2025-01-31@16:55:03 GMT
تلاش کی گنتی: 10251

«کی درخواست مسترد»:

(نئی خبر)
    دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیں پروگرام: دین و دنیا   موضوع: ماہ شعبان کی فضیلت اور اہمیت میزبان: محمد سبطین علوی مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین سید ضیغم رضوی  تاریخ: 31 جنوری 2025 موضوعات گفتگو: ⭐ ماه شعبان کی فضیلت و اہمیت ⭐ ماه شعبان اور عبادت ⭐ ماه شعبان اور ولادت آئمه اور فضائل اہلبیت خلاصہ گفتگو ماہِ شعبان برکتوں اور رحمتوں سے بھرا ہوا مہینہ ہے۔ احادیث...
    پولیس نے انجینئر رشید کے بیٹے ابرار سمیت پارٹی کارکنوں کو حراست میں لیکر کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں قید عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور بھارتی رکن پارلیمنٹ انجینئررشید کی رہائی کیلئے سرینگر میں احتجاج اور بھوک ہڑتال کرنے والے متعدد پارٹی رہنمائوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے لال چوک میں دھرنا دینے کی درخواست انتظامیہ کی طرف سے مسترد کئے جانے کے بعد سرینگر میں جمع ہو کر بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے انجینئر رشید کے بیٹے...
    امریکی خاتون نے چلتی ایمبولنس میں ہنگامہ آرائی کی اور اتر کر سڑک پر بھاگ گئی، اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نرسری کے قریب جمع ہوگئی تفصیلات کے مطابق محبت کی شادی کیلئے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے چلتی ایمبولنس میں ہنگامہ آرائی شروع کردی۔اونیجا اینڈریو نے شاہراہ فیصل پر ٹیپو سلطان کےقریب ایمبولینس کو رکوالیا اور ایمبولنس سے نکل کر سڑک پر بھاگ گئی۔امریکی خاتون نے رکشے کو روکا تو خاتون کے بیٹھتے ہی رکشہ خراب ہو گیا ، جس پر رکشے کو ٹھیک کرنے کے بعد دوبارہ چلایا گیا۔اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نرسری کے قریب جمع ہوگئی ، اونیجا اینڈریو کا کہنا ہے کہ مجھے اب پولیس اسٹیشن نہیں جانا۔دوسری...
    لاہور: اسموگ کے تدراک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی پر ایک بار پھر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس ادارے کی ناقص کارکردگی پر اسے ختم ہوجانا چاہیے۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔ زیر زمین پانی کی بچت کے لیے پنجاب بھر کی واسا اتھارٹیز کی کارکردگی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ ہائیکورٹ نے ای بسوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم پر خشک سالی کی رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوا دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری کو تمام متعلقہ محکموں کا اجلاس...
    لاہور: سعودیہ پلٹ شخص کے اغوا کا معاملہ پولیس نے ابتدائی تحقیق میں ہنی ٹریپ قرار دے دیا۔ شالیمار کے علاقے سے سعودیہ پلٹ شخص کے   اغوا برائے تاوان کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغوی محمد صالح کو ہنی ٹریپ کیا گیا ہے۔ مغوی محمد صالح کے فون کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ہنی ٹریپ قرار دیا ہے ۔ مغوی کا فون صادق آباد تک ایک ہی نمبر کے ساتھ رابطے میں رہا۔ مغوی کا جس نمبر پر رابطہ رہا وہ نمبر ایک خاتون کے زیر استعمال ہے ۔ پولیس کے مطابق مغوی کو بازیاب کروانے  کے لیے کیس آرگنائز کرائم یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔...
    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے گڈانی اور سپر ہائی وے روڈ چیک پر اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے غیر ملکی شراب کی بھاری مقدار ضبط کرلی۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائیوں میں گڈانی کے نزدیک سمندر کے راستے اسمگل کی جانے والی 1973 بوتلیں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب ضبط کی گئیں۔ ایک اور کارروائی کے دوران سپر ہائی وے روڈ چیک پر مسافر کوچ کے ذریعے اسمگل کی جانے والی 102 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ یہ شراب اندرونِ ملک اسمگل کی جا رہی تھی اور اس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 63 ہزار امریکی ڈالر (70 لاکھ پچاس ہزار سات سو پاکستانی روپے) کے قریب ہے۔ پکڑی جانے...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء)غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میںدو اسرائیلی قیدیوں اربیل یہود اور گادی موزیز کی صلیب احمر کو حوالگی کے موقع پر افراتفری اور بگھدڑ کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا رد عمل آ گیا۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو ایکس ویب سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں نیتن یاہو نے لکھا میں انتہائی خطرناک طور پر ان حیران کن مناظر کو دیکھ رہا ہوں جو ہمارے یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر دیکھنے میں آئے،میں وساطت کاروں سے اس بات کی ضمانت کا مطالبہ کرتا ہوں کہ اس طرح کے خطرناک مناظر آئندہ نہیں دہرائے جائیں گے اور میں اپنے...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شام کے عبوری صدر احمد الشرع کو عبوری صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔(جاری ہے) اس امر کا اعلان سعودی خبر رساں ادارے نے کیا ۔خیال رہے شام کے حکام نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ بشار الاسد رجیم کے اقتدار کے خاتمے کے بعد احمد الشرع شام کے عبوری صدر ہوں گے۔ بطور عبوری صدر احمد الشرع عبوری مقننہ تشکیل دیں گے۔
    پریس کانفرنس میں سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کانگریس کی جانب سے تیار کردہ "معیشت کی حقیقی صورتحال" کے عنوان سے ایک رپورٹ بھی جاری کی۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سینیئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، لیکن مودی حکومت حالات کو قابو کرنے کے لئے کچھ نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہو رہے ہیں، مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، اس وقت ملک میں بڑے پیمانے پر معاشی عدم مساوات ہے۔ پریس کانفرنس میں سابق...
    مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد وسیم جونیئر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کھلاڑی نے اپنی مہندی و ڈھولک کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دی ہیں۔سوشل میڈیا پر کھلاڑی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں محمد وسیم جونیئر مہندی کے اعتبار سے سبز کرتے پاجامے میں نظر آ رہے ہیں۔مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ کھلاڑی کی دلہنیا کا نام اسما ہے۔ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پہلے قومی کرکٹر کی مہندی اور ڈھولک کی تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا ہے، جس میں ان کے...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی  گرفتاری کے بعد 10 مئی 2023 کے احتجاج پر درج مقدمے کے 10 مجرموں کی سزا معطل کردی گئی۔ ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے  سزا معطلی کا حکم دیتے ہوئے سزا یافتہ مجرموں کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کرلی اور 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا آرڈر جاری کردیا۔ واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 22 نومبر 2024 کو ملزمان کو مجموعی طور پر 5 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر فیض آباد میں پولیس پر حملے اور پولیس چوکی جلانے کا الزام ہے۔...
    قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر محمد وسیم جونئیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کھلاڑی نے اپنی مہندی و ڈھولک کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ گزشتہ برس خاموشی سے نکاح کے بندھن میں بندھنے والے 23 سالہ آل راؤنڈر اب اپنی دلہنیا کو گھر لانے کو تیار ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ کھلاڑی کی دلہنیا کا نام اسماء ہے۔ مزید پڑھیں: قومی کرکٹر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پہلے قومی کرکٹر کی مہندی اور ڈھولک کی تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا ہے،...
    لاہور: پولیس نے امیر بالاج قتل کیس میں مطلوب تیسرے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاری ملزم بلاول کو عمان سے گرفتار کیا گیا اور لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ چوہنگ، لاہور میں مقدمہ درج تھا، ملزم گزشتہ سال بیرون ملک فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس کی مسلسل کوششوں کے بعد اسے عمان سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کو لاہور کے علاقے چوہنگ میں 18 فروری 2024 کو ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سہولیات فراہم کرنے کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست نمٹاتے ہوئے انہیں جیل رولز کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات، بیٹوں سے فون پر بات و دیگر جیل سہولیات فراہمی کے کیس میں تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا مستقل بنیادوں پر میڈیکل چیک اَپ ہوتا ہے جبکہ شکایت کی صورت میں مناسب انتظام کرکے...
    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔   کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پونچھ میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کے ساتھ بھی مارپیٹ کی۔ اس دوران موبائل نیٹ ورک اور ٹیلی فون سروسز بھی معطل رہیں جب کہ ایمبولینسوں کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔  شہید نوجوانوں کی...
    پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس جو ان دنوں خبروں میں ہیں، ان کے بارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی تبصرہ کیے بنا نہ رہ سکے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ’لوگ امریکن پاسپورٹ لینے کے لیے وہاں جاتے ہیں لیکن ہمارے ٹیلنٹڈ لڑکے کو دیکھو کہ امریکن پاسپورٹ سمیت خاتون کو فٹ پاتھ پر لا کر بٹھا دیا‘۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والے بڑے دل والے ہیں، لوگ امریکا جاتے ہیں اور ہم لوگوں کو یہاں بلاتے ہیں‘۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا گورنر سندھ اور میئر کراچی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں...
    صوبہ بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ کے مطابق  تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز ہیلمٹ پر سختی سے عمل درامد کروائیں۔رواں ماہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوالوں کو 9 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد ہے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پربلا تفریق کارروائیاں جاری رہیںگی،بار بار بھاری جرمانہ ادا کرنے سے بہتر ہے۔...
    پاکستان میں آج سونے کا ریٹ 289,300 روپے ہے۔پاکستان میں آج کل 24 قیراط سونے کی قیمت 289,300 تولہ ہے، اور 22 قیراط سونے کی قیمت 31 جنوری 2025 بروز جمعہ PKR 265,260 1 تولہ ہے۔24K اور 22K سونے کی موجودہ قیمتیں صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی معلومات پر مبنی ہیں۔ اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ۔ سونے کی قیمتوں کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹس حاصل کریں۔ سونا سونافی تولہ سونا فی10گرام 24K Rs. 289,300 Rs. 248,028 22K Rs. 265,260 Rs. 227,359 21K Rs. 253,202 Rs. 217,025 20K ...
    خارجی دہشتگردوں کی پے در پے ہلاکتیں، سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظرعام پر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز خارجی دہشت گردوں کی پے در پے ہلاکتوں کی وجہ سے فتنۃ الخوارج کی قیادت موبائل فون کے استعمال سے خائف ہو گئی، اس سلسلے میں فتنۃ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظر عام پر آ گئی۔ذرائع کے مطابق کالعدم فتنۃ الخوارج کے سرغنہ خارجی نور ولی محسود کی جانب سے تمام دہشتگردوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خفیہ گفتگو میں خارجی نور ولی محسود دہشتگردوں کو موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی ہدایات دے رہا ہے۔خارجی نور ولی محسود نے کہا کہ ’’سارے مجاہدین...
    چھت پر گارڈن، پشاور کی ماحول دوست خاتون کا کثیرالجہتی تجربہ چھت پر گارڈن، پشاور کی ماحول دوست خاتون کا کثیرالجہتی تجربہ ہنزہ کی باہمت خواتین کارپینٹرز کی کہانی ہنزہ کی باہمت خواتین کارپینٹرز کی کہانی فوزیہ پروین نے روایتی اونی مصنوعات کو پھر سے زندہ کردیا فوزیہ پروین نے روایتی اونی مصنوعات کو پھر سے زندہ کردیا وزیراعلیٰ بلوچستان کا ’وی نیوز‘ کی خبر پر بڑا ایکشن وزیراعلیٰ بلوچستان کا ’وی نیوز‘ کی خبر پر بڑا ایکشن کیک بنانے کا شوق کاروبار کیسے بنا؟ کیک بنانے کا شوق کاروبار کیسے بنا؟ گوادر کی گریجوایٹ سہیلیوں نے نوکری کے بجائے کاروبار کو ترجیح کیوں دی؟ گوادر کی گریجوایٹ سہیلیوں نے نوکری کے بجائے کاروبار کو...
    پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بد ترین سیاسی انتقام اورجیل کی صعوبتوں کے باجود عمران خان پر عزم ہیں،عمران خان سے جب بھی جیل میں ملاقات ہوتی ہے ہمارے حوصلوں کو نئی تقویت ملتی ہے ، میرے اوپر پچاس سے زائد مقدمات ہیں جن میں پیشیاں بھگت رہی ہوں ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ بے پناہ کوششوں کے باوجود عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے مائنس کیا جا سکا ہے اور نہ کیا جا سکے گا۔ عمران خان کو دبائو میں لانے اور توڑنے کے لئے ان کی اہلیہ جن کا حکومتی امور اور سیاست سے دور کا بھی تعلق انہیں جیل میں ڈال دیا گیا ہے...
    سپریم کورٹ آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ آرمی ایکٹ کی شق ٹو ون ڈی ٹو کالعدم قرار دینے سے کلبھوشن یادو کیس میں ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکے گا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس میں کہا کہ ملک کے ڈھائی صوبے دہشتگردی کی لپیٹ میں ہیں، ٹو ڈی ون ٹو کے کالعدم ہونے پر ملزمان کا ٹرائل کیسے ہوگا؟ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ کے وکیل...
    ملک بھر میں سرما کےمنفرد  جلوے، کہیں خشک موسم کہیں بارش تو کہیں برفباری ۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔صوبہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ سب سے زیادہ سردی لہہ میں پڑی، جہاں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری تک گرگیا، اس کے بعد اسکردو اور زیارت میں منفی 6 جبکہ کالام میں منفی 4  ڈگری تک کی سردی پڑی۔ کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے خنکی بڑھ گئی۔ بالائی علاقوں میں آج بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ مستقبل میں کیا افواج پاکستان آرمی ایکٹ کا سیکشن 2ون ڈی 2استعمال کرسکتی ہے، وکیل خواجہ احمد نے کہاکہ مستقبل میں 2ون ڈی2کا استعمال نہیں ہو سکے گا، فیلڈجنرل کورٹ مارشل میں اپنی پسند کا وکیل کرنے کی اجازت نہیں،آرمی چیف اجازت نہ دیں تو پسند کا وکیل نہیں ملتا، ایسے تو کنفرمنگ اتھارٹی ناٹ گلٹی کو گلٹی بھی کر سکتی ہے،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ آپ ملزمان کا کیس یہاں لڑ رہے ہیں جو ہمارے سامنے نہیں۔ کیا مستقبل میں اگر کوئی ملک دشمن جاسوس پکڑا جائے تو ٹرائل کہاں ہوگا؟جسٹس حسن اظہر  نجی ٹی وی چینل...
    فیصل واوڈا کا قتل کی دھمکیوں کا الزام، ایف بی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 3 ایف بی آر افسران کی طرف سے قتل کی دھمکیوں کے الزام پر ایف بی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آگیا۔ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں، ان لینڈ ریونیو سروس افسران نے فیصل واوڈا کو کوئی دھمکیاں نہیں دیں۔ ان لینڈ ریونیوسروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کی خریداری...
    پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل چلانے کی اسپیڈ مقرر کردی۔پنجاب کابینہ نے موٹرسائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد محکمۂ ٹرانسپورٹ نے موٹر سائیکل کی حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر سائیکل زیادہ سے زیادہ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکے گی، اس سے زیادہ رفتار پر قانونی کارروائی ہوگی۔
    پاکستان اور بیلاروس نے تجارتی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مقامی طور پر بیلاروسی ٹریکٹرز کی اسمبلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) میں منعقدہ صنعتی تعاون پر پاکستان-بیلاروس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے 5ویں اجلاس میں بتایا گیا کہ مقامی کمپنیاں مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں، خاص طور پر آٹو اور بھاری مشینری کے شعبے میں۔ اجلاس میں بیلاروس کے ٹریکٹرز، 12 سے 18 میٹر کی الیکٹرک بسوں، زرعی مشینری اور آئل ٹرانسفارمرز کی اسمبلنگ اور تیاری کے لیے صنعتی تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ تعاون کے دیگر شعبوں میں پاکستان میں کوئلے...
    رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں اپنی جان دے سکتا ہوں لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اروند کیجریوال اور مودی میں کوئی فرق نہیں، دونوں ہی جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے نریندر مودی نے ہر ہندوستانی کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے ڈالنے کا وعدہ کیا تھا جو آج تک پورا نہیں ہوا، اسی طرح کیجریوال نے بھی دہلی کے عوام سے کئی جھوٹے وعدے کئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جمنا کا پانی اتنا صاف کریں گے کہ خود اس میں نہائیں گے اور پانی پی سکیں گے،...
    صدر زرداری نے پیکا قانون پر اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی، مولانا فضل الرحمٰن WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیکا ترمیم کے خلاف میڈیا کے تحفظات کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے قانون سازی سے متعلق اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما نے کہا کہ اس بل کی منظوری سے قبل صحافیوں کی رائے پر غور کیا جانا چاہیے تھا۔مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے صدر پاکستان سے ٹیلی فون پر بات کی تھی اور ان سے درخواست کی تھی...
    اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات کی سماعت سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل کیس کی کارروائی میں جسٹس مسرت ہلالی نے ایک اہم سوال اٹھایا کہ 9 مئی اور 16 دسمبر کے واقعات میں شامل شہریوں کے درمیان کیا فرق ہے؟ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلین مقدمات کی سماعت کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر غور کیا۔ اس دوران وکیل خواجہ احمد، جو کہ جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ کی نمائندگی کر رہے ہیں، نے اپنے دلائل پیش کیے۔ خواجہ احمد نے کہا کہ سویلینز کو ملٹری ٹرائل میں شامل کرنا غیر قانونی ہے، تاہم انہوں نے پورے آرمی ایکٹ کو چیلنج نہیں...
    ذرائع کے مطابق سماجی و سیاسی کارکنوں نے جموں میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے بینر تلے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس اقدام کو غیرجمہوری، آمرانہ اور بھارت کے مسلمانوں کے حقوق پر حملہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں کے سماجی و سیاسی کارکنوں نے حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے وقف ترمیمی بل میں تجویز کردہ تمام 44 ترامیم مسترد کرنے پر بی جے پی کی زیرقیادت مشترکہ پارلیمانی کمیٹی پر کڑی تنقید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سماجی و سیاسی کارکنوں نے جموں میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے بینر تلے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس اقدام کو غیرجمہوری، آمرانہ...
    اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔ ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔چینی کی قیمتوں میں تیزی برقرار ہے،  اب یہ مسلسل دو ہفتوں تک ریکارڈ کیا گیا ہے، حالیہ دو ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 150 روپے کلو تک پہنچ گئی۔درجہ اول کا گھی اور آئل 575 سے 585روپے کلو میں فروخت،پیکنگ والا 5کلو آٹے کا تھیلا 750روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں نے بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔
    غزہ(نیوز ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد الضیف ’ابو خالد‘ کی شہادت کا اعلان کردیا۔القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے آج جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں محمد الضیف کی شہادت کا اعلان کیا۔ابو عبیدہ میں اپنے بیان میں محمد الضیف کے نائب مروان عیسیٰ سیمت القسام بریگیڈز کے دیگر سینیئر کمانڈروں غازی ابو طماعہ، رائد ثابت، رافع سلامہ، احمد الغندور اور ایمن نوفل کی شہادت کا اعلان بھی کیا۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال جولائی میں محمد الضیف کو نشانہ بنانے کااعلان کیا تھا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے المواسی کیمپ میں ایک کمپاؤنڈ پر بڑا فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 90...
    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر مرزا گوہر رشید اور ان کی ہونے والی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کا کارڈ وائرل ہو رہا ہے جس میں درج تاریخ کے مطابق یہ دونوں آئندہ ماہ یعنی 2 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔  اس خوبصورت جوڑی کی شادی کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ ان کی شادی کی خبریں گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں۔ سوشل میڈیا پر گوہر اور کبریٰ کے مداح ان کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ جوڑے کے لیے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔       ...
    اسلام آباد: غیر قانونی سمندر کے راستے اسپین بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔ مراکش کے ساحل کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے نے غیر قانونی سمندری راستوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والے گروہوں کے خلاف تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ اس کارروائی میں اب تک متعدد انسانی اسمگلنگ نیٹ ورکس بے نقاب ہو چکے ہیں، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے حالیہ کارروائی میں مزید سات ڈیپوٹیز کو تحویل میں لیا جن سے تفتیش جاری ہے، جبکہ سہولتکاری میں ملوث ملزم کو بھی تحویل میں لے لیا گیا، حراست میں لیے گئے مسافروں میں مہتاب، محمد خلیق، گل شامیر،...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں تعینات سفیر جیانگ زیڈونگ کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔ چینی سفیر نے اس خوشی کے...
    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے اقتصادی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور چینی قیادت، عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔   وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ نیا سال پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لے کر آئے گا۔ چینی سفیر نے اس موقع پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی، جس میں جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل پیش کیے۔ آج وکیل خواجہ احمد حسین نے عدالت کے سامنے دلائل پیش کرتے ہوئے نکتہ اٹھایا کہ جو خود متاثرہ ہو، وہ شفاف ٹرائل نہیں دے سکتا، جس پر جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ ہمارے سامنے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی مثال موجود ہے، کلبھوشن یادو کیس میں صرف افواج پاکستان ہی متاثرہ نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: وزارت دفاع نے ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بینچ میں پیش کردیا اس موقع پر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین کوچز شاہدرہ ریلوے سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔(جاری ہے) ترجمان ریلوے کے مطابق ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہے۔ریلوے افسران اور عملہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نےبوگیوں کے پٹڑی سے اترنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
    مشاق احمد بٹ نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج جدوجہد آزادی جاری رکھنے پر نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک وفد کے ہمراہ 5 فروری کو منائے جانیوالے یوم یکجہتی کشمیر اور 9 فروری کو شہید افضل گورو کی برسی کے حوالے سے بسناڑ کیمپ کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وفد میں منیر احمد کونشے، زبیر درانی اور کمانڈر حیدر کشمیری شامل تھے۔ مشاق احمد بٹ نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج جدوجہد آزادی جاری رکھنے پر نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ...
    چین میں برف کے مجسمے عالمی سیاحوں کی توجہ کا مرکز WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز ہاربن(شِنہوا)دنیا کے سب سے بڑے آئس اینڈ سنو تھیم پارک ہاربن آئس سنو ورلڈ میں تجربہ کار برفانی مجسمہ ساز ژانگ ہونگیان 12 مجسموں کو حتمی شکل دے رہے ہیں جو دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لئے نئے چینی سال میں کشش پیدا کر رہے ہیں۔1996 کے بعد سے ژانگ ہونگیان تقریباً 3 دہائیوں سے برفانی مجسمہ سازی کے فن سے وابستہ ہے جو ہاربن کی برفانی مجسمہ سازی کی صنعت کی ترقی اور تبدیلی کا براہ راست مشاہدہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک انہیں یاد ہے چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے...
    ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت سید نوازش رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کو نمائش چورنگی میں واقع ٹریول ایجنسی کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ٹریول ایجنسی کے کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 1950 امریکی ڈالر، 12130 سعودی ریال، 900 آسٹریلین ڈالر، 800 کینیڈین ڈالر اور 5 لاکھ 83 ہزار عراقی دینار برآمد ہوئے۔ مزید پڑھیں: ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کردیا ملزم سے 6 لاکھ 14 ہزار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے جمعرات کو قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں دو فیصد تک کمی کردی۔یہ فیصلہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 12 فیصد کرنے کے بعد کیا گیا۔سی ڈی این ایس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12 فیصد سے کم کر کے 11.88 فیصد سالانہ کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح کو 13.92 فیصد سے کم کرکے 13.68 فیصد سالانہ اور پنشنرز کے سرٹیفکیٹس پر 13.92 فیصد سے 13.68 فیصد سالانہ کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ شہید فیملیز ویلفیئر...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اقتصادی اور سکیورٹی تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا  وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک...
    سیویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: 9 مئی اور 16 دسمبر والے شہریوں میں کیا فرق ہے؟ آئینی بینچ کے جج کا سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل کیس میں جسٹس مسرت ہلالی نے سوال کیا کہ 9 مئی اور 16 دسمبر والے شہریوں میں کیا فرق ہے؟سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی جس دوران جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد نے دلائل دیے۔وکیل خواجہ احمد نے کہا کہ شہری ملٹری ٹرائل میں نہیں آتے، میں...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشا دیول نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی ایسے پروجیکٹس کو ٹھکرایا جن کی کامیابی نے ان کے کیریئر کو نئی بلندیوں تک پہنچا سکتی تھی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ایشا نے خود اعتراف کیا کہ انہوں نے ‘اومکارا’ میں بپاشا باسو کے کردار اور روہت شیٹھی کی کامیاب فلم ‘گول مال’ کو بھی انکار کیا تھا، جو ان کے کیریئر میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتے تھے۔ ایشا دیول، جو بالی ووڈ کے لیجنڈز دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ہیں، نے 2002 میں فلم “کوئی میرے دل سے پوچھے” سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، لیکن وہ کبھی بھی بلاک بسٹر کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔ ایشا نے کہا...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور سردی کی شدت بڑھنے  کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کاامکان ہے جب کہ بالائی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور ہزار ہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ اسی طرح مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، مہمند، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برفباری بھی کاامکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش دیر میں 11ملی میٹر ریکارڈ...
    نیشل اسٹیڈیم کراچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے معاملے پر بھارتی میڈیا کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محض ایک ویڈیو سے کرارا جواب دیدیا۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن سے متعلق ایک ویڈیو جاری کی جس نے بھارتی میڈیا اور انکے بورڈ کو چونکا کر رکھ دیا۔ پی سی بی کی جانب سے ویڈیو کے کیپشن پر لکھا گیا تھا کپ شاندار قذافی اسٹیڈیم کی نیو لُک، یہ دلکش منظر دیکھنے کے بعد آپ کن الفاظ کا انتخاب کریں گے، ہم سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے شائقین، آفیشلز اور ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کا انتظار نہیں کرسکتے۔...
    وزیراعظم آزاد کشمیر نے ترجمان جی بی حکومت کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر حکومت جی بی کے طلباء کی بھرپور مدد کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مستقبل قریب میں آزاد کشمیر کے تمام پروفیشنل تعلیمی اداروں (میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز) میں گلگت بلتستان کی سیٹیں بڑھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مابین زمینی رابطوں کی بحالی کیلئے اطراف سے سڑکوں اور ٹنلز کی تعمیر ناگزیر ہے۔ یہ باتیں انہوں نے وزیر اعظم ہاوس اسلام میں ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق سے ایک ملاقات میں گفتگو میں کہیں، ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کوئی میڈیکل انجینئرنگ کالج نہ ہونے...
    تصویر: اسکرین گریب نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون نے واپس جانے کے حوالے سے اپنے شرط پیش کر دی۔امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے کراچی میں سماجی کارکن رمضان چھیپا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شوہر کو تلاش کر رہی ہوں، اپنے شوہر کے ساتھ دبئی چلی جاؤں گی۔امریکی خاتون نے کہا کہ مجھے پیسے دیے جائیں، حکومت مجھے 1 لاکھ دے۔ شادی کیلئے کراچی آئی امریکی خاتون سے شادی کے 3 خواہش مند سامنے آ گئےشادی کے لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس سے شادی کے خواہش مند کراچی کے شہریوں کی لائن لگ گئی۔ اس سے قبل امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں...
    رانا ثناء اللّٰہ— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے تحریکِ انصاف کو مذاکرات کے حوالے سے ڈیڈ لائن دے دی۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں اللّٰہ نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے تک آ جائیں، وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے، پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر سے مذاکرات کی دعوتوزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف...
    —فائل فوٹو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے سینیٹر فیصل واؤڈا کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔سینیٹر فیصل واؤڈا نے اجلاس میں بتایا کہ ایف بی آر کے 3 افسران نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں، اس معاملے پر تو کریمنل کارروائی بنتی ہے۔ ایف بی آر کے 3 افسران نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، فیصل واوڈا سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ایف بی آر...
    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی راکھی بہن اور اداکار پلکت سمرت کی سابقہ اہلیہ اداکارہ شویتا ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اسپتال سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے کی تفصیلات بتائیں ہیں جس پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ شویتا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کی ٹانگ پر پلستر، بازو پر پٹی اور ہونٹوں پر زخم نمایاں ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اچانک ایک موٹر سائیکل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران  وکیل خواجہ احمد نے 9مئی پر افواج پاکستان کے اعلامیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ  آئی ایس پی آر نے 9مئی واقعے پر 15مئی کو اعلامیہ جاری کیا، آئی ایس پی آر کے 15مئی کے اعلامیے پر کوئی اعتراض نہیں،اعلامیہ میں کہا گیا 9مئی پر ادارے میں دکھ اوردرد پایا جاتا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا 9مئی کے ناقابل تردیدشواہد موجودہیں،اعلامیہ کے بعد ملٹری ٹرائل میں فیئر ٹرائل کیسے مل سکتا ہے؟  شعبان المعظم کی فضیلت نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ' پر جمعرات کو پوسٹ ایک بیان میں کہا، "ہم بظاہرمخالف ملکوں سے یہ وعدہ حاصل کرنے جارہے ہیں کہ وہ نہ تو کوئی نئی برکس کرنسی بنائیں گے اور نہ ہی کسی ایسی دوسری کرنسی کی حمایت کریں گے جو کہ طاقت ور امریکی ڈالر کی جگہ لینے کی کوشش کرے، اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو انہیں 100 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔" ٹرمپ اور مودی کی فون پر گفتگو، دو طرفہ تجارت بھی اہم موضوع روس نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ امریکہ کی طرف سے دیگر ملکوں کو ڈالر استعمال کرنے کے لیے مجبور کرنا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے ورکرز کو 8 فروری کو سہ فریقی سیریز کا میچ دیکھنے کی دعوت دے دی۔ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں دن رات کام پر شاباش دی۔ اس موقع پر انہوں نے ورکرز سے کہا کہ میں خود آپ کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی نشستوں پر بیٹھ کر اسٹیڈیم کا ویو دیکھا اور تمام فلورز، نئے ڈریسنگ رومز، ہاسپیٹیلیٹی باکسز اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ نئے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح فروری...
    وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا نئے چینی سال کے آغاز پر مبارک باد کا پیغام انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے...
    فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو نئے امتحانات روکنے کی درخواست ،عدالت سے بڑی خبر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کو سی ایس ایس دوہزار چوبیس کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی سماعت ،اسلام آباد ہائی کورٹ کی تینوں درخواست گزاروں کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن جانے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے چیئرمین پبلک سروس کمیشن اور دیگر اعلیٰ حکام کو چھ فروری تک درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔تفصیلات کے مطابق ایف پی ایس سی کو سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات...
    برطانوی گلوکارہ اور اداکارہ میریان فیتھ فل 78 سال کی عمر میں چل بسیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق میریان فیتھ فل نے اپنے کیریئر کے دوران کئی مشہور فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ ان کے ترجمان کے مطابق میریان فیتھ فل کی موت لندن میں ان کے اہلِ خانہ کی موجودگی میں ہوئی۔ اس سے قبل انہیں متعدد صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ چھاتی کے کینسر میں بھی مبتلا ہوئی تھیں۔ میریان فیتھ فل کو 2020ء میں کورونا بھی ہوا تھا جس کے باعث وہ 22 دن اسپتال میں رہی تھیں۔
    ریاض : پاکستان اور سعودی عرب کے حکام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متوقع دورے کی تیاریوں میں سرگرم ہیں، جو آئندہ ماہ ہونے کی توقع ہے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔   حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے تین اعلیٰ سطحی وفود پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے پاکستانی حکام سے تبادلہ خیال کیا۔ اس دورے کے دوران اقتصادی، تجارتی اور سیکیورٹی کے حوالے سے اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔
    مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ گزشتہ برس خاموشی سے نکاح کے بندھن میں بندھنے والے 23 سالہ آل راؤنڈر اب اپنی دلہنیا کو گھر لانے کو تیار ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کھلاڑی نے اپنی مہندی و ڈھولک کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دی ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Muhammad Waseem (@waseem.jnr) سوشل میڈیا پر کھلاڑی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں محمد وسیم جونیئر مہندی کے اعتبار سے سبز کرتے پاجامے میں نظر آ رہے ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی...
    حال ہی میں مشہور ہونے والی بھارتی مونا لیزا ایک مرتبہ پھر خبروں میں آ گئی۔ ہندوؤں کے سب سے بڑے اجتماع کمبھ میلے سے حال ہی میں ایک خاتون کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ہے اور یہ مونا لیزا کے نام سے مشہور ہے۔ یہ لڑکی اپنی خوبصورت آنکھوں، بھوری رنگت اور بولنے کے منفرد انداز کی وجہ سے کمبھ میلے میں آنے والے متعدد زائرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سے ایک میں اس لڑکی کو کمبھ میلے میں گھاٹ پر مالا بیچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب 16 سالہ...
    لاہور: ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کی شقوں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں  عدالت نے فوری طور پر پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مختلف شقوں پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ دورانِ سماعت جسٹس فاروق حیدر  نے ریمارکس دیے کہ  پہلے فریقین کا مؤقف آ جائے پھر فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے 3 ہفتوں میں تمام فریقوں  کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ ہائی کورٹ میں صحافی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پیکا سے آزادیٔ اظہار متاثر...
    میئر کراچی اور ترجمان بلاول بھٹو زرداری مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے ایم کیو ایم رہنما آپس کے اختلافات کی وجہ سے اضطراب کا شکار ہیں، آپس کا غصہ کسی اور پر نکال رہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم رہنماؤں خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی مخالف پریس کانفرنس جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر ایم کیو ایم رہنماؤں کو اپنا داغدار ماضی یاد آجاتا ہے۔ ایم کیو ایم کا ماضی بوری بند لاشوں اور بھتہ خوری سے مزین ہے، ایم کیو ایم والوں کو...
    افریقی ملک کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا نے اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دیدی۔ 150 کے قریب پاکستانی کانگو کے گوما شہر میں پھنسے ہوئے تھے، 75 پاکستانی گوما سے روانڈا منتقل ہوگئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کرلیا ہے، آنے والے دنوں میں مزید پاکستانیوں کے روانڈا جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کانگو میں حکومت مخالف باغیوں نے گوما شہر پر قبضہ کرلیا ہے جس کے باعث ہزاروں شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب مذاکرات کی دعوت تلخ لہجے کے ساتھ نہیں دی جاتی۔ شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ دھمکیاں بھی دیں، انتشاری بھی کہیں اور پھر مذاکرات کی دعوت بھی ہو ایسا نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات سے نہیں بھاگی بلکہ وفاقی حکومت بیک فٹ پر چلی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان کر دے ہم آج مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی حکام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مجوزہ دورہ پاکستان کی تیاریوںمیںمصروف ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے۔ حالیہ دنوںمیںسعودیہ کے اعلیٰ سطح کے تین وفود نے پاکستان کا دورہ کیااور متعلقہ حکام سے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے مختلف پہلوؤںپر بات چیت کی۔
    لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے متنازع پیکا ترمیمی قانون کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) قانون کے خلاف آج 31 جنوری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایف یو جے کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، صحافی برادری احتجاجی ریلیاں نکالے گی، صحافی سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کی کوریج سیاہ پٹیاں باندھ کر کریں گے۔ پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ اور جنرل سیکرٹری ارشد انصاری نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیثی نے صدر مملکت سے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات پر ایک بار پھر جوڈیشل کمیشن بنانے پر غور شروع کردیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کے لیے دوبار خطوط لکھے ہیں، ہائیکورٹ سے جواب نہ ملنے پر پارٹی نے ایک بار پھر معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس بار بھی اگر عدالت سے جواب نہ ملا تو حکومت اپنا کمیشن قائم کرے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تیسری درخواست دائر کی جائے یا پھر یادہانی کے لئےعدالت کو خط لکھا جائے اس حوالے سے مشاورت شروع کردی گئی ہے، عدالت کی جانب سے مناسب جواب نہ ملا تو پھر دیگر آپشنز موجود ہیں، کمیشن کسی ریٹائرڈ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور چین کی قیادت، عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں اقوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کے جذبات کو سراہتے ہوئے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کے لیے نیک...
