اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں موسم کے تیور بدلنے لگے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ اسلام آباد میں بارش شروع ہوچکی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اور ژالہ باری جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ بارش اور تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور بجلی بند ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ اوردیگرعلاقوں میں ژالہ باری کا خدشہ،بالائی خیبرپختونخوا کےعلاقے چترال، دیر، سوات، مانسہرہ سمیت کئی اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 سے 8 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں سیلاب کا بھی اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
مزیدپڑھیں:دولہے کے ساتھ انوکھا فراڈ، دلہن کی جگہ ساس سے شادی کرا دی گئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات اسلام آباد ژالہ باری

پڑھیں:

بارش، آندھی، ژالہ باری، موسمی صورتحال پر این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری

این ڈی ایم اے کے (این ای او سی) نے پنجاب اور اسلا م آباد کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ممکنہ شدید موسمی صورتحال کے بارے میں ایڈوائزری وارننگ جاری کی، جس کے مطابق مغربی موسمی سلسلے کے باعث متعدد علاقوں میں شدید موسمی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ این ڈی ایم اے کے این ای او سی کی جانب سے پنجاب، اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات میں ممکنہ موسم کی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔ این ڈی ایم اے کے (این ای او سی) نے پنجاب اور اسلا م آباد کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ممکنہ شدید موسمی صورتحال کے بارے میں ایڈوائزری وارننگ جاری کی، جس کے مطابق مغربی موسمی سلسلے کے باعث متعدد علاقوں میں شدید موسمی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، آندھی اور متعدد مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ساتھ ساتھ بالائی پنجاب میں اٹک، چکوال، گجرات اور جہلم کے اضلاع متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق وسطی پنجاب کے علاقوں بشمول فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ میں بھی اس موسمی صورتحال کے زیر اثر شدید بارش کا امکان ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق موسلادھار بارش اور طوفانی ہوائیں کمزور درختوں کے گرنے کا باعث اور بجلی کی بندش سبب بن سکتی ہے، آندھی اور ژالہ باری کے باعث کمزور عمارتوں، چھتوں، گاڑیوں اور بجلی کے کمبوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ این ای او سی کے مطابق ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو بھی نقصان کا شدید خطرہ ہے، شمالی علاقہ جات بالخصوص دیر، سوات، کوہستان، چترال، مانسہرہ، خرم، خیبر، مہمند، باجوڑ اور وادی نیلم کے ندی نالوں میں 18 سے 20 اپریل کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے چند گھنٹوں تک بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میںر بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
  • اسلام آباد اور ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور بارش کا نیا سلسلہ شروع
  • بارش، آندھی، ژالہ باری، موسمی صورتحال پر این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری
  • اسلام آباد میں پھر ژالہ باری کا الرٹ، شو رومز مالکان نے حفاظتی اقدامات کرلیے
  • اسلام آباد میں گہرے بادل چھا گئے،گرج چمک شروع ،شدید بارش، ژالہ باری کا امکان، شہریوں کو انتباہ جاری
  • اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری کا امکان، شہریوں کو انتباہ جاری