہے واضح رہے کہ قمر قائم خانی سسٹم نے کمزور بنیادوں پر بالائی منزلیں تعمیر کروا کر لیاقت آباد کو عمارتوں کے جنگلات میں تبدیل کر دیا ہے اور ذاتی مفادات کی خاطر نمائشی انہدامی کاروائیوں کی آڑ میں یومیہ کروڑوں روپے بٹورے ہیں۔
ایک سروے کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے ، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے ۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دیے ، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔گیلپ پاکستان کے اس سوال پر کہ کیا مذاکرات کامیا ب ہوں گے ؟ 45 فیصد نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے...
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 30 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 8 دہشت گرد زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع لکی مروت میں آپریشن کیا، اس دوران 18 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر دوسرا آپریشن ضلع کرک میں کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں تیسری کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 خوارج...
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں فیک نیوز کے چیلنج کا سامنا ہے ، ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے ، ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،نوجوان تعلیمی میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں،راستے میں حائل رکاوٹیں ہٹانا ہوں گی۔ہفتے کو مہران یونیورسٹی جامشورو میں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد ہوا جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کانووکیشن تقریب میں دیگر صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی و قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ کانووکیشن میں 19...
پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک دن کے دوران 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ بن گیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اسپن کیلئے سازگار وکٹ پر کھیلا جانے والا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔ پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز پر آل آؤٹ ہوئی جہاں پاکستان ٹیم کے اسپنرز نے مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں جس میں نعمان علی کی تاریخی ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ اسپنرز کا جادو یہیں ختم نہیں ہوا، بلکہ پاکستان ٹیم مہمان ٹیم کے اسکور کو برابر تک نہ کرسکی اور پوری ٹیم 154 پر ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اس اننگز میں اسپنرز نے مجموعی طور پر 7 وکٹیں لیں۔ تاہم...
یہ خوفناک انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی حکمران بی جے پی پارٹی قانون کے سہارے مسلمانوں کی وقف جائیدادوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ یہ جائیدادیں پورے بھارت میں ’’10 لاکھ ایکڑ‘‘رقبے پر پھیلی اور زرعی زمینوں، شہری عمارتوں، دکانوں، مساجد، مزاروں ، قبرستانوں وغیرہ پر مشتمل ہیں جن کی موجودہ مالیت ’’14 ارب ڈالر‘‘(3920 ارب روپے) ہے۔ اللہ تعالیٰ کی راہ میں وقف اِن کی آمدن مدارس اور دیگر فلاحی مسلم اداروں کو ملتی ہے، انہیں 1995وقف ایکٹ کے تحت کام کرتے 32 وقف بورڈ چلاتے ہیں۔ مودی سرکار کا دعویٰ ہے کہ یہ بورڈ کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں وہ ایکٹ میں 44 ترامیم کر کے بیشتر وقف جائیدادوں کا انتظام ریاستی حکومتوں کے حوالے کرنا چاہتی...
خیرپور (جسارت نیوز) پولیس کا گھر پر چھاپا، تشدد اور گھروں سے لوٹ مار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، متاثرین کا انصاف کے لیے احتجاج، آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کی اپیل، متاثرین کا پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹڈیجی کے گاؤں جعفر خان اعوان کے رہائشی عیسیٰ خان اعوان، مسمات حلیماں خاتون نے معصوم بچوں کے ہمراہ گھر کے سامنے احتجاج کیا اور کہا کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کوٹڈیجی کی ہدایت پر حوالدار طالب سیال، پولیس اہلکاروں اور سول کپڑوں میں ملبوس 2 نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خواتین، مردوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بیٹی کا جہیز، 2 تولے سونا، نقدی 95000 روپے...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے،اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ صدر مملکت نے 4 اراکین رانا شفیق پسروری،صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمن کو 3 سال کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن مقرر کیا ہے۔ 4 اراکین کی تعیناتی کی منظور دیے جانے کے بعداسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نواز سابق وزیراعظم بنگلا دیش شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد محمد یونس کی قیادت میں بنگلا دیش پاکستان کے قریب ہو گیا جس سے بھارت میں شدید تشویش پائی جاتی ہے جبکہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کے دوروں سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ فوجی اور خفیہ ایجنسی کے حکام کے دورہ بنگلادیش سے نئی دہلی الرٹ ہوگیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ ہم ملک اور خطے میں ہونے والی تمامپیش رفت کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی سے متعلق تمام سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں اور حکومت...
حیدرآباد: پی پی چیئرمین بلاول مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن کے موقع پر طلبہ کو سند دے رہے ہیں
حیدرآباد: پی پی چیئرمین بلاول مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن کے موقع پر طلبہ کو سند دے رہے ہیں