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کردی۔ غیر ملکی خبرساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے 15 ماہ تک جاری جارحیت کے دوران ان کے سربراہ محمد الضیف شہید ہوگئے ہیں۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محمد الضیف گذشتہ برس غزہ میں ایک فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے اور ان کے ہمراہ ڈپٹی ملٹری کمانڈر مروان عیسیٰ بھی شہید ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے علاقے خان یونس میں...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی پیشکش کردی ہے جسے تحریک انصاف نے مستردکردیا،حکومت کی طرف سے یہ تجویز تاخیرسے آئی ہیاورحکومت اگرپارلیمانی کمیٹی بنانے میں سنجیدہ تھی تو اسے اس کاباضابطہ اعلان چندروزقبل کردیناچاہئے تھاتاکہ پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کے بائیکاٹ کے اعلان سے قبل اس تجویزکاجائزہ لیتی اور دیگرجماعتوں سے مشاورت بھی کرلیتی تاہم 28جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے چوتھے اجلاس سے پہلے ہی سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے جوڈیشل کمیشن نہ بنانے پر مذاکرات کے بائیکاٹ کااعلان کردیاتھا،سپیکرسردارایازصادق ،جنہوں نے سنجیدگی اور دانشمندی کامظاہرہ کرتیہوئے مذاکرات شروع کرانے میں اہم کرداراداکیاتھاوہ اب بھی پرامید ہیں کہ مذاکرات...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت پہلو: آج آپ میں نئی توانائی اور جوش و خروش کا اضافہ ہوگا۔ آپ اپنے کاموں کو پوری توجہ اور دلچسپی کے ساتھ انجام دیں گے۔ دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے بھی اچھا دن ہے۔ منفی پہلو: آج آپ کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ سر درد یا آنکھوں میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کسی سے بحث و تکرار سے بچیں۔     ثور: 22 اپریل تا 20 مئی مثبت پہلو: آج آپ کے مالی معاملات میں بہتری آئے گی۔ آپ کو کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے۔ نئی سرمایہ کاری کے لیے بھی دن اچھا ہے۔ منفی پہلو: آج...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے واشنگٹن ڈپلومیٹ کے معروف پروگرام ‘ایمبیسیڈر انسائیڈر سیریز’ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پاک امریکہ تعلقات، پاکستان کی اقتصادی بحالی و ترقی اور ملک میں موجود سرمایہ کاری کے لیے امید افزا ماحول کو اجاگر کیا۔ امریکہ میں مختلف ممالک کے سفراء سے بات چیت کے اس معروف پروگرام میں 100 سے زائد شرکاء نے شرکت کی, جس میں امریکی تھنک ٹینک کمیونٹی کے اراکین ، کیپٹل ہل کے مختلف کانگریس مینوں کے ساتھ کام کرنے والے سٹافرز، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔ شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستان کے جمہوری اداروں کے استحکام...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  تحریک انصاف کو ایک بار پھر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صدق دل سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، ملک انتشار کے ذریعے مزید کسی نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت کی دن رات کاوشوں اور اقدامات کی بدولت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے خوارج اور دہشت گردوں کے تعاقب کے دوران انہیں جہنم واصل کر تے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے یورپی یونین کی پاکستان خصوصاً پنجاب سے مسلسل شراکت داری اور انسانی حقوق کے معاملے پر تعمیری روابط کو سراہا۔ یورپی یونین کے وفدنے پنجاب حکومت کی انسانی حقوق کے تحفظ کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعلیٰ  نے  کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے میکنزم کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ پنجاب میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم اور...
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے پانچ مختلف محکموں کی اسامیوں پر بھرتیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق  انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ریجن کے لیے 5 امیدوار کامیاب ہوئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اینڈ پراسیکیوشن کی اسامی پر 12 امیدوار کامیاب ہوئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامی پر 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔ لیبر انسپکٹر کی اسامی پر 13 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ سینئر رجسٹرار پلمونولوجی کی اسامی پر 8 امیدوار کامیاب ہوئے، تاہم سپیشل پرسن کوٹہ کے لیے 1 سیٹ پر امیدوار کی عدم دستیابی رہی۔ کنسلٹنٹ نیفرولوجسٹ کی اسامی پر 9 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ کی اسامی پر 7 امیدوار کامیاب رہے۔پی پی ایس...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) سینٹ کی مجلس سے قائمہ برائے خزانہ کے اجلاس میں حکومت کی طرف سے  ایف بی آر کی طرف سے 1010گاڑیوں کی خریداری کو وقتی طور پر روکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سینٹ کمیٹی نے اس خریداری کے معاملہ کو تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش کر دی۔ سینیٹر فیصل ووڈا نے ایف بی آر کے افسروں پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا۔ اجلاس میں مختلف مالیاتی پالیسیوں، ایف بی آر کی کارکردگی اور خریداری کے متنازعہ عمل پر بات چیت کی گئی۔ سینٹ کی مجلس قائمہ نے ایف بی آر تربیت  سے  متعلق کمیٹی نے  تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ اجلاس میں رواں مالی سال کی پہلی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے 80 ہزار افغان پناہ گزینوں کو ری سیٹلمنٹ کے لیے بیرون ممالک منتقل کیا گیا، بیرون ممالک ری سیٹلمنٹ کے خواہشمند 40 ہزار افغان پناہ گزین ابھی پاکستان میں موجود ہیں، امید ہے ان کی ری سیٹلمنٹ کے حوالے سے امریکا اپنا وعدہ مکمل کرے گا۔ گزشتہ روز وزارت خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان رابطے موجود ہیں تاہم اعلیٰ سطح کا رابطہ ہونے پر آگاہ کریں گے۔ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ افغانستان میں چھوڑے گئے، جدید امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف دہشت...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں بجلی کے نرخوں میں اصلاحات کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بجلی اور اقتصادی امور کے وزراء  اور وزیر مملکت برائے خزانہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بجلی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی کے شعبہ میں اصلاحات کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
    حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت گزشتہ روز قیدیوں کا تیسرا تبادلہ کیا گیا، جس میں حماس کی جانب سے 2 مختلف مقامات پر 8 یرغمالیوں کو ہلال احمر کے حوالے کیا گیا۔ حماس نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں 2 اسرائیلی یرغمالیوں اور 5 تھائی باشندوں سمیت 7 یرغمالیوں کو رہا کیا۔  مغویوں کو رہا کرنے کی یہ تقریب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سابق سربراہ شہید یحییٰ سنوار کے تباہ شدہ مکان کے قریب ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی طرف سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا اس سے قبل شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک اسرائیلی فوجی خاتون...
