کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کینالز کے معاملے پر ہونے والے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق احسن اقبال نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بدگمانیاں پیدا کریں گے تو تکنیکی معاملات پر تنازعات پیدا ہو جائیں گے، انجینئرزکا فرض ہے کہ واٹر سکیورٹی پر پلان تیارکریں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالے، ہمیں 2047 تک بھارت کو معاشی میدان میں پیچھے چھوڑنا ہے۔
دوسری جانب دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے خلاف وکلا کی جانب سے خیرپور کے قریب ببرلو بائی پاس پر 2 روز قبل دیا جانے والا دھرنا تاحال جاری ہے جس سے سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک جمعہ سے معطل ہے۔
دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں: اقوام متحدہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
علامہ اقبالؒ نے مردہ قوم کو شعور دیا، احسن اقبال
مزار اقبالؒ پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوانوں کو اگر فکر اقبال سے روشناس کروائیں تو آج ہم مذہبی انتہا پسندی سے دور ہو سکتے ہیں، اقبالؒ قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں تسخیر کائنات کا درس دیتے ہیں، آج ایک کروڑ کا ملک اڑھائی ارب کے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کا 148 واں یوم وفات انتہائی عقدیت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے لاہور میں مزاراقبالؒ پر حاضری دی۔ مزار پر گلدستہ رکھا اور فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ کے150واں یوم پیدائش منانے کیلئے ہر سطح پر انتظامات کیے جائینگے، ملک میں فکری انتشار کی بڑی وجہ یہ ہے کہ افکاراقبال سے منہ موڑ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی جامعات میں اقبالؒ چیئر قائم کی جائیں گی، آج مفکر پاکستان کا 148 واں یوم وفات ہے، ہم پوری قوم کی طرف سے اُن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آیا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے مردہ قوم کو شعور دیا اور پاکستان کا خواب دیکھا، آج پاکستان میں جو فکری انتشار ہے، اُس کی وجہ اقبالؒ کے کلام سے دُوری ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت اقبالؒ کی فکر کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائے گی، جب 2027 میں علامہ اقبالؒ کا 150 واں یوم پیدائش ہوگا۔ تو بین الاقوامی سطح پر اقبالؒ ڈے منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اگر فکر اقبال سے روشناس کروائیں تو آج ہم مذہبی انتہا پسندی سے دور ہو سکتے ہیں، اقبالؒ قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں تسخیر کائنات کا درس دیتے ہیں، آج ایک کروڑ کا ملک اڑھائی ارب کے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