    کراچی+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ لیڈی رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے الزام لگایا ہے کہ کراچی کے تاجروں سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا لہجہ دھمکی آمیز تھا۔ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کہتے ہیں پرچیاں آنا بند ہوگئی ہیں، آج روزانہ کی بنیاد پر بھتہ طلب کیا جا رہا ہے اور نہ دینے پر روز قتل کیے جا رہے ہیں۔ آپ نے تاجروں سے ملاقات میں سٹریٹ کرائمز پر معافی کیوں نہیں مانگی؟ کراچی آپ کے آنے کے بعد جس شکل میں ہے اس کی وضاحت تو کریں، آپ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو تباہ کر رہے ہیں۔ 15 سال سے سندھ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف بی آر نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے جائیداد کی خریداری پرعائد پابندیاں نرم کرنے سے انکار کردیا۔بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ایف بی آرحکام نے بتایا کہ ایک کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد کی خریداری پر پوچھ گچھ کی شرط ختم نہیں ہوسکتی۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ٹیکس فائلرز کو ذرائع ظاہر کرنے کے لیے ویلتھ اسٹیٹمنٹ پر نظر ثانی کا قانون تبدیل نہیں ہوسکتا، ٹیکس فائلرز کو اہلیت کے لیے سونا، اسٹاکس بانڈز اور وراثتی جائیداد کی نظر ثانی شدہ قیمت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔قومی اسمبلی کی ذیلی...
    واشنگٹن (اے پی پی + مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں اسرائیل مخالف اور غزہ کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ تمام غیر ملکیوں جو حماس حامی مظاہروں میں شامل ہوئے انہیںڈھونڈ کر ملک بدر کر دیں گے،حماس کے ہمدرد کسی شخص کو اسٹوڈنٹ ویزا نہیں دیاجائیگا،جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کو گوانتانامو بے بھیجنے کے حوالے سے ایک اہم قانون پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔،پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکورٹی کو گوانتاناموبے میں 30 ہزار تارکین کے لیے انتظام کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسے حکم نامے پر دستخط کرنے والے ہیں...
    سوئیڈن (مانیٹرنگ ڈیسک) قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد، پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، عراقی نژاد ملعون نے متعدد بار قرآن پا ک کے صفحات کو جلانے کی ناپاک حرکت کی تھی، سوئیڈن میں عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کو اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار دی گئیں،سلوان مومیکا اور شریک ملزم پر اسٹاک ہوم کی عدالت میں چلنے والے کیس کا فیصلہ جمعرات کوسنایا جانا تھا، جج نے سماعت ملتوی کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ سلوان صباح کی لاش اس کے گھر سے ملی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیدیا۔ پولیس...
    گزشتہ دنوں پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز کی  غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں مناہل ملک، امشا رحمان اور متھیرا بھی شامل ہیں۔ کئی اسٹارز نے نجی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو غیر فعال کر دیا تھا۔ اب معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان کا غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہونے پر ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی یہ ویڈیوز کس نے لیک کیں اور ملزم کیسے گرفتار ہوئے؟ ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے امشا رحمان نے کہا کہ انہوں نے اپنی نازیبا ویڈیوز دیکھیں تو ان کی زندگی تو جیسے ختم ہی ہو گئی، وہ یونیورسٹی نہیں جا سکتی تھیں اور لوگوں...
    صحافیوں، صحافتی اداروں، انسانی اور ڈیجیٹل حقوق تنظیموں کے تحفظات کے باوجود حکومت نے سوشل میڈیا اور فیک نیوز سے متعلق پیکا ایکٹ ترمیمی بل اسمبلی سے منظور کرانے کے بعد سینٹ سے بھی منظور کرا لیا۔ سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو ہائیکورٹ کے بجائے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی شق اس ٹربیونل کی آئینی حیثیت پر ایک سوال اور اس کے فیصلوں کو چیلنج کرنے کے اختیارات کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔ ایسے قانون صرف میڈیا کی آزادی پر قدغن لگانے کے لئے بنائے جاتے ہیں اور ہمارے جیسے ترقی پذیر ممالک میں ان کا کبھی درست استعمال نہیں ہو سکتا اور یہ صرف اپنے مخالفین کی آواز کو دبانے کے لئے بنائے جاتے ہیں۔...
    اسلام آباد( نمائندہ جسارت) بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا وزارتِ داخلہ کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔بل کے متن میں منظم بھیک مانگنے کی تعریف بیان کی گئی ہے، منظم بھیک مانگنے کا مطلب فراڈ قرار دیا گیا ہے، جس میں زور زبردستی سے بھیک منگوانا یا خیرات لینا، نیز منظم بھیک مانگنے سے مراد دھوکا دہی، زبردستی، ورغلا کر یا لالچ دے کر خیرات لینا شاملِ تصور ہو گا۔بل کے مطابق منظم بھیک مانگنا کسی عوامی مقام پر خیرات مانگنا یا وصول کرنا ہے، قسمت کا حال بتا کر کرتب دکھا کر بھیک مانگنا بھی منظم بھیک مانگنا قرار دیا گیا ہے، منظم بھیک مانگنے سے مراد بہانے سے...